گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیجئیے صاحبان ہمارے ذہین ترین ، تیز ترین عاطف بھائی کی طرف سے بھی سوال آ گیا ہے۔
صحیح سمت میں جا رہے ہیں خیر سے۔
جیتے رہئیے ۔
 
بات تو چکر والی ہے اور ساتھ گتھی بھی ہے انتظار کرنے والا اصل مسئلہ ہے اس میں ڈیڑھ گھنٹہ صرف ہونا ہے۔ باقی گولیاں اگر بندوق کی نہیں ہیں تو کھانے میں ایک منٹ ہی لگے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بات تو چکر والی ہے اور ساتھ گتھی بھی ہے انتظار کرنے والا اصل مسئلہ ہے اس میں ڈیڑھ گھنٹہ صرف ہونا ہے۔ باقی گولیاں اگر بندوق کی نہیں ہیں تو کھانے میں ایک منٹ ہی لگے گا۔
کہاں ہے بندوق؟
کون سے بارڈر پر لینڈ ہوئے ہیں ٹرِپل ع بھائی۔
 

یاسر شاہ

محفلین
امین شارق بھائی نے سوال نمبر 11 کیا تھا جس کا جواب مل گیا ہے۔
کیا پھر بھی آپ اپنا سوال شامل رکھنا چاہیں گے؟
وہی سوال تھا میرا ۔لیکن عبدالرؤف بھائی کی بات درست ہے کہ پوچھنے والوں کو ہاں یا نہیں کہنا ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیجئیے محفلین۔۔۔ 12 سوالات کے بعد جواب آیا ہی چاہتا ہے

تجربہ قبل از باقاعدہ کھیل:

بیس سوالات میں شخصیت تلاش کریں،

ایک شخصیت، مرد۔
سوال 1:شخصیت زندہ مطلب ہماری طرح چلتی پھرتی؟
جواب: جی ہاں زندہ
سوال 2: وجہ_ شہرت دینی/مذہبی؟
جواب: نہیں
سوال 3: مسلمان؟
جواب: مسلمان
سوال 4: ایشیائی؟
جواب: ایشیائی
سوال 5: فنون لطیفہ سے تعلق؟
جواب:جی ہاں، تعلق رہا ہے۔
سوال 6:صاحب _کتاب؟
جواب: جی نہیں۔
سوال7: سیاست سے تعلق ہے؟
جواب: جی نہیں
سوال 8: اچھل کود بھاگ دوڑ سے تعلق؟
جواب: جی ہاں، کھیل کود سے ہے
سوال 9 : کرکٹ؟
جواب:جی ہاں، کرکٹ۔
10۔کرکٹ سے ریٹائر ہیں یا ابھی ٹیم میں کھیلتے ہیں ؟
جواب : ریٹائرڈ
سوال 11: وہ بلے باز ہیں یا باؤلرَ
جواب: بلے باز
12۔کیا انہوں نے ہندوستانی خاتون سے شادی کی ؟
جواب: ہاں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوچئیے سوچئیے دو قدم مزید آگے پیچھے سوچئیے اور وقار بھائی سے اگلا سوال داغئیے عاطف بھائی اور یاسر بھتیجے۔
 
Top