بلوچستان کے وزیر ایکسائز رستم جمالی فائرنگ سے جاں ‌بحق

زین

لائبریرین
3794926495_d1e774b241_m.jpg


بلوچستان کے وزیر ایکسائز اینڈ‌ ٹیسکیشن سردارزادہ رستم جمالی کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
سردار زادہ رستم جمالی جمعرات کو گلستان جوہر کے علاقے سے اپنی ذاتی گاڑی بلیک کلر کی پی ڈی 5610 نمبر والی پراڈو میں جا رہے تھے کہ تھانہ شارع فیصل کی حدود گلستان جوہر میں گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور آغا خان ہسپتال منتقل کرتے ہوئے چل بسے
ایک نجی ٹی وی نے عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ تین نامعلوم افراد نے رستم خان جمالی کو زبردستی گاڑی سے اتارا اور تین گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جن میں سے دو گولیاں سینے اور ایک گولی سر میں لگی جبکہ گاڑی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سردار رستم جمالی خود گاڑی چلا رہے تھے ان کے ہمراہ سیکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھا۔
رستم خان جمالی کے دوستوں عزیز ناتانی اور حاجی رمضان نے بتایا کہ رستم جمالی ان سے ملنے آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا ۔ پولیس حکام نے واقعہ سے متعلق متضاد آراءکا اظہار کیا ہے ۔ ایس پی شارع فیصل عبدالقیوم کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ نہیں بلکہ ملزمان نے گاڑی چھیننے کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی ۔ جبکہ اور ایک نجی ٹی وی نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنےوالے پولیس اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہوسکتا ہے ۔
 

mfdarvesh

محفلین
بہت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ مگر اس کو بھی پنجاب پر ڈال دیا جائے گا۔
 
Top