بزِم نوائے ادب کے زیرِ اہتمام مشاعرے کی رپورٹ

خرم شہزاد خرم نے 'اردو نامہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 26, 2008

  1. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بزِم نوائے ادب کے زیرِ اہتمام پاک محمڈن ماڈل سکول میں ایک مشاعرہ منعقد ہوا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ،اٹک ،ٹیکسلا،سرائے عالمگیر،کھاریاں اور گوجرنوالہ سے شعرائے اکرام نے شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت ملک کے مشہور شاعر جناب اختر عثمان نے کی، اور مہمانِ خصوصی جناب اختر رضا سلیمی تھے
    نظامت کے فرائض عمران عامی نے سرانجام دئے۔ تلاوت رفاقت راضی نے کی اور نعت شریف مشتاق احمد نے پڑھی
    جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا وہ یہ ہیں

    اختر عثمان

    اُڑ رہا ہے غبارِ تنہائی
    کارواں کوچ کر چکا کب کا

    اخترر رضا سلیمی

    یہ برتری تو بہر طور اس کو حاصل ہے
    کہ آئنے نے ترا سامنا زیادہ کیا

    عمران رشید یاور

    اکائی تھی بہت مجھ میں مگر وہ شخص دانا تھا
    مجھے تقسیم کر ڈالا محبت کی ریاضی سے

    وقار احمد آس

    ایک ہجرت نے مجھے مار دیا ہے لوگو
    مجھ سے اب دوسری ہجرت نہیں ہو سکتی

    اسلم شاہد

    منزل تھی کھڑی سامنے کھولے ہوئے بازو
    راہی نے مگر رختِ سفر بیچ دیا تھا

    سرفراز زاہد

    اک عداوت سے فراغت نہیں ملتی ورنہ
    کون کہتا ہے محبت نہیں کر سکتے ہم

    سید سردار حسین اُداس

    تقاضے عشق کے پورے اگر ہوں
    میں رتبے میں فرشتوں سے بڑا ہوں

    ذوالفقار علی زلفی

    طلب میری اگر ہے بوجھ تیرے آستانے پر
    تو چوکھٹ پر نشاں میری جبیں کا بھی نا رہنے دے

    خرم شہزاد خرم
    کاغذی کشتی سمندر کے کنارے دیکھ کر
    یوں لگا خرم کہ میرے یار رہتے تھے یہان

    شہباز رسول فائق

    جھکا نہ سر مرا طاغوت کے مقابل بھی
    کہ کر بلا سے اٹھایا گیا خمیر مرا

    علی آذر

    ہواؤں سے مخاطب ہو رہا ہے
    دیا جو بام پر رکھا ہوا ہے

    اور ان کے علاوہ میجر اعظم کمال ، حفیظ اللہ بادل ،ڈاکٹر اشفاق، رفاقت علی راضی، متیں کیف، عدنان سرمد، یاور عظیم یاور ۔ محمد گل نازک، سرفراز عباس اور عابد علی عابد نے اپنا کلام پیش کیا مشاعرے کے آخر میں پاک محمڈن ماڈل سکول کے پرنسپل جناب راجہ شبیر احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شعرائے اکرام کا شکریہ ادا کیا انھوں نے اپنی زبان اردو کے بارےمیں بہت سارے باتیں کی اور خوشی کا اظہار کیا ہے ہمارے نوجوان اردو کے لیے کام کر رہے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اس مشاعرے کی تصویریں ایک دو دن میں لگا دوں گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,495
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت شکریہ نظامی صاحب
     
  5. بلال

    بلال محفلین

    مراسلے:
    2,121
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    آپ نے ابھی تک تصاویر نہیں لگائیں ہم تو انتظار کر رہے ہیں۔۔۔ جناب
     
  6. تعبیر

    تعبیر محفلین

    مراسلے:
    11,564
    جھنڈا:
    Ireland
    موڈ:
    Amused
    بلال تصویریں لگائی تو ہیں پر تصاویر والے سیکشن میں :grin:

    مجھے بھی یہ والی تصویریں دیکھنی ہیں جلدی لگاؤ :)
     
  7. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    بہت اچھی روایت شروع کی ہے خرم، شکریہ۔
     
  8. خاورچودھری

    خاورچودھری محفلین

    مراسلے:
    309
    یہ اچھا سلسلہ ہے
    اختررضاسلیمی کا ایک شعرجویادآیا ہے آپ کی نذرکرتا ہوں

    اب تک تو خیر تیری تمنا میں‌کٹ گئی
    تو مل گیا تو سوچتا ہوں کیا کروں گا میں
     
  9. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    نجانے کون سی گلیوں میں چھوڑ آیا ہوں
    چراغ جلتے ہوئے خواب مسکراتے ہوئے

    لایا ہوں آپ کے لیے چاندی کی بالیاں
    کانوں میں ان کو ڈال کے سونا بنائیے

    تمہیں خبر نہیں اس بات کی ابھی شائید
    میں تیرا ہو تو گیا ہوں مگر میں ہوں اس کا
     

اس صفحے کی تشہیر