بھارتی سائنسدانوں نے مصنوعی دل تیار کرلیا،قیمت صرف ایک لاکھ

ساقی۔

محفلین
نئی دہلی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بھارتی سائنس دانوں نے مصنوعی دل تیا رکر لیا ہے جس کی قیمت صرف ایک لاکھ روپے ہے۔ مصنوعی دل کی ڈٰیوائس خرگ پور میں قائم انڈین انسی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی کی ٹیم نے چار برس کی محنت کے بعد تیار کی۔ اس ڈیوائس کا تجربہ بکروں پرکیاگیا جو کام یاب ثابت ہوا۔ سائنس دان جلد ہی اس ڈیوائس کا انسانوں پر بھی تجربہ کریں گے۔ان کاکہنا ہے کہ مصنوعی دل کی مدد سے کئی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ بھارت سے پہلے امریکا میں بھی مصنوعی دل تیار کیا جا چکا ہے۔ جس کی قیمت تیس لاکھ روپے ہے۔قیمتی ڈیوائس ہونے کی وجہ سے یہ مصنوعی دل عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہے۔

2u5ao7t.jpg
 
جو جان بچانے کی دردمندانہ کوشش کر سکے اور کرے تو اسے پیسہ دینے میں کیا حرج ہے ۔ پیسہ جان سے زیادہ تو نہیں ہوتا نا ۔ اور30 لاکھ کے مقابلے میں ایک لاکھ قیمت ہونا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت ہے
 

arifkarim

معطل
اگر یہی پیسا ان عوامل کو دور کرنے میں صرف کیا جائے جنکی وجہ سے دلی امراض پھیلتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ ہمیں نئے مصنوعی دل لگانے کی ضرورت نہ پڑے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پڑتی ہے بھائی پھر بھی ضرورت پڑتی ہے۔

یہاں بھی ایک بندے کو مصنوعی دل لگایا گیا تھا۔ جو کہ بیٹری سے چلتا ہے۔ تقریباً ڈھائی لاکھ ریال کا آیا تھا جرمنی سے۔ اب وہ بندہ ہر وقت دو کلو کی بیٹری اٹھائے رکھتا ہے۔
 

دوست

محفلین
یہ کوئی سنجیدہ کوشش ہے یا تشہیر؟
بھارتی سائنسدانوں کو ایسی خبریں اڑانے کی عادت ہے بیس ڈالر کا لیپ ٹاپ اس کی ایک مثال ہے جس کا رولا پچھلے دنوں ڈالا گیا تھا۔
 

ساقی۔

محفلین
پڑتی ہے بھائی پھر بھی ضرورت پڑتی ہے۔

یہاں بھی ایک بندے کو مصنوعی دل لگایا گیا تھا۔ جو کہ بیٹری سے چلتا ہے۔ تقریباً ڈھائی لاکھ ریال کا آیا تھا جرمنی سے۔ اب وہ بندہ ہر وقت دو کلو کی بیٹری اٹھائے رکھتا ہے۔

:eek:

اور اگر چارجنگ ختم ہو جائے کبھی اچانک ؟ :confused:
یا، بیٹری کام کرنا چھوڑ دے ؟:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
:eek:

اور اگر چارجنگ ختم ہو جائے کبھی اچانک ؟ :confused:
یا، بیٹری کام کرنا چھوڑ دے ؟:confused:

ابھی تک تو ایسا ہوا نہیں۔ اور جنہوں نے لگایا ہے کچھ سوچ سمجھ کے ہی لگایا ہے ناں۔

ویسے جب وقت پورا ہو جائے گا تو بیٹری چھوڑ کر جنریٹر بھی کام نہیں کرے گا۔
 
Top