بلاعنوان۔۔

عاطف بٹ

محفلین
شئیر ضرور کیجیے گا عاطف بھائی۔
جی ضرور، انشاءاللہ۔
آج اور کل تو اسلام آباد میں ہوں مگر لاہور واپس پہنچتے ہی مضمون مکمل کر کے چھپنے کے لئے بھیج دوں گا اور پھر شائع ہوتے ہی یہاں پیش کروں گا انشاءاللہ۔
 

مقدس

لائبریرین
بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے۔
اللہ ان بچوں پر رحم کرے، آمین!
پتہ نہیں ہم لوگ کب سدھریں گے؟
پچھلے دنوں میرے پاس بھی ایک عورت کے قتل کے حوالے سے کیس آیا تھا جس کی تفصیلات اتنی دل دہلا دینے والی تھیں کہ میں کئی روز تک بہت اپ سیٹ رہا۔ سوچا تھا کہ محفل پر اس قتل کے حوالے سے کچھ شیئر کروں گا مگر پھر اس وجہ سے کچھ نہیں لکھا کہ آپ سب لوگوں کا حال بھی تقریباً مجھ جیسا ہی ہوتا اس قتل کے بارے میں جان کر۔ اسی حوالے سے ایک انگریزی رسالے کے مضمون لکھ رہا ہوں، چھپنے کے بعد یہاں بھی شیئر کروں گا انشاءاللہ!
میں نے اویرنس کے لیے یہاں شئیر کیا بھیا ۔۔۔ شاید ہم کچھ سیکھ پائیں ان حادثات سے
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

افسوسناک واقعہ ہے۔

معصوم بچوں کے ذہن میں جو ڈر جو خوف بیٹھ گیا ہے وہ ساری عمر نہیں نکلے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مقدس اور دھاگے کو دیس اپنااپنا یا پھر ہمارا معاشرہ میں ہونا چاہیے۔ ناکہ "آپ کی تحریریں" والے زمرے میں۔
 

مقدس

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

افسوسناک واقعہ ہے۔

معصوم بچوں کے ذہن میں جو ڈر جو خوف بیٹھ گیا ہے وہ ساری عمر نہیں نکلے گا۔

جی بھیا۔۔۔ ان کی جس بیٹی کے ساتھ میں کام کر رہی ہوں وہ گیارہ سال کی ہے اور میوٹ ہے یعنی کہ وہ بولتی نہیں ۔۔۔ بولنا جانتی ہے لیکن بولتی نہیں۔۔۔ جس کے پیچھے یہی حالات تھے اب پتا نہیں کیا ہو گا
 

قیصرانی

لائبریرین
یہاں ایک فننش فیملی سے میرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ کچھ عرصے سے ان کے باہمی تعلقات خراب تھے کہ خاوند کی عادت تھی کہ بہت شک کرتا تھا۔ ان کی شادی کو 20 سال ہو رہے تھے اور مسئلہ دن بدن خراب ہوتا جا رہا تھا۔ دو ماہ قبل خاتون نے طلاق کے لئے بات کی اور آرام سے ہنسی خوشی سارے معاملات طے ہو گئے۔ خاتون اور ان کا بیٹا الگ ایک اور جگہ رہنے لگے۔ سابقہ شوہر نے پوری مدد کی، سامان منتقل کیا، گھر تلاش کرنے، وغیرہ وغیرہ۔ ہر طرح سے مدد کی۔ ان خاتون نے شادی کے بندھن سے آزاد ہونے کے بعد ایک بوائے فرینڈ بنایا اور اپنے سابقہ شوہر سے اس کا تذکرہ کر دیا۔ یقین کریں کہ اسی شام شوہر رائفل لے کر پہلے اپنی سابقہ بیوی کے بوائے فرینڈ کو گولی ماری اور رائفل لے کر کر اپنی سابقہ بیوی کے گھر کو روانہ ہوا۔ ابھی وہ اپنی سابقہ بیوی کے فلیٹس کی پارکنگ میں گاڑی سے اتر ہی رہا تھا کہ پولیس پیچھے سے پہنچ گئی۔ رائفل ہاتھ میں تھی اور صاف ظاہر ہے کہ وہ بندہ اپنی سابقہ بیوی کو قتل کرنے کی نیت سے ہی آ رہا تھا۔ شکر ہے کہ جس بندے کو اس نے گولی ماری تھی، وہ معمولی زخمی ہوا اور اس نے فوراً پولیس کو کال کر لیا۔ اب وہ بندہ آرام سے جیل میں ہے۔ اگلے ماہ پیشی ہے اور اقدام قتل کے جرم میں کئی سال کے لئے جیل میں "عیش" کرے گا
 

زبیر مرزا

محفلین
اپنے حق کے لیے آواز اُٹھانا اور خاص طورپر اپنی اولاد کے حق کے لیے جب اس پرظلم ہورہا ایک فطری عمل ہے اور
جب اس کی نفی کی جاتی ہے تو ایسے حادثات پیش آتے ہیں-
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
ایم سپیچ لیس مقدس ۔۔۔ اتنا بے حس معاشرہ ہے ہمارا کہ اس کی بے حسی دیکھ کر کبھی کبھی میں بھی سوچتی ہوں کہ ایسے واقعات پر کڑھنے کی بجائے بےحس بن جاؤں ۔ مگر میں نہیں ہو سکتی ۔
لعنت ہو اس شوہر پر جس نے اپنی بیوی اور اپنے بچوں کی ماں کے ساتھ ایسا سلوک کیا۔ خدا غارت کرے اسے ۔ عزتوں کے نام پر بیٹی بہن کو قربان کرنے والے کیوں یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ بیٹی اور بہن بعد میں ہے بلکہ ایک انسان ہے !!!!!!!!!!!
 

فرحت کیانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
مقدس یہی ہمارے لوگوں کا المیہ ہے کہ وہی رشتے جو بہت پیارے ہوتے ہیں ان کو ایسے مشکل حالات میں جھونکتے ہوئے اتنے ہی ظالم اور بے حس ہو جاتے ہیں۔ ایشین خاندانوں میں تو وہاں بھی ایسی مثالیں عام ہیں اور ہوتا یہ ہے کہ چند دن رونا دھونا اور پچھتاوا اور اس کے بعد پھر رہی خاندانی اصول و روایات۔ :(
 
بیٹی یہ کیا کیا؟
یہ واقعہ کہاں کا ہے؟
کیا یہ یوکے کا ہے؟
بیٹی اپنے رشتہ دار اپنے ہی ہوتے ہیں۔ میرے خیال میں اپ نے یہ رپورٹ لکھ کر ظلم کیا ہے۔
مجھے پورے بیک گراونڈ کا علم نہیں مگر بچوں کے والد اور والدہ سے الگ کرنا اور پھر انھیں کسی دوسری فیملی میں دےدینا ایک ظلم ہی ہے
اللہ ہم سب کو اس امتحان سے محفوظ رکھے۔ اللہ ہر ایک کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
 

مقدس

لائبریرین
بالکل بھی نہیں انکل
جن والدین کے لیے اپنی سگی بیٹی سے بڑھ کر اہمیت ان کے خاندان اور ان کی نام نہاد عزت کی تھی تو اس بیٹی کے بچے کتنی اہمیت کے حامل ہوں گے۔۔۔
ان بچوں کو اپنی زندگی خود جینے کا مکمل حق ہے
 
بالکل بھی نہیں انکل
جن والدین کے لیے اپنی سگی بیٹی سے بڑھ کر اہمیت ان کے خاندان اور ان کی نام نہاد عزت کی تھی تو اس بیٹی کے بچے کتنی اہمیت کے حامل ہوں گے۔۔۔
ان بچوں کو اپنی زندگی خود جینے کا مکمل حق ہے

بیٹی ذرا یہ تو بتائیے کہ مسز احمد جو قتل ہوئی وہ کہاںپلی بڑھی تھیں؟ کیا ان کی بنیادی و اعلی تعلیم یوکے کی ہے۔
میرا دل یہ واقعہ پڑھ کر غم زدہ ہے۔
ہوسکتا ہے کہ اپ درست ہوں۔ پر یہ بتائیے کہ مسز احمد کی تعلیم و پرورش کہاں کی تھی؟
 
Top