بچوں کا اسکول میں داخلہ

فہیم

لائبریرین
فہیم میں اس کشمکش کو با کمال و تمام سمجھ سکتا ہوں۔ میری طرح سارے پاکستانی والدین جن کے بچے اسکول جا رہے ہیں اس مرحلے سے گزرے ہیں، ایک سو ایک فیکٹرز ہوتے ہیں جن کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے، الامان و الحفیظ۔

میرے لیے تو دہرے مسئلے تھے۔ اسکول میں داخل کروانے کے لیے نادرا کا بچوں کا فارم چاہیئے تھا، اُس کے لیے نادرا کا آئی ڈی کارڈ چاہیے تھا جو میں نے بنوایا ہی نہیں تھا حالانکہ نادرا کے کمپیوٹرائزڈ کارڈ پر شروع شروع میں میں نے اپنی فیکڑی کے ورکرز کو مائل کروانے کے لیے ایک سیشن کنڈکٹ کروایا تھا۔ پھر بی فارم کے لیے بچوں کی یونین کونسلوں کی پرچی چاہیے تھی وہ بھی پرانی نہیں چلتی تھی جو کہ میرے پاس تھیں، اور پیدائش سب بچوں کی لاہور کی سو تین چار اکھٹے کام اور وہ وقت اور توجہ طلب۔ اب میں جو بال کٹوانے بھی اس وقت جاتا ہوں جب حلیہ طالبان جیسا ہو جاتا ہے تو اتنے سارے کام میرے لیے فرہاد کے پہاڑ کھودنے سے بھی مشکل تھے۔۔

مجھ کو منظور ہے وہ سلسلہء سنگِ گراں
کوہکن مجھ سے اگر وقت بدلنا چاہے
(خورشید رضوی)
:)
سو فیصد متفق،
اور سیالکوٹ کا تو معلوم نہیں پر یہاں کراچی میں نادرا سے متعلق کوئی کام کرنے کے لیے آپ کو ایک دو دن نہیں بلکہ ہفتوں خچل خواری کرنی پڑتی ہے۔
مجھے تو اس کا سوچ کر ابھی سے ٹینشن ہوگئی :)
 
جاسمن

لائبریرین
فہیم!محفلین کی اکثریت جو کہہ رہی ہے ،میں بھی اسی حق میں ہوں۔ میرے خیال میں(جہاں تک مجھے یاد ہے) چار سال،چار ماہ اور چار دن۔۔۔۔۔اسلامی لحاظ سے اسی عمر میں داخل کرانا چاہیے۔ اس سے پہلے خود سکھانا بہت خوبصورت عمل ہے۔ بچہ تو اس سے جو لطف اندوز ہو گا سو ہو گا،آپ خود کتنے خوش اور مطمئن ہوں گے۔۔۔یہ آپ ابھی اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔میں نے محمد کو چار کہنا سکھایا۔ اور ایسے سوالات کرتی تھی جن کا جواب چار اتا تھا۔ ایک دن اپنے ادارے میں لے کے گئی اور باس کے سامنے اُس سے سوال کئے اور اُس نے حسبِ معمول جواب دیے۔
پیارےنبیﷺ کی بیٹیاں کتنی تھیں؟
چار
فجر کی نماز کی کتنی رکعات ہیں؟
چار
آسمانی کتابیں کتنی ہیں؟
چار
ظہر کی نماز میں کتنے فرض ہیں؟
چار
عصر کی نماز میں کتنے فرض ہیں؟
چار
عصر کی نماز میں کتنی سنتیں ہیں؟
چار
خلفائے راشدین کتنے ہیں؟
چار
وغیرہ وغیرہ۔ سب لوگوں کی آنکھیں اور منہ کھُل گئے۔جب میں نے اصل حقیقت بتائی تو سب بہت ہنسے۔
مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھ میں کہانی بنانے کی کوئی صلاحیت ہے۔ بچوں کو کہانیاں سنانی شروع کیں تو کتابیں ختم اور بچوں کی فرمائش باقی۔تو میں نے ایسی ایسی کہانیاں تخلیق کیں کہ خود حیران رہ گئی۔ لوریاں اور کہانیاں میں نے بہت سنائیں اپنے بچوں کو۔میرا بیٹا ایک عنوان دے دیتا۔ "پنکھا اور چڑیا"لو جی فوراََ کہانی کا تانا بانا بننا شروع۔
بچوں کو اپنے بچپن سےلطف اندوز ہونے دیں۔اور آپ خود بھی لطف اندوز ہوں۔
 
غصیل پرندہ

محفلین
السلام علیکم،

مشینی دور کے خالق انسان نے سہل پسندی کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ بچوں کا بنیادی حق تربیت بھی چھن چکا ہے۔ صرف مغرب ہی نہیں مشرق میں بھی ماں باپ کی تربیت کی جگہ منافع بخش اداروں نے لےلی ہے۔ جنھیں خوشنما نام دیئے گئے ہیں۔

تربیت دینے کا ہنر کسی کتاب میں نہیں لکھا ملتا یہ تو نسل در نسل سینہ بہ سینہ چلتا ہے۔ بد قسمتی سے اگر کسی بچے کے ماں باپ کی تربیت بھی اگر کسی ادارے میں ہوئی ہو تو وہ نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے بچے کو من پسند تربیت کے لئے کسی خوشنما نام کے حامل ادارے میں داخل کرواتے ہیں اور یہ سلسلہ اگلی نسل میں منتقل ہوجاتا ہے۔

باقی نصیب بچے کا کہ کیسے اساتذہ ملتے ہیں اور کیا سکھاتے ہیں۔

مغرب کے چند قدامت پسند لوگوں نے چین جیسے ملک سے اس سلسلے میں سیکھنے کی کوشش کی۔

چینی باشندے، جو اسوقت صنعتی انقلاب کی جیتی جاگتی مثال ہیں، اپنے بچوں کی تربیت اپنے والدین کے ذمے لگا کر بےفکر ہوجاتے ہیں۔ پھر بچہ ہوتا ہے اور دادا دادی کی فہم وفراست اور تجربے سے بھرپور تربیت۔

قصہ مختصر یہاں اگر والدین کی معاشی مجبوریاں آڑے آتی ہیں تو خاندان کے بزرگوں کو یہ زمے داری دیجیے۔ میری رائے میں کسی بھی پروفیشنل ادارے سے بہتر تربیت اپنے کر سکتے ہیں۔ کم از کم پانچ برس۔

پھر کوئی بہتر اسکول۔

شکریہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
فہیم!محفلین کی اکثریت جو کہہ رہی ہے ،میں بھی اسی حق میں ہوں۔ میرے خیال میں(جہاں تک مجھے یاد ہے) چار سال،چار ماہ اور چار دن۔۔۔۔۔اسلامی لحاظ سے اسی عمر میں داخل کرانا چاہیے۔ اس سے پہلے خود سکھانا بہت خوبصورت عمل ہے۔ بچہ تو اس سے جو لطف اندوز ہو گا سو ہو گا،آپ خود کتنے خوش اور مطمئن ہوں گے۔۔۔یہ آپ ابھی اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔میں نے محمد کو چار کہنا سکھایا۔ اور ایسے سوالات کرتی تھی جن کا جواب چار اتا تھا۔ ایک دن اپنے ادارے میں لے کے گئی اور باس کے سامنے اُس سے سوال کئے اور اُس نے حسبِ معمول جواب دیے۔
پیارےنبیﷺ کی بیٹیاں کتنی تھیں؟
چار
فجر کی نماز کی کتنی رکعات ہیں؟
چار
آسمانی کتابیں کتنی ہیں؟
چار
ظہر کی نماز میں کتنے فرض ہیں؟
چار
عصر کی نماز میں کتنے فرض ہیں؟
چار
عصر کی نماز میں کتنی سنتیں ہیں؟
چار
خلفائے راشدین کتنے ہیں؟
چار
وغیرہ وغیرہ۔ سب لوگوں کی آنکھیں اور منہ کھُل گئے۔جب میں نے اصل حقیقت بتائی تو سب بہت ہنسے۔
مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھ میں کہانی بنانے کی کوئی صلاحیت ہے۔ بچوں کو کہانیاں سنانی شروع کیں تو کتابیں ختم اور بچوں کی فرمائش باقی۔تو میں نے ایسی ایسی کہانیاں تخلیق کیں کہ خود حیران رہ گئی۔ لوریاں اور کہانیاں میں نے بہت سنائیں اپنے بچوں کو۔میرا بیٹا ایک عنوان دے دیتا۔ "پنکھا اور چڑیا"لو جی فوراََ کہانی کا تانا بانا بننا شروع۔
بچوں کو اپنے بچپن سےلطف اندوز ہونے دیں۔اور آپ خود بھی لطف اندوز ہوں۔
چار والی دو چیزیں آپ بھول گئیں، ایک تو چار درویش ہیں اور دوسری تو بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس دھاگے کی اکثریت مثبت سوچ رکھتی ہے ۔ :)
پاکستان میں اگر بچوں سے دشمنی کرنا ہو تو دو سال کی عمر میں نکال دیں گھر سے اور اگر بچوں کا حق ادا کرنا ہو تو گھر میں انھیں وقت دینا چاہیے۔
 
ربیع م

محفلین
مجھے ساڑھے تین سال کی عمر میں سکول داخل کروایا گیا اور میں اسے اپنے خلاف گھر والوں کا ظلم تصور کرتا ہوں ۔
 
Top