بن غازی کے غنڈے

امریکہ نے لیبیا پر جارحیت شروع کردی ہے۔
اس سے پہلے امریکہ نے لیبیا میں اپنے پالتو غنڈوں کے ذریعے دھشت گردی شروع کردی تھی۔ وہ لیبیا کے ٹکڑے کرکے تیل پر قابض ہونا چاہتا ہے۔
اللہ کرے کہ امریکہ کے مقاصد ناکام ہوں
 

عثمان

محفلین
لو بھئی۔۔
سعودی ملائیت کے مداحوں کو عرب ممالک میں آتی جمہوریت سے خوب گرمی لگ رہی ہے۔
 

عثمان

محفلین
کیسی سعودی ملائیت کے مداح
سعودی عرب قذافی کی حمایت نہیں کرتا

قذافی کا حمایتی ہو یا نہ ہو لیکن دنیا جانتی ہے کہ سعودی عرب کسی جمہوری نظام کی حمایت نہیں کرتا۔ خاص طور پر عالم اسلام میں جہاں کہیں انقلاب کی لہر اٹھتی ہے تو سب سے زیادہ تکلیف آل سعود ہی کو پہنچتی ہے۔ نیز اس حقیقت سے کون واقف نہیں کہ عالم اسلام کا ہر دوسرا ڈکٹیٹر اپنے ملک سے بھاگنے کے بعد سعودی عرب کے کسی محل میں پناہ لیتا ہے۔ عرب ممالک میں اٹھتی اس حالیہ جمہوری لہر پر سب سے زیادہ پریشانی سعودی شہنشایت و ملائیت کے علاوہ اور کسے ہوسکتی ہے؟
اللہ تعالیٰ اسلامی ممالک میں یہ جمہوری انقلاب کامیاب کرے۔ آمین!
 

غیاث

محفلین
مسلمان قوم بحیثیت مجموعی اتنی گر چکی ہے کہ اسے اپنے پرائے کی تمیز نہیں۔ ویسے بھی نام نہاد مسلمانوں کی تاریخ ہمیشہ یہی کہتی آرہی ہے کہ یہ اپنوں سے زیادہ غیروں پر اعتماد کرتے ہیں۔ چاہے عباسی دور ، سپین کا طوائف الملوکی دور ہو، یاسپین کا آخری دور زوال، پھر برصغیر میں سلطان ٹیپو کے دور کے دکن ۔ یہ مسلمانوںکی تاریخ کا تسلسل ہے۔ وہی تسلسل دور اضر کے مسمانوں میں بھی جاری ہے۔ دور حاضر کی عملی تصویر دیکھنی ہو تو نسیم حجازی کے شاہین میں دیکھ لیں۔

اسکے بعد موجودہ حآلات کی طوائف الملوکی کا جائزہ لیں اور عوامی فکر کا جائزہ لیں ساری حقیقت واضح ہوجائیگی۔
 

غیاث

محفلین
امریکہ نے لیبیا پر جارحیت شروع کردی ہے۔
اس سے پہلے امریکہ نے لیبیا میں اپنے پالتو غنڈوں کے ذریعے دھشت گردی شروع کردی تھی۔ وہ لیبیا کے ٹکڑے کرکے تیل پر قابض ہونا چاہتا ہے۔
اللہ کرے کہ امریکہ کے مقاصد ناکام ہوں

یہ موقع لیمیا کی غیرت کا امتحآن بھی ہے کہ وہ اپنے مہربان حکمران کیساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔ اور اپنے ملک کیساتھ کیا کرتے ہیں۔
انتہائی افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ قرارداد پیش کرنیوالاایک ملک لبنان بھی ہے۔
یہاں مسلمان مسلمان کے خون کا پیاساہے۔ کافر کو کیا ہے وہ تو اپنا کام کریںگےہی۔
 

میم نون

محفلین
جیسی کرنی ویسی بھرنی

یہ لیبیا کے لئیے بھی ہے اور اتحادی افواج کے لئیے بھی، ہر کسی کو اپنے کئیے کا حساب ضرور دینا پڑے گا۔

نہ تو قذافی کوئی "فرشتہ" ہے اور نہ ہی امریکہ اور اتحادیوں کا گریبان صاف ہے، یہ جنگ صرف اقتدار کی ہے جو کہ دو شیطانوں کے درمیان لڑی جارہی ہے۔
دعا صرف یہ ہے کہ جو بھی ہو عوام کا بھلا ہی ہو، آمین
 
عوام کا بھلا ہو؟
یہ میزائیل کیا عوام کو پھول برسارہے ہیں۔
یہ صرف مسلمانوں کو قتل کررہے ہیں
شیطان امریکہ اپنی شیطانیت پھیلارہا ہے انسانوں کا خون پی رہا ہے
 
مغربی دنیا کے حمایتی لارڈ میکالے کے پرودہ کالے انگریزوں سے میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ان کو اور ان کے مائی باپ امریکہ کو صرف لیبیا میں ہی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر آتی ہے۔۔۔۔۔کیا ان کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی نظر نہیں آتی ہے کیا ان کو وزیرستان میں ڈرون حملوں میں مرنے والے کیڑے مکوڑوں کا خون نظر نہیں آتا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
امریکہ ہر کمزور ملک کے خلاف فوج کشی کرتا ہے، پہلے اس کی پیٹھ تھپکتا ہے اور پھر چھرا گھونپ دیتا ہے، قذافی کون سا پھول برسا رہا تھا اپنے عوام پہ، بم ہی برس رہے تھے نا اب بھی وہی ہو رہا ہے، پاکستان کو تو پھنسانے میں قذافی کا ہاتھ ہے، ڈاکٹر صاحب کے خلاف، ابھی حال ہی میں پاکستان کو افغانستان کے ساتھ ملا رہا تھا، اچھا لکھا تھا اس پہ حامد میر نے، کالم مل گیا تو پوسٹ کروں گا

لیکن اب کی بار اقوام متحدہ کی مہر شامل ہے اس لیے یہ جائز ہو گیا ہے اور اس کا موقع بھی تو قذافی نے خود دیا ہے
جتنا ملک اندورنی طور پہ مضبوط ہوگا، اتنا ہی امریکہ اس سے دوستی بنائے گا، بھارت کو دیکھ لیں
 

طالوت

محفلین
طاقتور رہتی دنیا سے اپنے نظریات کمزوروں پر ٹھونستے آئے ہیں ، یہ الگ بحث ہے کہ وہ درست ہیں یا غلط مگر یہ "پریکٹس" صدیوں سے جاری ہے اور آئندہ بھی رہے گی ۔ جب ہمارا وقت تھا تو ہمارے نزدیک جو بات درست تھی ہم دوسروں تک پہنچاتے تھے کبھی کردار سے ، کبھی ڈنڈے سے ۔
 
پاکستان کو تو پھنسانے میں قذافی کا ہاتھ ہے، ڈاکٹر صاحب کے خلاف، ابھی حال ہی میں پاکستان کو افغانستان کے ساتھ ملا رہا تھا، اچھا لکھا تھا
اس لیے لیبا پر امریکی فوج کشی جائز ہے؟
ذرا غور کریں
مشرف نے بلوچستان میں بگٹی کو میزائیل داغ دیا۔ امریکہ سلامتی کونسل سے قرارداد منظور کراکر پاکستانی فوج پر حملے شروع کردے پھر اپ کیسا محسوس کریں گے؟
بن غازی کے غنڈے غدار ہیں۔ یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنے ملک کی فوج کے خلاف لڑرہے ہیں اور ملک پر غیر ملکی فوج کشی کی راہ ہموار کررہے ہیں؟
یہ امریکی پالتو ہیں۔ امریکہ نے لیبیا پر قبضہ کرنا ہے باقی سب ڈھلوسلے ہیں
یہ جنگ یہاں ہی نہیں رکے گی۔ لیبیا کا بچہ بچہ اس جارحیت کے خلاف لڑے گا۔ امریکی شیطانیت کو لگام دے گا۔ انشاللہ
کمزور کی مذمت کرنے کے بجائے طاقت ور کی جارحیت کی مذمت کرنی چاہیے۔
 

میم نون

محفلین
میں امریکہ کے حملے کو تو کسی بھی صورت جائز نہیں سمجھتا۔
لیکن یہ کہنا کہ قذافی معصوم ہے تو یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے، اور کوسنے غنڈے؟ یہ عوام تھی جو کہ ایک ڈکٹیٹر کے خلاف متحد ہو رہی تھی، جن کا قذافی صاحب نے قتل عام کیا ہے۔
آپ شائد وہاں کے حقائق سے واقف نہیں، میرا ایک دوست چند سال قبل وہاں پر رہا ہے، اور اسنے بتایا کہ قذافی اپنی عوام کو ہر طرح کی معاشی سہولت دیتا ہے، مقامی لوگ ہفتے میں دو تین دن کام کرتے ہیں اور باقی دن فارغ اور انکے بینک بیلنس بھرے رہتے ہیں، لیکن بدلے میں انکا "خدا" بنا ہوا ہے، وہاں پر کسی کو بھی پبلک میں اسے اسکے نام سے بلانے کی اجازت نہیں ہوتی بلکہ ایک مخصوص انداز میں ہی بلا سکتے ہیں، اور ہر گھر میں اسکی تصویر ہونا لازم ہے۔
جہاں نام تک نہیں لے سکتے وہاں پر اپنی رائے یا حکومت سے مختلف سوچنا بھی جرم ہوتا ہے، اور جو لوگ ایسا جرم کرتے ہیں انھیں غنڈے اور غدار ہی کہا جا سکتا ہے۔

اور قذافی جتنا انسان دوست اور رحمدل ہے اسکا اندازہ ہم پچھلے دنوں ہونے والے قتل عام سے بخوبی لگا سکتے ہیں۔
اور اسکا اسلام دوست ہونا تو سب کو معلوم ہے، اور پاکستان کا جتنا دوست ہے اس کی مثال درویش بھائی نے دے دی ہے۔

ہمارے ہاں بعض لوگ صرف یہ سوچتے ہیں کہ کیونکہ یہ ایک "مسلمان" ہے اس لئیے اسکی طرف داری کرنی ہے۔
لیکن انھیں یہ بھی سوچنا چاہئیے کہ عوام کا قتل عام کرنا اسلام میں کیسا ہے؟
عوام کے لئیے فرعون بن جانا کیسا ہے؟

ایک دور تھا جب قذافی کی عالم اسلام میں قدر کی جاتی تھی لیکن اب وہ دور نہیں رہا، طاقت کا نشہ بڑے بڑوں کو فرعون بنا دیتا ہے اور قذافی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے، اگر ہم اسکے کل کو دیکھ کر آج کو فراموش کر دیں تو یہ انسانیت کے ساتھ ظلم ہو گا۔

ان سب باتوں کے باوجود امریکہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ جہاں دل چاہے حملہ کر دے۔
 

عثمان

محفلین
بن غازی کے غنڈے غدار ہیں۔ یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنے ملک کی فوج کے خلاف لڑرہے ہیں اور ملک پر غیر ملکی فوج کشی کی راہ ہموار کررہے ہیں؟

یہ بتائیں کہ شمالی علاقوں میں طالبانی غنڈے جو پاک فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں ان کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟
 

mfdarvesh

محفلین
امریکی جارحیت کسی طور پہ درست نہیں ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں
مگر قذافی کو سزا ملنا چاہیے اس قتل عام کا جو اس نے کیا ہے اور پاکستان کے خلاف بیان دینے پہ تو وہ مجھے ایسے ہی زہر لگتا ہے
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

کچھ تجزيہ نگار کے ليے يہ بہت سہل ہے کہ امريکہ اور بين لاقوامی برادری کی جانب سے ليبا کے لوگوں کو قدافی کے فوجی حملوں سے بچانے کے ليے کی جانے والی کوششوں پر شديد تنقید بھی کرتے ہيں اور اپنے يک طرفہ جذبات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

امریکہ لیبیا پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی زمینی فوج تعینات نہیں کرے گا جيسا کہ يہاں پر بہت لوگ دعوی کر رہے ہیں۔

حقيقت يہ ہے کہ امريکہ يہ اقدامات دیگر اتحاديوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اُس قرارداد (1973) کی منظوری کے بعد اٹھا رہا ہے جس ميں لیبیا میں عام شہریوں پرلیبیا کی فوج کے حملوں کو روکنے کے لیےضروری کارروائی کی اجازت دی گئی ہے ۔

بين لاقوامی برادری نے لیبیا کے رہنما معمر قذافی کو موقع فراہم کيا تھا کہ وہ اپنے شہریوں پر حملے کرنا بند کر ے۔ ليکن اس نے يہ موقع کھو ديا ۔ اس کی فورسز نے ظالمانہ کاروائياں جاری رکھیں۔ جس کی وجہ سے ليبيا کے لوگوں کو شديد خطرات کا سامنا ہے۔ اس لیے يہ اقدامات لیبیا کے عام شہریوں کی حفاظت کے بے حد ضروری ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 

طالوت

محفلین
فواد محترم ۔
سلامتی کونس کی قرار دادیں دنیا کا سب سے بڑا فریب ہیں ، یہ قراردادیں جب اسرائیل کے خلاف نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی وجہ سے پیش ہوتی ہیں تو امریکہ بہادر کو "ویٹو" پاور یاد آ جاتی ہے ۔ دنیا کے چھوٹے ملکوں کے ساتھ یہ "ویٹو پاور" بذات خود ایک بڑی نا انصافی ہے کہ پانچ میں سے کسی ایک بڑی طاقت کے سامنے دم ہلاتے رہو۔ قذافی رحمت کا فرشتہ ہرگز نہیں لیکن اتحادی فوج نے آج تک جس قوم کو بھی "آزادی، تحفظ اور انصاف" کی فراہمی یقینی بنائی ہے انھوں نے ماسوائے تباہی کے کچھ نہیں دیکھا ، لیکن لیبیا کی عوام سے زیادہ اور کئی خطے اس "آزادی ، تحفظ اور انصاف" کے اہل ہیں۔

مثلا کشمیر ، فلسطین ، چیچنیا ، برما، صومالیہ وغیرہ ۔ اگر کوئی ٹھوس بات ہو تو جواب دیجئے وگرنہ وہ گھسی پٹی رٹی رٹائی تقریر سننے کا وقت نہیں ۔
وسلام
 
Top