بھارتی فضائیہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے

جاسم محمد

محفلین
ایک صاحب مقتولین کے عہدے بھی بتا رہے ہیں کہ کمانڈر ٹرینر اور فدائین کو مارا گیا ہے ۔
اس سے وہ کس کو (یا خود کو) کتنا مطمئن کرنا چاہ رہے ہیں ؟
ان کی عقلوں پر نہ جانے کون سے پتھر بلکہ پہاڑ پڑے ہیں ۔
جھوٹی خبریں دینے میں بھارتی میڈیا پاکستانی لفافہ میڈیا سے کئی ہاتھ آگے نکل چکا ہے
Nationalism a driving force behind fake news in India, research shows
کل آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تصاویر پر ایک بھارتی چینل کمنٹ کر رہا تھا کہ دیکھیں کیسے ہماری سینا نے جیش محمد کو تباہ کر دیا۔ جبکہ تصویر جنگل کی تھی اور ایک بڑا سا مٹی کا گڑھا نظر آ رہا تھا :)
 
جنگی جہاز، ہیلی کاپٹر کی طرح ہروقت فضا میں معلق رکھ کر نگرانی نہیں کی جا سکتی۔
جب حالات پہلے سے ہی اس نہج پر ہوں کہ دشمن کسی بھی وقت وار کر سکتا ہے تو فضائی راڈر ہر وقت فضا میں موجود رہنے چاہیے تھے۔ دوسرا زمینی ریڈار جو اس وقت پاکستان کے پاس موجود ہیں وہ ساڑھے چار سو ناٹیکل مائیلز یا لگ بھگ اڑھائی سو کلومیٹر تک نگرانی کر سکتے ہیں۔ کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں ریڈارز نصب ہیں۔اگرمقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی طیارہ اس رینج پر اڑے تو پاکستانی ریڈار پر فوراً نظر آ جاتا ہے۔ وہ 100 کلومیٹر اپنے علاقے میں اڑے اور 40، 42 کلومیٹر ہمارے علاقے میں۔ ہماری ائیرفورس کو انھیں اپنے علاقے سے اڑتے ہوئے ہی کھوج لینا چاہیے تھا۔
کوئی رولہ ہے سہی شاید کوئی مکیش کمار 15، 20 سال بعد اس راز سے پردہ اٹھائے۔ :)
 
فرقان احمد

ہماری فضائیہ پہلے ہی ہائی ریڈ الرٹ تھی اور جوابی کاروائی شاید محدود جنگ کے خطرے کے پیش نظر نہ کی گئی اور ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہم اس کے قابل ہی نہ ہوں؛ گو کہ ایک طیارے کو بھی نشانہ نہ بنا پانا کافی حد تک ناممکن بات معلوم ہوتی ہے۔ جو کچھ بھی ہوا، سبکی تو ہماری ہوئی ہے۔ ہندوستان کو فتح کا جشن منانے کا فی الوقت پورا حق ہے تاہم بین الاقوامی سرحد پار کر کے ہندوستان نے پاکستان کو ایک راستہ ضرور دکھا دیا ہے جس کے نتائج خود ہندوستان کے حق میں بھی کچھ اچھے معلوم نہیں ہوتے ہیں۔ یہ ایک قسم کا جواز ہے جو کہ ہمیں فراہم کر دیا گیا ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ ہم ایک بہت بڑی تباہی کی طرف بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ شاید اگلی بار ہماری فضائیہ کسی سبکی سے بچنے کے لیے کوئی بہت بڑا معرکہ سرانجام دینے کی کوشش کرے۔
 
زیک

مسافر
معلوم نہیں بم اس پر گرا یا نہیں لیکن یہ جیش محمد کا مدرسہ اسی علاقے میں ہے

D0VkeFgXgAAYo-J
 
جاسم محمد

محفلین
معلوم نہیں بم اس پر گرا یا نہیں لیکن یہ جیش محمد کا مدرسہ اسی علاقے میں ہے

D0VkeFgXgAAYo-J
عینی شاہدین کے مطابق یہ مدرسہ محفوظ ہے۔
Villagers Near Balakot Say Indian Warplanes Missed Jaish-Run Madrasa By A Kilometre

البتہ بھارتی طیاروں کا ہدف یہی مدرسہ تھا جو پاکستانی ایجنسیوں کے انمول اثاثے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
تاہم بین الاقوامی سرحد پار کر کے ہندوستان نے پاکستان کو ایک راستہ ضرور دکھا دیا ہے جس کے نتائج خود ہندوستان کے حق میں بھی کچھ اچھے معلوم نہیں ہوتے ہیں۔ یہ ایک قسم کا جواز ہے جو کہ ہمیں فراہم کر دیا گیا ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ ہم ایک بہت بڑی تباہی کی طرف بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ شاید اگلی بار ہماری فضائیہ کسی سبکی سے بچنے کے لیے کوئی بہت بڑا معرکہ سرانجام دینے کی کوشش کرے۔
آج ترجمان فوج نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم بھارت کو سرپرائز دیں گے۔ یعنی اپنے انمول اثاثوں کو ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے اور پھر کوئی پلوامہ سانحہ ہو سکتا ہے۔ اب بس دونوں اطراف کی اقوام دعا ہی کرے کہ کوئی بڑی جنگ نہ چھڑ جائے۔
 
پراکسی وار میں پاکستان کا سکور شاید زیادہ ہو گا مگر براہ راست حملے کا امپیکٹ بہت گہرا ہے۔ اس سے پوری قوم کا مورال گر جاتا ہے۔ پراکسی وار میں کسی حملے کو 'اون' نہیں کیا جاتا؛ یہاں معاملہ بالکل مختلف بنتا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں جشن منایا جا رہا ہے۔ یہاں کے عوام کا غم و غصے سے بُرا حال ہے۔ یہ عدم توازن ہمیں ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ انمول اثاثوں کی جگہ اصل اثاثوں کی طرف توجہ دی جا رہی ہو۔ ہندوستان کی طرف سے شروع کردہ محدود جنگ خود ہندوستان کے مفاد میں نہ ہے کہ اس سے معاملہ ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ سکتا ہے جس کے نتائج دونوں قوموں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
کوئی رولہ ہے سہی شاید کوئی مکیش کمار 15، 20 سال بعد اس راز سے پردہ اٹھائے
تحریک انصاف کے رمیش کمار حال ہی میں مودی سرکار سے مل کر آئے ہیں۔ البتہ بھارتی افواج کو ایکشن کا آرڈر بہت عرصہ پہلے کا مل چکا تھا۔ یہاں بیک ڈور ڈپلومیسی بھی کام نہ آ سکی
 
فرقان احمد

محفلین
متفق۔ پہلا رد عمل ہمیشہ یہی رہا ہے۔ لیکن پھر کچھ سال بعد فخریہ ہمارے اثاثے والے بیانیہ سامنے آجاتا ہے۔
بہرصورت، ہندوستان نے سکور برابر کرنے کے لیے یہ نیا طریقہ اختیار کر لیا ہے۔ اگر ہم اپنے 'اثاثوں'کا استعمال کریں گے تو وہ اس طرح سے سکور برابر کیا کریں گے۔ یعنی کہ اب وہ بوجوہ پراکسی وار پر ہی تکیہ نہیں کیے ہوئے ہیں۔ ہندوستان نے واضح پیغام دیا ہے اور ہمارا بیانیہ فی الوقت مبہم اور غیر واضح ہے اور زیادہ تشویش اسی بات کی ہے۔
 
متفق اور یہ بہت اچھی بات ہے کہ بھارت نے اپنی اسٹریٹیجی تبدیل کرتے ہوئے اسرائیلی سرجیکل اسٹرائیک والا طریقہ اپنا لیا ہے۔ اسرائیل میں جب بھی دہشت گرد تنظیمیں حماس یا حزب اللہ کاروائی کرتے ہیں تو جوابا اسرائیلی ایئر فورس ان کے ٹھکانوں پر ایف ۱۶ طیاروں سے بم گراتے ہیں۔ بھارت بھی اب اس ڈگر پر چل پڑا ہے۔ اسی لئے پاکستانی اسٹیبلشیہ کے ہوش اڑے ہوئے ہیں۔
 
Top