بوجھیں تو سہی کیا لکھا ہے؟

شمشاد

لائبریرین
چلئےکبھی کبھی ہی سہی پر صبا تو آتی ہے۔

آپکونسیصباکیباتکررہےہیںکہیںہندیفلموںوالیتونہیں؟
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ کونسی صبا کی بات کررہے ہیں کہیں ہندی فلموں والی تو نہیں؟

کیاہندیفلموںمیںکوئیصبابھیہے؟ ویسےمیںتوبادِصباکیباتکررہاتھا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
کیا ہندی فلموں میں کوئی صبا بھی ہے؟ ویسے میں تو بادِصبا کی بات کر رہاتھا۔

ہندیفلموںمیںکیانہیںہےصبابھیہےصیادبھیہےشکاریبھیہےشکاربھیہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ہندی فلموں میں کیا نہیں ہے صبا بھی ہے صیاد بھی ہے شکاری بھی ہے شکار بھی ہے
لیکنکمازکمہمتوانکوہندیفلمیںنہپکاریں، اردوہیکہاکریں
 

محمداحمد

لائبریرین
لیکن کم ازکم ہم تو ان کو ہندی فلمیں نہ پکاریں، اردو ہی کہا کریں۔

یہتوہےیہفلمیںبھییقیناًاردوفلمیںہیہیںلیکنلوگشایدپاکستانیاورہندوستانیفلموںمیںتفریقکےلئےیہاصطلاحاستعمالکرتےہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو ہے یہ فلمیں بھی یقینا ً اردو فلمیں ہی ہیں لیکن لوگ شاید پاکستانی اور ہندوستانی فلموں میں تفریق کے لئے یہ اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

آپکیباتبالکلصحیحہےپھربھیعرضکروںکہہندیاوراردوبولنےمیںتقریباًایکجیسیہیہیںالبتیچندالفاظمختلفہیںلکھنےمیںدونوںزبانوںمیںزمینآسمانکافرقہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ کی بات بالکل صحیح ہے پھر بھی عرض کروں کہ ہندی اور اردو بولنے میں تقریباً ایک جیسی ہی ہیں البتہ چندالفاظ مختلف ہیں لکھنے میں دونوں زبانوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

اردوکابنیادیڈھانچہتوہندیوالاہیہےہاںرنگوروغناورآرائشوزیبائشکےلئےفارسیاورکہیںکہیںعربیزبانسےکاملیاجاتاہے۔ہندیکواردوسےممتازکرنےکےلئےآجکلہندوستانمیںسنسکرتکاجوسہارالیاجارہاہےوہاصلہندیکےمزاجسےہمآہنگنہیںہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو کا بنیادی ڈھانچہ تو ہندی والا ہی ہے ہاں رنگ و روغن اور آرائش و زیبائش کے لئے فارسی اور کہیں کہیں عرب زبان سے کام لیا جاتا ہے۔ ہندی کو اردو سے ممتاز کرنے کے لئے آج کل ہندوستان میں سنسکرت ک جو سہارا لیا جا رہا ہے وہ اصل ہندی کے مزاج سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

آپنےتواچھاخاصاپوسٹمارٹمکرڈالابہتاچھاکیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا تو امتحان لے لیا انہوں نے ۔

کوئیباتنہیںہمکونساامتحانوںسےڈرتےہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کوئی بات نہیں ہم کون سا امتحانو ں سے ڈرتے ہیں۔

یعنی
باطلسےڈرن ےوالےاےآسم اںنہیںہم
سوبارکرچکاہےتوام تحاںہمارا
 

شمشاد

لائبریرین
یعنی
باطل سے ڈرنے والے اے آسماں نہیں ہم
سو بار کر چکا ہے توامتحاں ہمارا

لیکنمیننےتوکبھیآسمانکوامتحاننہیںدیاویسےسوسےزیادہہیامتحاندےچکاہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن میں نے تو کبھی آسمان کو امتحان نہیں دیا ویسے سو سے زیادہ امتحان دے چکا ہوں۔
شکریہشمشاداستھریڈکوزندگیدینےکا
 

شمشاد

لائبریرین
خاکسار کی جانب سے بھی شکریہ قبول کریں شمشاد بھائی۔

ارےبھائیشکریےکیکیاضرورتہےیہتوسبدوستوںکیوجہسےہیرونقہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ارےبھائی شکریے کی کیا ضرورت ہے یہ تو سب دوستوں کی وجہ سے ہی رونق ہے۔

صحیحکہاآپنے۔لیکنسچپوچھیںتومیرےذہنسےتویہلڑینکلہیگئیتھی۔آپکیپوسٹدیکھیتویادآیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح کہا آپ نے۔ لیکن سچ پوچھیں تو میرے ذہن سے تویہ لڑی نکل ہی گئی تھی۔آپ کی پوسٹ دیکھی تو یاد آیا ۔

آجتوبسکلکےمیچکیباتہرجگہچلرہیہےحالانکہآجبھیایکسیمیفائنلہورہاہے۔
 

الف عین

لائبریرین
آج تو بس کل کے میچ کی بات ہر جگہ چل رہی ہے حالانکہ آج بھی ایک سیمی فائنل ہو رہا ہے۔
اسسیمیفائنلکانتیجہتومتوقعہیرہاکہسریلنکاجیتگئی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اس سیمی فائنل کا نتیجہ تو متوقع ہی رہا کہ سری لنکا جیت گئی۔

آجکےمیچمیںدیکھئےکیاہوتاہےکہلوگاسےمیچسےکہیںبڑھکراہمیتدےرہےہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے میچ میں دیکھئے کیا ہوتا ہے کہ لوگ اسے میچ سے کہیں بڑھ کر اہمیت دےرہےہیں۔

کرکٹکامیچہواورپھرہندوستاناورپاکستانکاتویہمیچکماورجنگزیادہبنجاتاہے۔
 
Top