بغیر ذکرِ علی، دین کی گفتگو نہ کرو - علامہ ذیشان حیدر جوادی

کاشفی

محفلین
سلام
(علامہ ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی)
بغیر ذکرِ علی، دین کی گفتگو نہ کرو
نماز سے ہے عداوت تو پھر وضو نہ کرو

خدا کے بندے ہو، وجہ خدا پہ رکھو نظر
نگاہ دین محمد میں چار سو نہ کرو

اِسے علی کی زیارت سے موت آتی ہے
بوقتِ نزع بھی ظالم کو قبلہ رو نہ کرو

عدوے دیں کی غلامی کے واسطے یارو
تباہ دین پیمبر کی آبرو نہ کرو

نماز عشق ادا ہو محال ہے یارو
خود اپنے خون جگر سے اگر وضو نہ کرو

اگر ضروری ہے سردار خلد سے نفرت
خدا کے واسطے جنت کی آرزو نہ کرو

دیا ہے درس خواتینِ کربلا نے کلیم
عزیر دیں کے لئے اپنی آبرو نہ کرو
 
نماز عشق ادا ہو محال ہے یارو
خود اپنے خون جگر سے اگر وضو نہ کرو

اگر ضروری ہے سردار خلد سے نفرت
خدا کے واسطے جنت کی آرزو نہ کرو
سبحان اللہ
 

کاشفی

محفلین
Top