بلاگ سپاٹ پر اردو بلاگ بنانے میں‌مدد درکار

عمیر شکور

محفلین
اسلام و علیکم ساتھیو!
میں ‌نے بلاگ سپاٹ پر اردو کی تحریروں‌ کے لئے بلاگ بنایا ہے لیکن وہاں‌ پر اردو لکھنے کی سہولت نہیں‌ ہے مجھے ان پیج میں‌اردو لکھ کر اس کو کورل میں ‌لے جا کر ان کی جے پیک امیج بنانا پڑتی ہے جس سے بلاگ کھلنے میں‌ بہت ٹائم لیتا ہے اور امیجز بھی کبھی کبھار شو نہیں‌ہو پاتے۔ مہربانی سے کوئی بھائی مدد کرے۔
 

عمیر شکور

محفلین
بھائی جو آپ نے مدد کی اس کا شکریہ جو آپ نے لنک دیا ہے اس کی تو سمجھ ہی نہیں‌ آئی کیا کروں۔ کچھ لنکس کام نہیں‌کر رہے۔ جو اردو جہان کا لنک دیا ہے وہ کافی اچھی سائٹ ہے۔ وہاں‌ پر ٹرائی کرتا ہوں۔ شکریہ۔ ویسے کوئی آسان طریقے سے نہیں‌ سمجھا سکتا۔ پلیز
 

الف عین

لائبریرین
آسان طریقہ میں بتا دیتا ہوں، ڈاؤن لوڈ سکشن سے بلاگرز ٹمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اس کو کسٹمائز کر لیں، جیسے میں نے کر رکھا ہے ’ادب ساز‘ کے بلاگ میں۔
 

عمیر شکور

محفلین
ہنوز مسئلہ وہیں‌ کا وہیں‌

اس فورم پر تو مجھے کوئی ڈاوئون لوڈ سیکشن نظر نہیں‌ آ رہا ہے اگر تھریڈ کا لنک بھی عنایت ہو جائے تو؟ ادب ساز بلاگ کا سانچہ اچھا ہے۔ پسند آیا۔:):):):)
 

عمیر شکور

محفلین
میں‌ نے ڈائون لوڈ سیکشن سے ٹمپلیٹ ڈائون لوڈ کیا ہے اور اسے بلاگرز کے ایڈٹ ٹمپلیٹ‌ میں‌ جا کر اب لوڈ کروا دیا یعنی ایکس ایچ ٹی ایم ایل فائل کو لیکن وہاں‌ پر یہ ایرر آ گیا Please correct the error below, and submit your template again.
Your template could not be parsed as it is not well-formed. Please make sure all XML elements are closed properly.
XML error message: Content is not allowed in prolog.
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمیر، راؤنڈر تھیم کا کوئی اور سٹائل استعمال کرکے دیکھیں۔ اگر اس میں بھی مصنف کے نام کا مسئلہ درپیش ہو تو بتائیں۔ اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔
 

عمیر شکور

محفلین
مصنف کے نام کا مسئلہ تو ابھی بہت بعد کی بات ہے ایک اور مسئلہ ہو گیا ہے کہ تبصرہ کا باکس اس طرح‌ نہیں‌ آتا جس طرح‌ دوسرے لوگوں‌کے بلاگز پر آتا ہے اگر تبصرہ کرنے لگو تو سائن ان کرنا پڑتا ہے میں‌ نے خود بلاگ سپاٹ کے اس http://urdumazah.blogspot.com بلاگ پر اپنے ورڈ پریس کے بلاگ کے یوزر نیم کے ساتھ تبصرہ ارسال کرنا چاہا تو انہوں‌ نے اسے شائع نہیں‌ کیا اور یہ ایرر آیا WordPress.com
You need to sign in
You need to sign in to wordpress.com to complete this process.

You should use a bookmark or type in the address to do this. This page does not contain any links, to protect you from phishing.
اب کیا کروں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
معذرت، اس مسئلے کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے، اور اس کا اردو متن کے ڈسپلے سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے۔ آپ کے بلاگ پر تبصروں کا خانہ نارمل نظر آ رہا ہے۔ اگر آپ کو اس میں اردو ایڈیٹر درکار ہے تو اس کا طریقہ بھی میں اس پوسٹ میں بتا چکا ہوں۔
 
Top