بچوں میں حفاظتی ٹیکے اورویکسین

قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ ڈاکٹر بھیا :) لیکن اب آپ کی کیا حکمت عملی ہوگی؟ بطور سرکاری ڈاکٹر اور بطور والد؟
 

پاکستانی

محفلین
یہ واقعی بکواس ہے، میرے خیال سے کسی قسم کی کوئی سچائی نہیں اس میں، اگر واقعی ایسا ہوتا تو اس وقت آدھی دنیا کوچ کر چکی ہوتی :( :wink:
 

بدتمیز

محفلین
ذاتی پسند نا پسند پر کسی بات کو بکواس قرار دینا عقلمندوں کا کام نہیں۔ اگر کسی بات کی ہمیں سمجھ نہیں آ رہی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بات ہی غلط ہے۔
 

باسم

محفلین
میں یہ رپورٹ کچھ کچھ پڑھتا آیا ہوں روزانہ
ہہر حال اس میں دوسرا نقطہ نظر بیان کیا گیا ہے جو ّعام میڈیا سے ہٹ کر ہے اور اس میں دلیل کیلیے بھی غیر ملکی رپورٹوں کو بیان کیا گیا ہے
کچھ بات تو ہوگی
 

زیک

مسافر
ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر اسے بکواس قرار نہیں دیا بلکہ اس کی دو قسطوں کو پڑھا ہے۔ اس میں جو رپورٹس ہیں وہ بالکل mainstream نہیں ہیں اور نہ ہی کسی proper peer-reviewed study کا ذکر ہے۔ اس طرح کی کہانیاں چلتی رہتی ہیں اور debunk ہونے کے بعد بھی ان کے پیروکار انہیں ماننا نہیں چھوڑتے۔ نتیجتاً بیچارے بچے vaccination کے بغیر رہ جاتے ہیں اور سوسائٹی کا بھی نقصان ہوتا ہے کہ immunization ایک public good ہے۔
 

باسم

محفلین
ReportAidsbyAbdullahKhan-07032007.gif
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
قیصرانی نے کہا:
جزاک اللہ ڈاکٹر بھیا :) لیکن اب آپ کی کیا حکمت عملی ہوگی؟ بطور سرکاری ڈاکٹر اور بطور والد؟
بطور والد ءویکسینیشن کے بارے میں میرے شدید تحفظات ھیں اور ھم ڈسٹرکٹ لیول پر اپنے سینیرز سے رابطے میں ہیں۔
جہاں تک زکریا صاحب کی بات ھے تو وہ ہر چیز کو مغربی نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ان کا اپنا ایک مخصوص پوائینٹ آف ویو ہے۔
اگر آپ برزبان ِ انگریزی اس موضوع پر پڑھنا چاہیں تویہاں پڑہیں
 

سیفی

محفلین
مجھے تو ان ٹیکوں کے مخالف ایک صاحب نے صرف ایک دلیل دی تھی ۔۔۔۔۔

اسرائیل کے یہودی تعداد میں بہت کم ہیں باقی دنیا کی قوموں اور مشہور مذاہب کے مقابلے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان کو سب سے زیادہ اپنی آبادی محفوظ رکھنے کی خواہش ہے۔۔۔۔۔۔

کیا وجہ ہے کہ اسرائیل میں حفاظتی ٹیکوں اور خصوصا ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے ٹیکے نہیں لگائے جاتے۔۔۔۔۔۔۔کیا ان کو ہیپاٹائٹس جیسے “موذی اور جان لیوا“ مرض سے کوئی خطرہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر اسرائیل میں واقعی حفاظتی ٹیکوں کی مہم نہیں چلتی (میری معلومات کے ذرائع محدود ہیں) تو اس کا مطلب یہی ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔۔۔۔۔۔بلکہ ساری دال ہی کالی ہے :eek:
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک تو یہ لنک دیکھیئے گا

گوگل وڈیو کا ربط

اس کے بعد یہ دیکھیئے گا کہ افریقہ کے یا دیگر ممالک میں‌ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے کچھ نہیں‌کیا جا رہا۔ امن قائم کرنے کے لئے کچھ نہیں‌ ہو رہا، صحت کے لئے کچھ نہیں، زراعت کے لئے کچھ نہیں۔ سارا زور صرف ویکسین لگانے پر ہی کیوں؟ کیا یہ سارا کچھ اس لئے کیا جا رہا ہے کہ غریب ممالک میں آبادی کو بڑھایا جا سکے تاکہ وہ غریب رہ کر بڑے ہوں یا زیادہ برے طریقے سے مر سکیں یا یہ سب کچھ اس لئے کیا جا رہا ہے آبادی کو ہی کم رکھا جا سکے؟

ایڈز کو بطور جنسی بیماری متعارف کرایا گیا ہے۔ دنیا بھر سے جنسی بیماریاں کم ہو رہی ہیں اور ایڈز بڑھ رہا ہے۔ ایڈز کے شکار بچے کی ماں‌ کو ایڈز نہیں۔ چند ماہ کے بچے کو ایڈز کہاں سے ملا؟ یہ افریقہ میں‌معمول ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر اسے بکواس قرار نہیں دیا بلکہ اس کی دو قسطوں کو پڑھا ہے۔ اس میں جو رپورٹس ہیں وہ بالکل mainstream نہیں ہیں اور نہ ہی کسی proper peer-reviewed study کا ذکر ہے۔ اس طرح کی کہانیاں چلتی رہتی ہیں اور debunk ہونے کے بعد بھی ان کے پیروکار انہیں ماننا نہیں چھوڑتے۔ نتیجتاً بیچارے بچے vaccination کے بغیر رہ جاتے ہیں اور سوسائٹی کا بھی نقصان ہوتا ہے کہ immunization ایک public good ہے۔
زیک میرے والد بطور ڈی ایم ایس اس طرح‌ کی مہموں کا ریکارڈ رکھتے تھے اور ہمارے شہر میں‌ ہمیشہ پولیو کی مہم کے دوران یا فوراً‌ بعد پولیو کے بہت سے کیس رجسٹر ہوتے تھے۔ اور یہ تعداد پولیو کی مہم سے ہٹ کر پورے سال کے دوران ہونے والے پولیو کیسز سے بہت زیادہ ہوتی تھی۔ ہر بار یہ بہانے کیے جاتے تھے کہ کبھی ویکسین خراب ہے اور کبھی اس کو برف نہیں‌ لگائی گئی اور کبھی کیا کبھی کیا

یاد رکھیئے گا۔ جتنے جرائم صحت کے محکمہ میں میں‌ہوتے ہیں، اتنے جرائم شاید دیگر تمام پیشہ جات کو ملا کر بھی نہیں ہوسکتے۔ سینکڑوں نہیں تو کم از کم پچاسوں واقعات کا میں‌ ذاتی طور پر عینی شاہد ہوں۔ ان واقعات میں معمولی غفلت سے لے کر کے جان لیوا غفلت تک شامل ہیں
 

زیک

مسافر
قیصرانی پاکستان کے محکموں کی کاہلی پر بحث الگ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں۔ ویسے اگر ویکسین مکمل ٹھیک بھی ہو تو اس سے کچھ معمولی تعداد میں لوگوں کو ری‌ایکشن یا بیماری کا چانس ہوتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
قیصرانی پاکستان کے محکموں کی کاہلی پر بحث الگ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں۔ ویسے اگر ویکسین مکمل ٹھیک بھی ہو تو اس سے کچھ معمولی تعداد میں لوگوں کو ری‌ایکشن یا بیماری کا چانس ہوتا ہے۔
جناب جی، مسئلہ تو یہی ہے نا کہ وہ ممالک جہاں‌ یہ ویکسین پہنچ رہی ہے، ان تمام ممالک میں‌ یہ کاہلی عروج پر ہے

دوسرا یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ تمام ویکسینز ایسی نہیں‌ کہ ہم انہیں مشکوک یا برا یا نقصان دہ قرار دے سکیں۔ لیکن یہ کہنا کہ تمام کی تمام ویکسینز بالکل درست ہیں‌اور ان کا کوئی نقصان نہیں، یہ کچھ عجیب ہے
 
Top