بونجی پن بجلی منصوبہ؛ ٹائم لائن

الف نظامی نے 'معیشت و تجارت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 22, 2014

  1. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    14,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    07 مئی 2013
    http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/07-May-2013/200597
    بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن اور ٹینڈر ددستاویزات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ چئیرمین واپڈا
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    14,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    31 مئی 2014
    بونجی ڈیم سے 71 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، پی سی ون حکومت کو ارسال
    واپڈا نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے بجلی کے منصوبے بونجی ڈیم کی تفصیلی انجینئرنگ کی ڈیزائننگ مکمل کر کے پی سی ون وفاقی حکومت کو بجھوا دیا۔ بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے71سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔اس منصوبے سے بجلی کی لاگت ڈیڑھ سے دو روپے فی یونٹ ہو گی-
    بجلی پیدا کرنے کیلئے 190 میٹر اونچا آر سی سی ڈیم، 7 اعشاریہ 8 کلومیٹر فی کس طویل 5 سرنگیں اور پاور ہاوس تعمیرکیا جائے گا جبکہ 355 میگاواٹ فی کس پیداواری صلاحیت کی 20 ٹربائنیں نصب کی جائیں گی۔ منصوبہ اپنی تکمیل پر ہر سال قومی نظام کو تقریباً 24ارب 70 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کرے گا۔ بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سرنگوں کا وہ حصہ جو فالٹ لائن سے گزرتا ہے، اس کی پائیداری کیلئے جاپانی ماہرین کی مدد سے منصوبے کے ڈیزائن میں خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، ای پی سی، بی او ٹی اور بی او او ٹی (BOOT) سمیت مختلف طریقے زیرِغور ہیں جبکہ منصوبے کی فنڈنگ کیلئے ملکی وسائل کے استعمال کے ساتھ ساتھ دوست ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔ منصوبہ 9برس میں مکمل ہوگا۔
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,468
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    تعمیری اخراجات کا تخمینہ کیا ہے ؟
     
    • متفق متفق × 1
  4. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,468
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے:-
    1۔ جاپان کی کوئی بھی کمپنی اُس کنسلٹنسی کنسورشیم کا حصہ نہیں تھی، جو ڈیم کی فیزیبیلٹی تیار کر رہی تھی!!!
    2۔ یہ کنٹریکٹ چائینہ کی کسی فرم کو ایوارڈ ہو چکا ہے!!! ​

    اگر کوئی معلومات ہیں تو شراکت کی جیے۔

     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    14,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کیا معلوم ۔ ہم نے تو خبر نقل کی ہے۔ کیا آپ اپنی باتوں کا کوئی حوالہ فراہم کریں گے؟
     
  6. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,468
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جاپانی فرم 'نیپون کوئی' کا حوالہ مل گیا ہے۔
     
  7. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,468
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    چائینہ کمپنی کی خبر آئی تھی ۔ یہ رہا حوالہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    14,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سرنگوں کا وہ حصہ جو فالٹ لائن سے گزرتا ہے، اس کی پائیداری کیلئے جاپانی ماہرین کی مدد سے منصوبے کے ڈیزائن میں خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر