تعارف برگ حنا کا تعارف

برگ حنا

محفلین
اتنی اچھی اردو لکھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاصی تجربہ کار ہیں۔

بس ایسی ہی ہے ابھی نئی آئی ہوں ناں تو آپ کو ابھی نہیں پتہ
مجھ سے غلطیاں ہونگی اور آپ کی ڈانٹ پڑے گی ناں تو پھر روتے ہوئے پوچھوں گی کہ کیوں تعریف کی تھی میری اردو کی جو اب ڈانٹ رہے ہیں
( ہائے اللہ مجھے تو ابھی سے رونا آ رہا ہے ۔ ۔ )
ویسے آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میں " پٹھان" ہوں:battingeyelashes:
 
مقدس

لائبریرین

آپ کو یہ بتا دوں کہ اگر میری جیسی بندی کی اردو پہ ڈانٹ نہیں پڑی تو آپ کو تو کبھی بھی نہیں پڑنے والی
سو نو ٹینشن
:p
 
بہت بہت شکریہ سعود بھیا:) :)
بٹیا رانی کو کسی نے یہ بات نہیں بتائی کہ "بھیا" اور "شکریہ" دونوں الفاظ ایک ہی جملے میں اچھے نہیں لگتے سوائے ہمارے جملہ ہٰذا جیسے جملوں کے۔ :) :) :)

آپ نے بالکل بجا فرمایا میں یہاں واقعی میں بہت ہی خوش ہوں بھیا ،دیکھ لیجئے :happy:
بس اتنی سی خوش ہیں کہ ایک عدد مسکان نظر آئی۔ :) :) :) :) :)

جو بھی مشکل ہوگی میں ضرور زحمت دوں گی آپ کو، بس اگر ڈانٹنا پڑے ناں تو آہستہ سے ڈانٹئیے گا ورنہ پھر ہمیں رونا آجاتا ہے اور منہ بھی بن جاتا ہے ہاں
ضروری نہیں کہ آپ سعود بھیا کو ہی زحمت دیں۔ انتظامیہ میں دیگر احباب بھی ہیں جو اپنی اپنی فیلڈ میں ماہر کامل ہیں۔ ہم تو ویسے بھی "ڈانٹو" قسم کے بھیا نہیں ہیں، یقین نہ آئے تو جن کو نہیں ڈانٹا ان سے پوچھ لیں۔ منہ بنانے اور رونے کا چیمبر دوسرا ہے اور وہاں بٹیا رانی کا داخلہ ممنوع ہے۔ :) :) :)

خوش رہیئے بھیا جانی ہمیشہ ہمیشہ
بے حد خوش رہیں اور مسکراتی رہیں بٹیا رانی۔ :) :) :)
 
برگ حنا

محفلین
خوش آمدید تو وہ آپ کو کہے گی کہ اب تو وہ خاصی پرانی ہو چکی ہے۔

جی جناب لیکن ہماری روایات ہی کچھ ایسی ہیں کہ ہم اپنے تعارف کی لڑی میں سب آنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں
آپ سب کو ویلکم کہتے ہیں:)
چشمِ ما روشن،دلِ ما شاد
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم اور خوش آمدید برگ حنا :)
ویسے یہ کیسا انٹرویو ہے جس میں کوئی انٹرویو ریلیٹڈ سوال ہی نہیں ہے :eek:
آپکا پورا تعارفی تھریڈ پڑھنے کے بعد جو اندازہ لگایا ہے وہ یہ کہ آپ شاعرہ ہیں یا شاعری کو پسند کرتی ہیں
اس کے علاوہ ایک حیرت انگیز بات سعود کا نک تو ابن سعید ہے پھر آپ نے آتے ساتھ ہی انہیں سعود بھیا کیسے کہا
تو کیا آپ سعود کو پہلے سے جانتی ہیں :?:
اچھا یہ بتائیں کہ محفل پر کیسے آنا ہوا آپ کو محفل کا پتہ کیسے چلا؟؟؟
 
خوش آمدید برگ حنا

میر انیس کا شعر جو کہ غیر معروف ہے یاد آ گیا

برگ حنا پر بیٹھ کرلکھ رہا ہوں دل کی بات
شاید اس طرح سے لگے محبوب کے ہات
 
عثمان

محفلین
آپ کی کیفیت اور توجیہہ "برگ صدمہ" کی عکاس تو ہو سکتی ہے ، برگ حنا کی نہیں۔ :confused:
محفل میں خوش آمدید! :)
 
نایاب

لائبریرین
محترم بہنا برگ حنا
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
یہ اردو سے پیار کرنے والوں کی محفل ہے ۔
اور اردو وہ واحد زبان ہے جو کسی بھی دوسری زبان کو اجنبی نہیں سمجھتی ۔
اور سب زبانوں کو یکساں نظر سے دیکھتے اپنے دامن میں سمو لیتی ہے ۔
اک ماں کے سمان ہے یہ زبان اردو ۔
اسی لیئے اس سے پیار کرنے والے ملنساری و انکساری کو اپناتے ہیں ۔
آپ کی شخصیت میں بھی یہی ملنساری و انکساری کی جھلک ہے ۔
اس لیئے اطمینان رکھیئے کہ یہاں سب لڑتے جھگڑتے بحث و مباحثہ کرتے
محبان اردو کی روشن کردہ اس شمع علم کو کبھی بجھنے نہیں دیتے ۔
فہیم بھائی کے دستخط میں شامل یہ شعر محفل اردو کی فضاء کا بہترین عکاس ہے
عزت دل میں ہونی چاہیے، صرف لفظوں میں نہیں
ناراضگی لفظوں میں ہونی چاہیے، پر دل میں نہیں
آپ کو اس پیاری محفل میں اک بار پھر خوش آمدید
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
برگ حنا آپ کو موجو میاں بھی خوش آمدید کہتے ہیں
امید ہے کہ آپ ہماری اس محفل کی خوشبو اور بڑھائیں گی
 
برگ حنا

محفلین
اب تک نام کے فہیم تھے
اب آپ کی شاگردی میں شاید کچھ فہم مندی بھی حاصل ہوجائے :)

پھر یہ چھوٹے موٹے راز کیا بیچتے ہیں بھلا:ROFLMAO:

لیکن مجھے تو سکھانا نہیں آتا:(
ایسا ہے ناں کہ یہ اردو محفل ہم سب کے گھر جیسی ہی ہے ، ہیں ناں؟
تو جیسے ہم گھر میں کام مل بانٹ کر کرتے ہیں کیوں نہ یہاں بھی ایسا ہی کرلیں؟
میں سیکھنے کا کام اپنے ذمے لیتی ہوں اور آپ سکھانے کا لے لیجئے گا، کیسا؟
دیکھ لیں میں نے مشکل کام اپنے ذمے لے لیا کہ آپ یہ نہ کہیں کہ آتے ساتھ ہی آپ کو زیرِبار کردیا:battingeyelashes:
 
فہیم

لیکن ہماری شاگردی میں آنے کے لیے تو آپ کو پہلے
ایک من مٹھائی کا ٹوکرا اور چالیس گز لٹھا پیش کرنا ہوگا:ROFLMAO:

اور امتحان کے طور پر یہ فہمیوں والا کیس حل کرکے دکھانا ہوگا:-P
 
برگ حنا

محفلین
بٹیا رانی کو کسی نے یہ بات نہیں بتائی کہ "بھیا" اور "شکریہ" دونوں الفاظ ایک ہی جملے میں اچھے نہیں لگتے سوائے ہمارے جملہ ہٰذا جیسے جملوں کے۔ :) :) :)
آپ نے بتا دیا ناں بھیا تو میں اب جان گئی:)
اب ایسا نہیں کروں گی اور "بھیا" اور" شکریہ" میں سے "بھیا" رکھ لیتے لیں اور" شکریہ" کو اللہ حافظ کہہ دیتے ہیں لیکن صرف اپنے سعود بھیا کو ریپلائیز کے لیے ،اب خوش ناں بھیا:?:

بس اتنی سی خوش ہیں کہ ایک عدد مسکان نظر آئی۔ :) :) :) :) :)
بہت خوش ہوں بھیا ۔ ۔ ۔
وہ ناں میں بہت کفایت شعار ہوں اس لیے مسکانیں بچا رہی تھی آنے والے اچھے دنوں کے لیے:battingeyelashes:

آنے والی خوشیوں کا احساس تو ہے
ہر انسان کے پاس یہی اک آس تو ہے

ضروری نہیں کہ آپ سعود بھیا کو ہی زحمت دیں۔ انتظامیہ میں دیگر احباب بھی ہیں جو اپنی اپنی فیلڈ میں ماہر کامل ہیں۔ ہم تو ویسے بھی "ڈانٹو" قسم کے بھیا نہیں ہیں، یقین نہ آئے تو جن کو نہیں ڈانٹا ان سے پوچھ لیں۔ منہ بنانے اور رونے کا چیمبر دوسرا ہے اور وہاں بٹیا رانی کا داخلہ ممنوع ہے۔ :) :) :)
جی بھیا ایسا ہی کروں گی:)
شکر ہے آپ "ڈانٹو" بھیا نہیں ورنہ پھر آپ کو میں "منہ بنانے اور رونے والے چیمبر" میں ہی براجمان ملتی اور وہ بھی " آلتی پالتی" مار کے :heehee:

بے حد خوش رہیں اور مسکراتی رہیں بٹیا رانی۔ :) :) :)
ثمہ آمین ۔ ۔ ۔ ۔ اور بھیا آپ بھی:):):):)
 
Top