بکھرے ہیں اس طرح سے سمیٹے نہ جائیں گے ۔۔ زھراء علوی

زھرا علوی

محفلین
بکھرے ہیں اس طرح کہ سمیٹے نہ جائیں گے
لگتا ہے اب خدا کی قسم مر ہی جائیں گے

دست طلب میں ایک ہی رکھا ہے اب سوال
دیکھیں گے اور پھر انہیں دیکھے ہی جائیں گے

راہ یقیں میں اب کے جو چھوڑیں گے اپنا ہاتھ
ڈھونڈیں گے پھر ہمیں تو کہیں بھی نہ پائیں گے

زھراء علوی
 
بہت خوب بٹیا رانی۔ ویسے عرصہ بعد محفل واپسی ہوئی ہے آپ کی۔ اور شاید آپ کو یہ بھی علم نہیں کہ محفل کی ننھی پریوں میں سے ایک کی شادی ہونے کو ہے۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
اتنی خراب بھی نہیں جو یوں منہ بنا رہی ہو، لیکن میری بات کا تو تم کو خود بھی احساس ہو گا۔ اور کچھ مزید اشعار؟
 

آصف شفیع

محفلین
اعجاز صاحب نے صحیح کہا، اتنی بری بھی نہیں۔ اچھے اشعار ہیں۔ کچھ اور کہے جا سکتے ہین۔ غزل مکمل ہو نے بعد اور نکھر سکتی ہے۔
 
Top