مبارکباد بلبل یہ گا رہی ہے اس دیش کے چمن کی

عندلیب

محفلین
Indian+Waving+Flag+Animation+%25283%2529.gif

کسی شاعر نے بہت خوب کہا ہے :​
ہر سمت بج رہا ہے یہ گیت پیارا پیارا​
"سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا"​
آؤ چلو کہ ہم سب مل کر قدم بڑھائیں​
اپنا وطن سجا کر رشک جناں بنائیں​
بلبل یہ گا رہی ہے اس دیش کے چمن کی​
ہم کو عزیز آصف ہر چیز ہے چمن کی​
تمام ہندوستانیوں کو یوم جمہوریہ بہت بہت مبارک ۔
 
یوم جمہوریہ مبارک ہو۔ اس موقع پر ہماری دعا ہے کہ پورے عالم میں قانون حق کی بالا دستی قائم ہو۔ اور ہر سو امن ہو۔ آمین۔ :)
 

حماد

محفلین
پوری دنیا میں بسنے والے بھارتیوں کو یوم جمہوریہ بہت بہت مبارک ۔ امن ، خوشحالی اور بھائ چارے کی دعا کے ساتھ!
 

حماد

محفلین
علامہ اقبال کی بہت خوبصورت نظم ہے۔

سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبليں ہيں اس کی، يہ گلستاں ہمارا

غربت ميں ہوں اگر ہم، رہتا ہے دل وطن ميں

سمجھو وہيں ہميں بھی، دل ہو جہاں ہمارا

پربت وہ سب سے اونچا، ہمسايہ آسماں کا

وہ سنتری ہمارا، وہ پاسباں ہمارا

گودی ميں کھيلتی ہيں اس کي ہزاروں ندياں

گلشن ہے جن کے دم سے رشک جاناں ہمارا

اے آب رود گنگا، وہ دن ہيں ياد تجھ کو؟

اترا ترے کنارے جب کارواں ہمارا

مذہب نہيں سکھاتا آپس ميں بير رکھنا

ہندی ہيں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا

يونان و مصر و روما سب مٹ گئے جہاں سے

اب تک مگر ہے باقی نام و نشاں ہمارا

کچھ بات ہے کہ ہستی مٹتی نہيں ہماری

صديوں رہا ہے دشمن دور زماں ہمارا

اقبال! کوئی محرم اپنا نہيں جہاں ميں

معلوم کيا کسی کو درد نہاں ہمارا

وکیپیڈیا سے
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ عندلیب، میرا یہ دن تو سفر میں گزر گیا۔ اب آج صبح امریکہ میں دیکھ رہا ہوں اسے۔
لیکن یہ نقشہ کہاں سے نکالا؟ اس میں کشمیر نہیں ہے، جب کہ ہندوستان کا سرکاری نقشہ ہمیشہ اس کو ہندوستان کا حصہ دکھاتا ہے۔اور اس قسم کے نقشے پر اعتراض کرتی ہے ہندوستانی حکومت!!۔ احباب خدارا اس پر بحث شروع نہ کر دیں، میرا اشارہ محض یہ ہے کہ اس متنازعہ خطے کو ہندوستان کے نقشے میں دکھایا جاتا ہے۔ یوم جمہوریہ کی مبارکباد کے ترنگے کے ساتھ یہ تصویر ذرا قابل اعتراض ہے۔
 
Top