بریکنگ نیوز- وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ جاری

ساجد

محفلین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے وزیراعظم اسمبلی توڑنے کے لیے صدر کو سفارش بھجوا سکتا ہے ۔۔۔ لیکن اگر وزیراعظم ہی موجود نہیں ہو گا یا معزول ہو گا ۔۔۔ تو پھر اسمبلیوں کو "کون" تحلیل کر سکتا ہے؟ بالفرض طاہر القادری صاحب کی "ڈیمانڈ" پوری کرنی ہو تو؟ کیا یہاں کوئی "آئینی ماہر" موجود ہے؟ یا کوئی ایسا جو آئین کی زیادہ جان کاری رکھتا ہو؟
قادری کے مطالبات پورے کرنے کے لئےاسمبلی کو تحلیل کرنا ضروری تو نہیں۔ جیسے گیلانی کے فارغ ہونے کے بعد نیا وزیراعظم آیا تھا اسی طرح سے اگر راجہ بھی سزا کے مستحق ٹھہرائے جاتے ہیں تو نیا وزیراعظم لایا جا سکتا ہے۔
 
اگر سپریم کورٹ نے ایک پرانے کیس میں راجہ صاحب کے وارنٹ جاری کیے ہیں تو اس میں قادری صاحب کہاں سے فٹ ہوتے ہیں؟

یہی تو میں کہہ رہا ہوں
قادری کا اس میں کوئی رول نہیں- یہ تو سپریم کورٹ نے ایشو کیے ہیں۔

قادری صرف پاکستان میں فساد پھیلارہا ہے
 
قادری کے مطالبات پورے کرنے کے لئےاسمبلی کو تحلیل کرنا ضروری تو نہیں۔ جیسے گیلانی کے فارغ ہونے کے بعد نیا وزیراعظم آیا تھا اسی طرح سے اگر راجہ بھی سزا کے مستحق ٹھہرائے جاتے ہیں تو نیا وزیراعظم لایا جا سکتا ہے۔

قادری کا ایک مطالبہ اسمبلی کی تحلیل ہے
 
ساجد

محفلین
اگر سپریم کورٹ نے ایک پرانے کیس میں راجہ صاحب کے وارنٹ جاری کیے ہیں تو اس میں قادری صاحب کہاں سے فٹ ہوتے ہیں؟
اور اس کیس میں راجہ جی کو استثناء نہیں مل سکتا ۔ کیونکہ ان پر یہ کیس وزیراعظم بننے سے قبل کا ہے اور وہ وزیراعظم بنتے وقت بھی ضمانت پر تھے۔
 
خوشیاں نا مناؤ اس بات کی طرف بھی دھیان دو۔

سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔ اور پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین بحران کی لیٹ میں آ گیا ہے۔ اور ڈالر 100 کی سطح کراس کر چکا ہے۔
 
ساجد

محفلین
یہی تو میں کہہ رہا ہوں
قادری کا اس میں کوئی رول نہیں- یہ تو سپریم کورٹ نے ایشو کیے ہیں۔
یہ بات درست ہے۔ سپریم کورٹ کے آرڈر کو دھرنے سے نتھی کئے بغیر دیکھنا چاہئیے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ اس آرڈر سے دھرنے کو زبردست تقویت ملی ہے اور ایم کیو ایم پھر سے پلٹا مار کر قادری سے ہمدردی جتانے کے راستے پر چل نکلی ہے۔
 
کراچی سٹاک مارکیٹ کی حالتِ زار بھی دیکھ لیں۔
kse_zpsa633a115.jpg
 
ساجد

محفلین
اسی خبر کے ساتھ کراچی سٹاک مارکیٹ 500 پوائنٹس کے خسارے میں صرف 2 منٹس میں۔ ( ایک پوائنٹ 50 ملین کے برابر)
ظاہر ہے غیر یقینی کی کیفیت کا سب سے پہلا اثر معاشی سرگرمیوں پر پڑتا ہے لیکن یہ بھی تو دیکھئے اس کرپٹ ٹولے نے پورے ملک کی اقتصادیات کا کچومر نکال کے رکھ دیا ہے۔ بھگتنا تو عوام نے ہی ہے سو بھگت رہی ہے۔
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی کیا اب مارشل لاء لگنے والا ہے یا کیا ہوگا؟But We Need CCT )Civilian Caretaker Technocrats (
فی الحال اس کے کوئی آثار نہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں نہ ہی فوج اس میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ غیر یقینی کی کیفیت نے بہت سے اندیشے ابھار دئیے ہیں۔
 
Top