بزمِ خیال و خواب کو مہکا کہ رکھ دیا

Imran Niazi

محفلین
اسلام و علیکم استاذہءِ محترم،
اس غزل سے میری کافی نبزد آزمائی ہوئی پچھلے 6 ، 7 دن سے
بڑی ہی مشکل سے آج مکمل ہوئی
یہ تو مجھے پتہ ہے کہ کچھ خاص نہیں‌ہے اِس میں لیکن خرم بھائی کا وہ کہا یاد تھا کہ
جو بھی لکھو ایک بار تو ضرور شیئر کرو شائد کچھ اچھا نکل آئے،
تو اساتزہءِ محترم اب آپ کے سپرد کیئے جا رہا ہوں
دیکھتا ہوں کتنی ڈانٹ پڑتی ہ
ے:noxxx:

بزمِ خیال و خواب کو مہکا کے رکھ دیا
سنگِ دلِ "عمران" کو پگھلا کے رکھ دیا
چشمِ غزل مثال میں‌جادو عجیب تھا
سارے میرے دیوان کو بکھرا کے دیا
مثلِ سکوتِ صبحِ ازل پُر سکوں تھا میں
سلجھے ہوئے اک شخص نے اُلجھا کےرکھ دیا
مانگا تھا اُس نے مجھ کو مجھی سے اور اس طرح
دامن کو میرے سامنے پھیلا کے رکھ دیا
بس اِک جھلک میں‌چہرہِ سورج مثال نے
میری تو کائنات کو چمکا کےرکھ دیا
جانے یہ کس کی چارہ گری کا اثر ہوا
زخمِ سدا بہار کو دھندلا کےرکھ دیا
اب تک اُسی کی یاد میں ڈوبا ہے 'آگرہ'
اک با اصول نے جسے چنوا کے رکھ دیا
"عمران" بے ایمان کی توبہ ہوا ہوئی
ساقی نے جام سامنے جب لا کے رکھ دیا
 
الف عین

لائبریرین
ارے اب تک کسی نے واہ واہ بھی نہیں کی۔۔۔ تو پہلے تو داد قبول کرو، کچھ اشعار تو واقعی اچھے ہیں، فی الحال اتنا تو کہہ دوں کہ ’کہ‘ اور ’کے‘ کا فرق تم کو محسوس نہیں ہوتا؟ ردیف میں سب جگہ ’کے‘ کا محل ہے، ’کہ ‘ کا نہیں،
 
استادِ محترم اگر ہوتا تو کیوں لکھتا ؟؟؟
سمجھ تو آرہی ہے کہ میں اکثر اوقات یہ غلطی کر جاتا ہوں
آپ کی اجازت سے میں‌غزل کو ایڈٹ کور رہا ہوں !!!
آئندہ امید کافی ہے کہ یہ غلطی سرزد نہیں‌ہو گی،
آپ کا بہت بہت شکریہ اصلاح و تعریف کے لیئے
آپکے تفصیلی جواب کا منتظر رہوں گا
 
محمد وارث

لائبریرین
بھائی پوسٹ کرنے سے پہلے پڑھ تو لیا کریں، کئی جگہ غلط 'کہ' بھی نہیں لکھا، غزل کی املا فوراً صحیح کریں۔

مطلع نہ صرف 'عمران' کی وجہ سے بے بحر ہو رہا ہے بلکہ دو لخت بھی ہے، یعنی دو مصرعے علیحدہ علیحدہ تو ٹھیک ہیں لیکن شعر کی صورت میں ان میں کوئی ربط اور وجہ نہیں کہ کس نے مہکایا اور کس نے پگھلایا اور کیوں؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کے ذہن میں اس کی وجہ ہو شعر وہ ہے کہ قاری تو شاعر کی حالت کا ابلاغ ہو یعنی پڑھنے والا بھی وہی محسوس کرے جو شاعر کر رہا ہے۔

دوسرے شعر میں 'کے رکھ' کدھر ہے؟ دیوان، 'دوان' تقطیع ہوتا ہے اور شاید غلط ہے۔

تیسرا اور چوتھا شعر اچھا ہے، مبارک ہو۔

'چشمِ غزل مثال' پھر ٹھیک ہے لیکن 'چہرۂ سورج مثال' ترکیب ٹھیک نہیں ہے۔

جانے یہ کس کی چارہ گری کا اثر ہوا
زخمِ سدا بہار کو دھندلا کہ رکھ دیا

واہ، اچھا شعر ہے۔

آگرہ نہ جانے آپ کیوں لائے ہیں اس خوبصورت شعر میں، 'یہ جہاں' سے جامعیت ہوتی ہے کہ یہ بات سارے جہان کو معلوم ہے اور سارا جہان ہی اس یاد میں ڈوبا ہے فقط آگرہ نہیں، تلمیح، یعنی تاریخی بات کی طرف اشارہ، آگرے کے بغیر بھی پوری ہوتی ہے، 'بااصول' اور 'چنوا' سے ہر کسی کے ذہن میں یہ واقعہ آ جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ 'آگرہ' لکھنے کی کوئی وجہ آپ کے پاس ہو لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی۔ شعر بہرحال خوبصورت ہے۔

مقطع بھی اچھا ہے لیکن وہی مسئلہ ہے جو کچھ اور شعروں میں ہے، ایمان اس میں 'امان' تقطیع ہوتا ہے اور شاید صحیح نہیں ہے۔

فقط ایک آنچ کی ہی کمی ہے عمران صاحب، وگرنہ اچھی غزل ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ وارث، وہ سب باتیں کہہ دیں تم نے جو میں اب کہنے والا تھا، پہلے تو "کہ‘ پر اعتراض کر کے سوچا تھا کہ بعد میں دیکھوں گا۔
آگرہ کی تلمیح میرے خیال میں گوارا ہی ہے، اتنی بری بھی نہیں۔
 
Imran Niazi

محفلین
سپنے میں اُس نے ہاتھ پہ گل آ کےرکھ دیا
بزم ِ خیال و خواب کو مہکا کے رکھ دیا

استادِ محترم اِس شعر کو ذرا چیک کریں کیا یہ اوزان پہ پورا اترتا ہے‌؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مانی آپ وقت نکال کر ایک دو دفعہ محمد وارث صاحب کے مضمون پڑھ لو پلیز بہت بہتری آئے گی ابھی تو ماشاءاللہ بہت اچھے جا رہے ہو
ایک بات ذہین میں رکھو۔ یہ جو اساتذہ ہیں نا یہ چاہتے ہیں ہم ایسے ہو جائیں کہ ہمیں اصلاح کی ضرورت نا پڑے ہم خود اپنی غزل کی اصلاح کریں۔ اس لیے ہر بات پر غور سے پڑھنا اور عمل بھی کرنا ورنہ میرا پتہ ہے نا :grin:
 
Imran Niazi

محفلین
بھائی پوسٹ کرنے سے پہلے پڑھ تو لیا کریں، کئی جگہ غلط 'کہ' بھی نہیں لکھا، غزل کی املا فوراً صحیح کریں۔

مطلع نہ صرف 'عمران' کی وجہ سے بے بحر ہو رہا ہے بلکہ دو لخت بھی ہے، یعنی دو مصرعے علیحدہ علیحدہ تو ٹھیک ہیں لیکن شعر کی صورت میں ان میں کوئی ربط اور وجہ نہیں کہ کس نے مہکایا اور کس نے پگھلایا اور کیوں؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کے ذہن میں اس کی وجہ ہو شعر وہ ہے کہ قاری تو شاعر کی حالت کا ابلاغ ہو یعنی پڑھنے والا بھی وہی محسوس کرے جو شاعر کر رہا ہے۔

دوسرے شعر میں 'کے رکھ' کدھر ہے؟ دیوان، 'دوان' تقطیع ہوتا ہے اور شاید غلط ہے۔

تیسرا اور چوتھا شعر اچھا ہے، مبارک ہو۔

'چشمِ غزل مثال' پھر ٹھیک ہے لیکن 'چہرۂ سورج مثال' ترکیب ٹھیک نہیں ہے۔

جانے یہ کس کی چارہ گری کا اثر ہوا
زخمِ سدا بہار کو دھندلا کہ رکھ دیا

واہ، اچھا شعر ہے۔

آگرہ نہ جانے آپ کیوں لائے ہیں اس خوبصورت شعر میں، 'یہ جہاں' سے جامعیت ہوتی ہے کہ یہ بات سارے جہان کو معلوم ہے اور سارا جہان ہی اس یاد میں ڈوبا ہے فقط آگرہ نہیں، تلمیح، یعنی تاریخی بات کی طرف اشارہ، آگرے کے بغیر بھی پوری ہوتی ہے، 'بااصول' اور 'چنوا' سے ہر کسی کے ذہن میں یہ واقعہ آ جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ 'آگرہ' لکھنے کی کوئی وجہ آپ کے پاس ہو لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی۔ شعر بہرحال خوبصورت ہے۔

مقطع بھی اچھا ہے لیکن وہی مسئلہ ہے جو کچھ اور شعروں میں ہے، ایمان اس میں 'امان' تقطیع ہوتا ہے اور شاید صحیح نہیں ہے۔

فقط ایک آنچ کی ہی کمی ہے عمران صاحب، وگرنہ اچھی غزل ہے۔

استادِ محترم پہلے تو معزرت اِس بات کی کہ املا کی غلطی،
میرے خیال میں جب آپ پڑھ رہا تھے میں‌اس وقت اُس وقت اُس کی تصحیح کر رہا تھا اور ہوئی اس وجہ سے کہ ےہاں فونٹ بہت چھوٹے نظر آتے ہیں،
خیر امید کا فی ہے کہ اب یہ غلطی دوبارہ نہیں‌ہوگی،
اب اِس سے آگے کی بات یہ ہے کہ 'ایمان' کو 'امان' اور 'دیوان کو 'دوان'
اِس کی تھوڑی سی تفصیل جاننا چاہوں گا کیونکہ میں‌بلکل انجان ہوں،
مطلع میں‌کی گئی آپ کی بات میں‌مکمل سمجھ گیا ہوں اس لیئے مطلع میں‌نے دوبارہ آپکی خدمت میں‌یش کیا ہے اُس کے بارے میں‌کیا رائے ہے ؟؟؟

چہرہ سورج مثال،
مجھے خود بھی اچھا نہیں‌لگ رہا تھا،
لیکن خرم بھائی نے کہا تھا جو بھی لکھو لازمی شئیر کرو،
تو خرم بھائی خیر نہیں‌آپکی۔:biggrin::)
آگرہ کی میں کچھ تفصیل بیان کرنے سے یکسر قاصر ہوں
اور مقطع میں‌آپ ہی اگر کچھ تصحیح فرما دیں‌تو،،،،،،،
 
Imran Niazi

محفلین
مانی آپ وقت نکال کر ایک دو دفعہ محمد وارث صاحب کے مضمون پڑھ لو پلیز بہت بہتری آئے گی ابھی تو ماشاءاللہ بہت اچھے جا رہے ہو
ایک بات ذہین میں رکھو۔ یہ جو اساتذہ ہیں نا یہ چاہتے ہیں ہم ایسے ہو جائیں کہ ہمیں اصلاح کی ضرورت نا پڑے ہم خود اپنی غزل کی اصلاح کریں۔ اس لیے ہر بات پر غور سے پڑھنا اور عمل بھی کرنا ورنہ میرا پتہ ہے نا :grin:

جی بلکل خرم بھائی میں‌بہت بہتر سمجھ سکتا ہوں‌کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں،
اور میں آپ کی بات سے بلکل اتفاق کروں گا،
اور میری پوری کوشش ہے کہ میں‌جتنا بھی سیکھ سکوں‌سیکھوں تمام سے،
ایک بار پھر بہت بہت شکریہ مجھے اِس محفل میں‌بلانے کے لئے اور تمام اساتزہ کا اِتنی محبت سے سب کچھ سمجھانے کے لیئے:notworthy:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
استادِ محترم پہلے تو معزرت اِس بات کی کہ املا کی غلطی،
میرے خیال میں جب آپ پڑھ رہا تھے میں‌اس وقت اُس وقت اُس کی تصحیح کر رہا تھا اور ہوئی اس وجہ سے کہ ےہاں فونٹ بہت چھوٹے نظر آتے ہیں،
خیر امید کا فی ہے کہ اب یہ غلطی دوبارہ نہیں‌ہوگی،
اب اِس سے آگے کی بات یہ ہے کہ 'ایمان' کو 'امان' اور 'دیوان کو 'دوان'
اِس کی تھوڑی سی تفصیل جاننا چاہوں گا کیونکہ میں‌بلکل انجان ہوں،
مطلع میں‌کی گئی آپ کی بات میں‌مکمل سمجھ گیا ہوں اس لیئے مطلع میں‌نے دوبارہ آپکی خدمت میں‌یش کیا ہے اُس کے بارے میں‌کیا رائے ہے ؟؟؟

چہرہ سورج مثال،
مجھے خود بھی اچھا نہیں‌لگ رہا تھا،
لیکن خرم بھائی نے کہا تھا جو بھی لکھو لازمی شئیر کرو،
تو خرم بھائی خیر نہیں‌آپکی۔:biggrin::)
آگرہ کی میں کچھ تفصیل بیان کرنے سے یکسر قاصر ہوں
اور مقطع میں‌آپ ہی اگر کچھ تصحیح فرما دیں‌تو،،،،،،،

مانی بھائی پہلے ایک کام کرو وقت نکال کر برا ہِ کرم تقطیع کر دیں
اس دھاگے کو پڑھو اور اس کے علاوہ اصلاح سخن میں بحرِ رمل کے نام سے بھی ایک دھاگہ ہے اس کو بھی پڑھو
سب سمجھ آ جائے گی

اور یہ بات تو میں اب بھی کہوں گا جو لکھو اس کو اصلاح کے لیے پیش کرو اگر آپ یہاں نا لکھتے تو آپ کو کیسے پتہ چلتا آپ میری طرح درست ہی سمجھتے رہتے
 
الف عین

لائبریرین
نیا مطلع وزن میں تو مکمل ہے عمران، لیکن آ کے رکھ دیا‘ اچھا نہیں لگ رہا، اور ’گل لا کے رکھ دیا‘ میں ’گلّا‘ سننے میں آتا ہے۔
ار ہاں، وہ شعر ، بلکہ یہ مصرع بحر میں نہیں ہے
سلجھے ہوئے اک شخص نے اُلجھا کےرکھ دیا

امان۔ اور دوان درست نہیں ہیں۔ دیوانہ کو دوانہ کہا جا سکتا ہے، لیکن دیوان کو اختصار سے نہیں۔
 
استادِ محترم نیا ہوں نا اس لیئے PerFection تو آتے آتے ہی آئے گی ،
کیا مطلع میں‌اس سے 'کام چلایا' جا سکتا ہے ؟؟؟

اور یہ شعر جو دوسرا ہے یہ میرا غزل میں‌پسندیدہ 'تھا'
خیر اِس طرح تو ہوتا ہے اِس طرح کے کاموں میں،
اب اگر مجھے یہ سمجھا دیں آپ کے اِس میں کیا مسئلہ ہے تو میں‌ اُسے ٹھیک کرنے کی کچھ تگ و دو بھی کروں
 
خوشی

محفلین
بچے نے اگر کوشش کی ھے تو اس کی حوصلہ افزائی ہی کردیں ساری کوشش کا پوسٹ مارٹًم ہی کر دیا

اچھی کوشش ھے عمران ، اساتذہ کی رہنمائی میں آپ یقینا اچھا کہہ پائیں گے
 
الف عین

لائبریرین
عمران میں تمہاری بات کا مطلب نلہیں سمجھ سکا، ’اس سے‘ کیا مراد ہے؟
اس شعر میں سیدھی سادہ پرابلم یہ ہے کہ بحر میں آتا ہی نہیں، یوں کہہ سکتے ہو، اگر چہ بات مبہم ہو جاتی ہے
سلجھا ہوا وہ شخص تھا، الجھا کے رکھ دیا
 
ایم اے راجا

محفلین
بہت خوب عمران نیازی صاحب

جانے یہ کس کی چارہ گری کا اثر ہوا
زخمِ سدا بہار کو دھندلا کےرکھ دیا
اب تک اُسی کی یاد میں ڈوبا ہے 'آگرہ'
اک با اصول نے جسے چنوا کے رکھ دیا
"عمران" بے ایمان کی توبہ ہوا ہوئی
ساقی نے جام سامنے جب لا کے رکھ دیا

واہاواہ
 
Imran Niazi

محفلین
بچے نے اگر کوشش کی ھے تو اس کی حوصلہ افزائی ہی کردیں ساری کوشش کا پوسٹ مارٹًم ہی کر دیا

اچھی کوشش ھے عمران ، اساتذہ کی رہنمائی میں آپ یقینا اچھا کہہ پائیں گے
بہت شکریہ خوشی جی تعریف اور سفارش کے لیئے
لیکن شاید آپکو معلوم نہیں کہ میں‌اُن بچوں میں سے نہیں‌جو ذرا سی سختی برداشت نہ کر سکیں
مجھے شاعری سیکھنی ہے اور اِس کے لیئے یہ لازمی ہے کہ اساتذہ مجھ سے سختی کریں‌اور میں‌اِس سختی کا مطلب بخوبی جانتا ہوں،
ایک بار آپ کا پھر شکریہ حوصلہ افزائی کے لیئے

خوشی، اسی طرح تو بچے سیکھتے ہیں، للو چپو میں نہلیں کر سکتا۔

اسادِ محترم میں‌سمجھ سکتا ہوں کہ آپ کی سختی میں‌بھی اپنایئت ہے
اسلیئے آپ کی سختی سر آنکھوں پہ،
آپ جتنی بھی سرزنش کریں‌میں‌اُس کا مثبت پہلو ہی دیکھتا ہوں، اور مجھے پتا ہے کہ اِس میں‌میری ہی بہتری ہے
 
Imran Niazi

محفلین
عمران میں تمہاری بات کا مطلب نلہیں سمجھ سکا، ’اس سے‘ کیا مراد ہے؟
اس شعر میں سیدھی سادہ پرابلم یہ ہے کہ بحر میں آتا ہی نہیں، یوں کہہ سکتے ہو، اگر چہ بات مبہم ہو جاتی ہے
سلجھا ہوا وہ شخص تھا، الجھا کے رکھ دیا

استادِ محترم میرا مطلب تھا کہ اِس نئے مطلع سے کیا کام چل سکتا ہے یا یہ بلکل خارج ہے ؟؟؟
اور یہ جو آپ نے فقرا لکھا ہے یہ مجھے تو ٹھیک لگ رہا ہے بہتر آپ ہی بتا سکتے ہیں کہ کیا میں‌اِسے غزل میں‌استعمال کر لوں
یعنی کیا اِس کو استعمال کرنی کی گنجائش ہے یا ؟؟؟؟

سمجھ نہیں‌آئی کیا درست ہے ؟
 
Top