بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ میں سے کچھ دوست بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ تشکیل دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ باقی ابھی اردو بلاگ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ تشکیل دینے کی ہدایات متعدد بات فراہم کرنے کے باوجود ابھی تک کئی دوست اپنا اردو بلاگ نہیں بنا پائے ہیں۔ میں نے ان دوستوں کی اعانت کے لیے سوچا ہے کہ انہیں سٹیپ بائی سٹیپ بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ بنانے کے مراحل گزارا جائے۔ آپ میں سے جو دوست اس ورکشاپ میں شریک ہونا چاہیں وہ یہاں اطلاع کر دیں۔ اس کے بعد ہمارا ذیل کا ایجنڈا ہوگا:

1۔ بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ رجسٹر کرنا
2۔ بلاگ اردو پوسٹ کرنا
3۔ بلاگ پر اردو ٹیمپلیٹ اپلوڈ کرنا
4۔ بلاگ پر تبصرہ کرنا

اس سلسلے میں آپ اگر کوئی تجویز دینا چاہیں تو یہ دھاگہ حاضر ہے۔ میرا مقصد صرف اتنا ہے کہ اردو بلاگز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

والسلام
 
محسن حجازی

محفلین
مجھے بلاگ بنانا ہے۔ اردو ٹیک پر پہلے کبھی محب بھائي نے بنا کر دیا تھا لیکن بھول بھال گیا۔
پھر خود بنایا تو دوسرے دن ہی اردو ٹیک کا بھٹہ بیٹھ گیا۔
بلاگ سپاٹ والے بھی کاروبار لپیٹنے پر مجبور ہوجائیں یہ ہم چاہیں گے نہیں۔
تاہم پھر بھی اس سلسلے میں میری دلچسپی موجود ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
اردو بلاگرز شاید تائب ہو چکے ہیں۔
نبیل، میں کافی عرصے سے بلاگ تو بنانا چاہ رہا ہوں لیکن اپنے کسی ذاتی ڈومین پر۔ اس کے متعلق کیا مشورہ دیتے ہیں آپ؟
 
کھوليں دکاں کفن کی تو سب مرنا چھوڑ ديں​
 
ماوراء

محفلین
محسن، اردو ٹیک تو واپس آ گیا ہے۔ تمھارے بلاگ کو بھی واپس آ جانا چاہیے۔ لیکن کھل ہی نہیں رہا، ڈیلیٹ کر دیا ہے کیا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو بلاگرز شاید تائب ہو چکے ہیں۔
نبیل، میں کافی عرصے سے بلاگ تو بنانا چاہ رہا ہوں لیکن اپنے کسی ذاتی ڈومین پر۔ اس کے متعلق کیا مشورہ دیتے ہیں آپ؟
جی فاتح، اگر آپ سنجیدگی سے بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اپنی ہوسٹنگ اور ڈومین ہی ٹھیک رہتا ہے۔ بلاگسپاٹ کا فائدہ یہ ہے کہ اس کے بند ہونے کا امکان بہت کم ہے اور یہ فری ہے۔ اس کا نقصان یہ ہے کہ اس کی فیچرز ورڈپریس کے مقابلے میں محدود ہیں اور اس کے پاکستان میں بین ہونے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔
 
ورڈ پریس کے کس ورژن کا اردو ترجمہ دستیاب ہے اور کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
 
تھوڑا سا صدقہ آپ بھی کر دیں تو ورڈ پریس کے تازہ ترین ورژں کا ترجمہ مکمل ہو جائے گا۔ بمشکل 200 اسٹرنگز کا ترجمہ باقی ہے۔
 
ویسے تو میں دعا کو بطور صدقہ جاریہ دینا چاہ رہا تھا لیکن چلیں کون سی سٹرنگز باقی ہیں۔۔۔ میری اردو پر آپ کا یہ گمان جلد ہی غلط ثابت ہونے والا ہے۔;)
 
فاتح بھائی اردو ویب کی لوکلائزیشن والی سائٹ پر زیر ترجمہ فائل اپلوڈیڈ ہے۔ خیر اب ایسی بات ہے تو دعاؤں کا صدقہ جاری رکھیں جیسے فرصت نصیب ہوتی ہے تو دو ایک نشست میں تمام کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین
جی میں دیکھتا ہوں وہ فائل اور اس کے بعد چند ایک سٹرنگز کا ترجمہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں اگر پسند آ گیا تو جاری رکھوں گا۔
 
سلیم احمد

محفلین
السلام علیکم،
آپ میں سے کچھ دوست بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ تشکیل دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ باقی ابھی اردو بلاگ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ تشکیل دینے کی ہدایات متعدد بات فراہم کرنے کے باوجود ابھی تک کئی دوست اپنا اردو بلاگ نہیں بنا پائے ہیں۔ میں نے ان دوستوں کی اعانت کے لیے سوچا ہے کہ انہیں سٹیپ بائی سٹیپ بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ بنانے کے مراحل گزارا جائے۔ آپ میں سے جو دوست اس ورکشاپ میں شریک ہونا چاہیں وہ یہاں اطلاع کر دیں۔ اس کے بعد ہمارا ذیل کا ایجنڈا ہوگا:

1۔ بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ رجسٹر کرنا
2۔ بلاگ اردو پوسٹ کرنا
3۔ بلاگ پر اردو ٹیمپلیٹ اپلوڈ کرنا
4۔ بلاگ پر تبصرہ کرنا

اس سلسلے میں آپ اگر کوئی تجویز دینا چاہیں تو یہ دھاگہ حاضر ہے۔ میرا مقصد صرف اتنا ہے کہ اردو بلاگز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

والسلام
میں بھی اس سلسلہ میں‌معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں اور ایک عدد بلاگ تشکیل دینا چاہتا ہوں اس لئے ورکشاب میں شریک ہونے کا متمنی ہوں۔ کب شروع ہوگی ؟
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی اردو ویب کی لوکلائزیشن والی سائٹ پر زیر ترجمہ فائل اپلوڈیڈ ہے۔ خیر اب ایسی بات ہے تو دعاؤں کا صدقہ جاری رکھیں جیسے فرصت نصیب ہوتی ہے تو دو ایک نشست میں تمام کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اگر براہ راست ربط دے سکیں تو نوازش ہو گی۔شکریہ
 
Top