بنوں میں برقعہ‌پوش خودکش بمبار

زیک

مسافر
15 لوگ ہلاک

پاکستان میں صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک خودکش حملے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوگئے ہیں۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

خود کش بم حملے میں انیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں بنوں کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

بنوں پولیس کے سربراہ دار علی خٹک نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کو بنوں شہر سے کوئی چھ کلومیٹر شمال کی جانب بنوں-پشاور روڈ ابشار چوک پرایک برقعہ پوش شخص نے چوک میں موجود پولیس اہلکاروں کے قریب خودکش دھماکہ کیا۔
 

خرم

محفلین
ہوتے ہیں دھماکے یہاں‌دن رات مسلسل
رہتی ہے میرے دیس میں شب برات مسلسل

اللہ ان انسانی پٹاخوں کو ہدایت دے انسانی جان کی احترام کرنے کی۔ آمین۔
 

ساجداقبال

محفلین
حالت یہ ہو گئی کہ کل ٹی وی چینل اس خبر کو ساتویں نمبر پر یعنی کھیلوں کے خبروں سے پہلے آخری خبر کے طور پر نشر کر رہے تھے۔ انسانی جان کی کوئی قدر ہی نہیں۔ سینتیس کے قریب خودکش حملے ہو چکے لیکن مجال ہے کسی سر پر جوں تک رینگے۔ بس ایک ہی رٹ لگا رکھی ہوتی ہے کہ اسلام ایسے حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔ کوئی انہیں بتائے کہ نصیحتوں کا نہیں عمل کا وقت ہے۔
 
Top