بچے!

بچے!

میراننھا بیٹا
ہرروز
مجھےاک نئی شنا خت دیتا ہے
اپنی ننھی ننھی آنکھیں ٹمٹما کر
اور ہاتھ ہلا کر
مجھے بلاتا ہے
با،بابا، باب ،پا، پاپاکہہ کر
میرے نئے نام رکھتا ہے
اور ان مشکل لفظوں کو جووہ ادا نہیں کرپاتا
آسان کر لیتا ہے
کچھ بھی کہہ لیتا ہے
یہ جتنا سہل پسند ہے
اتنا ہی خوش خوش ہے
٭٭٭

عباد اللہ

محفلین
مرے ناقص علم کے مطابق جو بھی تحریر میں کوئی نظم پایا جائے وہ منظوم ہوتی ہے ..باقی آپ اصلاح کریں اگر میں غلطی پر ہوں ...
اول تو اکمل بھیا علم ناقص نہیں ہوتا
ووم یہ کہ آپ کے "نظم" کا لفظ وضاحت مانگتا ہے
روایتی نظم کا دائرہ میرے علم کے مطابق محدود ہے ۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
اول تو اکمل بھیا علم ناقص نہیں ہوتا
ووم یہ کہ آپ کے "نظم" کا لفظ وضاحت مانگتا ہے
روایتی نظم کا دائرہ میرے علم کے مطابق محدود ہے ۔۔۔
بات سمجھ آتی ہے ...
دوسرے علم کے ناقص ہونے کی بات تو ادھورا علم تو ناقص ہی ہوتا ہے نا؟؟
 
اکمل زیدی

محفلین
میں اس معاملے میں آپ سے اتفاق نہیں کرتا
شاید قائل بھی نہ کر سکو
اگر اختلاف کسی صحت مند گفتگو کو جنم دے تو مضائقہ نہیں ..آخر منظوم والی بات پر بھی تو میں سہمت ہوا نا ۔ . . یہ بات آپ کے قائل نہ کرسکنے کی نفی کرتی ہے
 
اکمل زیدی

محفلین
کسی خاص موضوع پر علم یا حاصل ہوتا ہے یا نہیں !!
یہ میرا ذاتی خیال ہے
آپ جسے ناقص کہتے ہیں میں اسے حاصل نہیں سمجھتا
مکمل علم تو کسی کی دسترس میں نہیں ...کوئی دعویٰ نہیں کرسکتا تو جزوی تو پھر ناقص ہی ہوا . . . جو حاصل ہوا وہ جزوی تھا کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کے وہ اس علم میں اتھارٹی ہے . . .
 
عباد اللہ

محفلین
مکمل علم تو کسی کی دسترس میں نہیں ...کوئی دعویٰ نہیں کرسکتا تو جزوی تو پھر ناقص ہی ہوا . . . جو حاصل ہوا وہ جزوی تھا کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کے وہ اس علم میں اتھارٹی ہے . . .
تو صاحب پھر پر جب طے ہو گیا کہ ہر شخص کا علم ناقص ہے تو اس کے اظہار کی ضرورت باقی نہیں رہتی
 
Top