بول سکھی

بول سکھی
سرد ‏رویے میں لچک کیسی؟
اداس آنکھوں میں
کاجل کیونکر ؟
ہونٹوں پر یہ تبسم کیسا؟
گال شفق کے جیسے لال کیونکر ؟
چہرے پر یہ نور کیسا؟
لگتا ہے
دل کا موسم بدل گیا ہے
سُن سکھی
کل شب میں سوئی تھی
وہ مجھ سے ملنے آیا تھا
کہتا تھا
الجھنیں سب
سلجھ گئی ہیں
ملن موسم آگیا ہے
چلو زمانے کو بتلا دیں ہم
اس پیار کی
انتہا کیا
 
مدیر کی آخری تدوین:
خوبصورت نظم ہے۔ نثری تو نہیں۔ استادِ محترم اس جانب متوجہ ہوں تو اصلاح کے بعد رنگ چوکھا آئے۔


ہماری صلاح؟؟

بول سکھی ری
سرد ‏لبوں پر آگ یہ کیسی؟
جھیل آنکھوں میں
کاجل کیونکر ؟
ہونٹوں پر مسکان یہ کیسی؟
گالوں پر یہ لالی کیسی؟
اور چہرے پر نور؟

یوں لگتا ہے
دل کی رُت ہی بدل گئی ہے
سُن سکھی ری
کل شب جب میں سوئی تھی
وہ مجھ سے ملنے آیا تھا
اور کہتا تھا
الجھنیں سب
سلجھ گئی ہیں
ملن کی رُت اب آپہنچی ہے
چلو زمانے کو بتلا دیں
پریت کی اپنی کتھا یہ ساری

استادِ محترم کی منتظر رہیے
 
آخری تدوین:
خوبصورت نظم ہے۔ نثری تو نہیں۔ استادِ محترم اس جانب متوجہ ہوں تو اصلاح کے بعد رنگ چوکھا آئے۔


ہماری صلاح؟؟

بول سکھی ری
سرد ‏لبوں پر آگ یہ کیسی؟
جھیل آنکھوں میں
کاجل کیونکر ؟
ہونٹوں پر مسکان یہ کیسی؟
گالوں پر یہ لالی کیسی؟
اور چہرے پر نور؟

یوں لگتا ہے
دل کی رُت ہی بدل گئی ہے
سُن سکھی ری
کل شب جب میں سوئی تھی
وہ مجھ سے ملنے آیا تھا
اور کہتا تھا
الجھنیں سب
سلجھ گئی ہیں
ملن کی رُت اب آپہنچی ہے
چلو زمانے کو بتلا دیں
پریت کی اپنی کتھا یہ ساری

استادِ محترم کی منتظر رہیے
ارے انکل آپ نے لفظوں کو جس خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے یہ آپ کا ہی کمال ہے
اب اپنی نظم پھیکی پھیکی لگ رہی ہے
 
ارے انکل آپ نے لفظوں کو جس خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے یہ آپ کا ہی کمال ہے
اب اپنی نظم پھیکی پھیکی لگ رہی ہے
ارے نہیں بٹیا! نظم آپ کی ہی ہے اور بہت خوبصورت ہے۔ ہم نے تو بس صلاح دی ہے جسے اصلاح ہرگز نہ سمجھیے۔
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہ
بہت خوب
محترم بٹیا نے بھی شاعری کے نگر میں قدم رکھ دیا ۔
اور بلاشبہ خوب قدم ہے ۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں

سرد ‏رویے میں لچک کیسی؟
اداس آنکھوں میں
کاجل کیونکر ؟
ہونٹوں پر یہ تبسم کیسا؟
گال شفق کے جیسے لال کیونکر ؟
چہرے پر یہ نور کیسا؟
 

الف عین

لائبریرین
اچھے خیالات ہیں، الفاظ بھی اچھے تھے، لیکن رومانی نظم نثری اچھی نہیں لگتی۔ نثری نظم تو ایسی ہوتی ہے کہ جس کے معنی شاعر کے بھی سمجھ میں نہیں آئیں!!!! بھائی @محمدخلیل الرحمٰن کا شکریہ کہ انہوں نے خوبصورتی سے ڈھال دیا۔
خلیل میاں کی اصلاح پر میری صلاح
اور کہتا تھا
الجھنیں سب
سلجھ گئی ہیں
میں سکتہ محسوس ہوتا ہے۔
ہر الجھن اب سلجھ گئی ہے
سے بات صاف ہو جاتی ہے۔
 
Top