گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بالآخر 19 سوالات کے بعد جواب بوجھ لیا گیا۔
Diotima of Mantinea
کوئی ایک عورت کو بوجھ کے دکھاؤ۔
ایک خیالی کردار ہے۔
سوال 1: کیا اس خیالی کردار کا تذکرہ اردو ادب میں ہے؟
کہیں ایک شعر میں لطیف سا اشارہ ہے، اس کے علاوہ شاید کہیں نہیں ہے یا میری نظر سے نہیں گزرا۔
سوال 2: تخیلاتی عمر تقریبا 60 سال سے زائد ؟
جواب: عمر کا کوئی بیان نہیں ہے لیکن کردار سے واضح ہے کہ پختہ عمر خاتون ہے کوئی
سوال 3: کیا ان تخیلاتی خاتون کا آبائی تعلق برصغیر پاک و ہند سے ہے؟
جواب : نہیں
سوال 4 : اردو ادب کے علاوہ کسی اور زبان کے ادب میں تذکرہ ملتا ہے
شاید نہیں (اگر ادب ناول، افسانہ، شاعری وغیرہ کے معنی میں استعمال ہوا ہے تو)۔
سوال 5: خاتون کوئی ایک ہی کام کرتی ہیں ؟ ( یعنی یا عام خواتین کی طرح سب کام ؟)
جواب: ہاں یعنی عام خاتون نہیں ہے
سوال 6: فنونِ لطیفہ (ڈرامہ، فلم، تھیٹر وغیرہ) کا کوئی کردار ہے؟
جواب:نہیں
سوال 7: کیا یہ کردار زمانہ قبل مسیح سے تعلق رکھتا ہے؟
جواب: ہاں
سوال 8: زمین پر رہتی ہیں ؟
جواب: رہتی تھی
سوال نمبر 9: کیا یہ خاتون کسی یورپی دیومالا کا کردار ہیں؟
جواب: نہیں
سوال 10: کیا چاند پر رہتی ہیں؟
جواب:نہیں
11۔ کردار کی شہرت اچھی ہے؟
جواب: ہاں
سوال 12: کیا خاتون کا تعلق فارس سے ہے؟
جواب: نہیں
سوال 13: محاورے یا روزمرہ گفتگو میں اس خاتون کا تذکرہ عام طور پر کیا جاتا ہے؟
جواب: نہیں
سوال 14: کیا ان کا کوئی مجسمہ بھی ہے؟
جواب: نہیں کوئی معتبر مجسمہ نہیں ہے۔
سوال 15: کیا اس تخیلاتی تانیثی کردار کی کسی انسانی رشتے سے نسبت ہے؟ جیسے ماں، نانی، دادی، وغیرہ؟
جواب : نہیں
سوال 16: کیا خاتون کا تعلق رومی تہذیب سے ہے؟
جواب: نہیں
سوال 17: یونانی تہذیب سے تعلق؟
جواب: جی ہاں
18۔ کیا انہیں محبت کی دیوی کہا جاتا ہے؟
جواب: نہیں
سوال 19 :افلاطون کے فلسفۂ محبت کی بنیاد اس خاتون کے خیالات پر ہے؟
جواب : جی ہاں
 
علی وقار

محفلین
ذہنی آزمائش سے متعلق ایک عمدہ سوال تھا جس پر بالخصوص فہد اشرف اور عرفان سعید کو خراج تحسین۔ دیگر احباب کی کاوشوں اور گل یاسمین کی رننگ کمنٹری کی بھی ستائش کی جاتی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال زبردست رہا اور ہمارے شرکاء نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا
سب کے لیے شاباش اور ڈھیروں داد
کل سے لے کر ابھی تین تین شخصیات بوجھی گئیں کسوٹی میں۔
یہ تجرباتی کسوٹی کامیاب رہی۔ چونکہ مقصد سالگرہ سے پہلے پہلے کچھ اور بھی تجرباتی پروگرام اس محفلاتی لیب میں زیرِ عمل لانے ہیں تو اس کے لئے ہم عبدلروؤف بھائی کے ساتھ مل کر ان کی سرپرستی میں ایک نئی لڑی کھولنے جا رہے ہیں۔ جس میں آپ سب کی شمولیت باعثِ مسرت رہے گی۔

اعلان ختم ہوا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ذہنی آزمائش سے متعلق ایک عمدہ سوال تھا جس پر بالخصوص فہد اشرف اور عرفان سعید کو خراج تحسین۔ دیگر احباب کی کاوشوں اور گل یاسمین کی رننگ کمنٹری کی بھی ستائش کی جاتی ہے۔
اب تیار ہو جائیے اگلے محفلاتی سفر کے لئے جس کے لئے ابھی کچھ دیر میں انتظام کیا جانے والا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
کل سے لے کر ابھی تین تین شخصیات بوجھی گئیں کسوٹی میں۔
یہ تجرباتی کسوٹی کامیاب رہی۔ چونکہ مقصد سالگرہ سے پہلے پہلے کچھ اور بھی تجرباتی پروگرام اس محفلاتی لیب میں زیرِ عمل لانے ہیں تو اس کے لئے ہم عبدلروؤف بھائی کے ساتھ مل کر ان کی سرپرستی میں ایک نئی لڑی کھولنے جا رہے ہیں۔ جس میں آپ سب کی شمولیت باعثِ مسرت رہے گی۔

اعلان ختم ہوا۔
دوبارہ کسوٹی کھیلنا ہوئی تو کیا اُس لڑی میں کھیلیں گے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
درخواست ہے کہ دونوں لڑیاں دیکھ لی جائیں اور بات چیت کے لئے مصالحہ جات والی لڑی کو استعمال کیا جائے
اور گیم کے لئے تجرباتی کھچڑی کو۔
 
Top