بسلامت روی ۔ ۔ ۔ سعود بھائی کے لیے ۔ ۔

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ، آپ امین ہیں ناں تو اس لیے دیا ہو گا سعود بھائی نے آپ کو
وہ امانت کے طور پر رکھنے کے لیے تھوڑا ہی دیا تھا۔ اور وہ تو میری بیٹی کھا بھی چکی، صرف ایک دانہ بچا ہے۔ وہ ابھی اسکول سے آئے گی تو آتے ہی کھا لے گی۔
 
بالکل جی بالکل، میں نے بھی کھائی تھی۔

خیر اب تو ایک ہی بچا ہے لہٰذا بتانے کا کوئی فائدہ نہیں کہ اس کا لطف تب دوبالا ہو جاتا ہے جب اس کو فریج سے نکال کر فوراً کھانے کے بجائے اندر کے کریم کو پگھلنے کے لئے کچھ دیر باہر رکھ دیا جائے۔ :)
 
یعنی کہ اب آپ میرا خرچہ کروانے والے ہیں۔

ہا ہا ہا، ہمیں شبہہ ہے کہ وہ مٹھائی آپ کے آس پاس آسانی سے دستیاب ہو۔ اور اگر آپ کو کہیں ملتی ہے تو ہمیں بھی ضرور مطلع کیجئے گا۔ کیوں کہ بھائی کے گھر میں بھی وہ سبھی کو بہت پسند ہے، خاص کر ہماری سنبل بٹیا رانی کو۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
سعود بھائی کے سفر کرنے کی بدولت مجھے اتنا تو معلوم ہوگیا کہ،
سعود بھائی کو مچھلی کافی پسند ہے :)
 
سعود بھائی کے سفر کرنے کی بدولت مجھے اتنا تو معلوم ہوگیا کہ،
سعود بھائی کو مچھلی کافی پسند ہے :)

اور یہ بات آپ کو کیسے معلوم ہوئی؟ ایسا بھی تو ممکن ہے کہ ہماری ننھی پری مقدس بٹیا رانی کو پسند ہے اس لئے ہم نے اسے اپنی پسند بنا لی ہو؟ :)
 
Top