بریکنگ نیوز۔عراقی صحافی نے صدر بش کو جوتے دے مارے

ملائکہ

محفلین
مجھے تو بڑا مزا آیا دیکھ کر مگر یہ بہت ہی ہمت کی بات ہے اور ایسے ظالم جابر لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے :boxing::boxing:
 

زینب

محفلین
کچھ بھی ہو بھائی لوگو۔۔۔۔میں تو بڑے دنوں‌بعد دل سے خوش ہوئی دل سے ہنسی نکلی وہ جوتا ایک صحافی کی طرف سے نہیں تھا اربوں‌مسلمانوں کی طرف سے تھا۔۔۔کیا ہمت والا مسلمان ہے۔

بھائی لوگ اسے بھی تو اظہار رائے کی آزادی کہو نا۔۔۔۔۔کیا صرف یہ آزادی غیر مسلموں کے لیے تھی نہیں نہیں مسلمانوں کے لیے بھی تھی
 

آبی ٹوکول

محفلین
واہ واہ بہت خوب مزہ آگیا وہ صحافی تو تاریخ رقم کرگیا اب اس کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا ۔ ۔ ۔ ۔۔
مگر جوتے کی قسمت اچھی تھی کہ بُش کے پلید جسم کہ ساتھ مس ہونے سے بچ گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 

زین

لائبریرین
جیوز نیوزکے مطابق البغدادیہ ٹی وی نے عراقی و امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اظہار رائے کی آزادی کے جمہوری حق کی پاسداری کرتے ہوئے ٹی وی کے رپورٹر منتظر الزیدی کوفوری رہا کریں۔
 

ابوشامل

محفلین
مندرجہ ذیل تبصرے صرف آپ کی حس مزاح کو چھیڑنے کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں، ان سے میرا کوئی تعلق نہیں۔



بش کی جانب جوتے پھینکنے کے واقعے پر ایک ویب سائٹ پر مختلف اراکین کے تبصرے:

صحافی کو جوتوں کے بجائے ہینڈ گرنیڈ پھینکنا چاہیے تھا۔


ہاہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب بش کے پاس جوتوں کی دو جوڑیاں ہو گئیں


کاش صحافی کے پیر کا سائز تھوڑا بڑا ہوتا بلکہ کہیں زیادہ بڑا ہوتا۔

کاش نشانہ خطا نہ ہوتا ۔ سوالات کو گھما پھر کر جواب دینے میں تو بش کمال نہیں رکھتے لیکن جوتوں کو کمال مہارت سے غچہ دے گئے۔

میں اس کارِ خیر کے لیے اپنے جوتے عطیہ کرنے کو تیار ہوں لیکن ٹھہریے پہلے میں ان میں سیسے کے تلے لگوالوں :)
 

ابوشامل

محفلین
ویسے ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ صدر کو نہ لگنے والا جوتا پیچھے عراق کے جھنڈے پر جا لگتا تو ؟؟؟؟؟؟؟؟
 
الوداعی بوسہ۔۔۔ بش کو عراقی مقتول بچوں بیواؤں کا تحفہ

منتظر الزیدی نے درندہ صفت بش کو عراق کا الوداعی تحفہ بوسہ بصورت جوتا دیا

خبر یہاں دیکھئے
بش اتنا ثاقب النظر ہے اس نے اڑتے‌ہوئے جوتے‌کا بعد میں صحافیوں کو سائز بھی بتادیا ۔۔۔۔ 44۔
سنا ہے کہ ماضی میں‌امریکی سنیٹ‌نے‌بش کو جوتے ہی سے‌مارا تھا افغان لڑائی کے بجٹ پر بحث کرتے‌ہوئے!!! کسی کو علم ہو تو یہ واقعہ بھی شئیر کرے؟؟

کچھ عراقی صحافیوں نے‌بعد میں معذرت بھی!!
کیوں‌بھائی بم کھاکر بھی معذرت؟؟

کچھ‌لوگ کہیں گے بڑا دہشت گرد ہے۔
کچھ‌کہیں‌کے بڑا بد تمیز ہے۔۔۔

یہ سب سوچنے‌سے پہلے ان عراقی ماؤں کی چیخ بھی سن لینا جن کے‌بچوں کے‌پرخچے ان کے‌سامنے‌اڑے
ان عراقی بہنوں کو بھی یاد کرلینا جن کے‌سہاگ اجڑے۔۔
اور یتیم بچوں کو بھی یاد رکھنا جو خون اور آگ‌کے درمیان پیدا ہوئے
سرگوشی:beating:
ہر اس شخص کو جوتے پڑنے‌چاہئیں جو انسانیت کے استحصال میں‌ملوث ہو چاہے دشمنوں کی مدد کرکے‌یا أپنوں پر ظلم کرکے۔ کہ یہی ان کی عزت اور درجہ ہے۔
اگر بش کے‌کام اچھے‌ہوتے تو آج پھول اس پر برس رہے‌ہوتے۔
مکافات عمل ہے۔۔
منتظر ہزاروں‌لوگوں کو باخبر کرگیا
اور حکمرانوں کو بھی زبردست سبق دے‌گیا۔۔۔

لگے‌رہو منا بھائی
اور آپ‌کی آراء کا انتظار ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ صدر کو نہ لگنے والا جوتا پیچھے عراق کے جھنڈے پر جا لگتا تو ؟؟؟؟؟؟؟؟

عراق کے جھنڈے کی وقعت عراق جنگ کے بعد کیا رہ گئی ہے یہ تو سب کو ہی پتہ ہے۔ پھر بھی صدر بش کی "عزت افزائی" اُسی جھنڈے کے رہے سہے وقار ہی کی علامت ہے۔

پھر جنگ میں Risk (خطرہ‌) تو ہوتا ہی ہے ۔ :grin:
 
Top