تعارف برگ حنا کا تعارف

برگ حنا

محفلین
امید ہے آپ سے خوب باتیں ہوں گی۔

اپنا تعارف تو دیں۔

جی ضرور انشاءاللہ
بس کچھ خاص نہیں ، سب عام انسانوں کی طرح میں بھی عام سی انسان ہوں اپنی خاص سوچ اور الگ زاویہ نگاہ کے ساتھ جو ایک عام انسان کو دوسرے عام انسان سے انفرادیت عطا کرتی ہے۔
یہ محفل بہت اچھی لگی ، تمام دیگر اردو زبان کی محافل میں ایک بہت ہی منفرد اور خاص محفل
سو کچھ کچھ دل لگ سا گیا یہاں پر
اگر جگہ مل گئی تو یہیں بسرام کا ارادہ ہے تو سہی
دیکھتے کیا ہوتا ہے
یا قسمت،یا نصیب ۔ ۔ ۔ ۔
 
فہیم

لائبریرین

السلام علیکم

اردو محفل میں خوش آمدید :)

ہمیں تو آپ کا اسٹیٹس دیکھ کر لگا کہ آپ تو کچھ کچھ اپنے قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں :)
وہاں ہم نے ایک کمنٹ بھی دینا چاہا۔
لیکن آپ نے تو آتے ہیں تالے لگا دیے ہیں پروفائل پر بھی :)
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید

اردو محفل کے قدردانوں کے لیے محفل میں جگہ ہی جگہ ہے۔
 
بہت شکریہ جناب:)
ہا ہا ہا ہا ارے یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ؟:noxxx:
تالے اور وہ بھی ہم نے؟
ہم نے تو اپنے گھر میں بھی کبھی تالے کی جھنجھٹ نہیں پالی جناب
ہم آپ سب کے قبیلے سے ہی ہیں تبھی تو یہاں موجود ہیں
ویسے ہمیں بہت خوشی ہوگی کہ اگر آپ ہمارے اسٹیٹس پہ کچھ لکھیں گے
( کہیں نایاب بھائی برا نہ منا لیں کہ ان کے انٹرویو کے دھاگے کو ہم نے کیا بنا ڈالا ،بہت معذرت نایاب بھیا ۔ ۔ ۔ سوری ی ی ی ی )
 
زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
اُردو محفل میں خوش آمدید
welcome1.jpg
 
فہیم

لائبریرین
بہت شکریہ جناب:)
ہا ہا ہا ہا ارے یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ؟:noxxx:
تالے اور وہ بھی ہم نے؟
ہم نے تو اپنے گھر میں بھی کبھی تالے کی جھنجھٹ نہیں پالی جناب
ہم آپ سب کے قبیلے سے ہی ہیں تبھی تو یہاں موجود ہیں
ویسے ہمیں بہت خوشی ہوگی کہ اگر آپ ہمارے اسٹیٹس پہ کچھ لکھیں گے
( کہیں نایاب بھائی برا نہ منا لیں کہ ان کے انٹرویو کے دھاگے کو ہم نے کیا بنا ڈالا ،بہت معذرت نایاب بھیا ۔ ۔ ۔ سوری ی ی ی ی )

:)
ترقی یافتہ دور ہے نہ
اب وہ کہاں کہ قفل لگایا جائے پھر چابی گھما کر اسے مقفل کیا جائے
اب تو اکثر غلطی میں ایک بٹن دبا دینے سے بھی تالے لگ جاتے ہیں
تو شاید آپ سے بھی کچھ ایسا ہوچلا ہے کہ آپ کی پروفائل پر صرف لیمیٹڈ لوگوں کا داخلہ ممکن ہے :)

اور اس اسٹیٹس سے تو آپ ابھی تک ہمارے قبیلے کی ہی معلوم ہوتی ہیں
کہ ہم بھی اکثر کچھ ایسے اسٹیٹس مار دیتے ہیں۔
"ٹوٹیں گے اب تو بھرم دھیرے دھیرے" :ROFLMAO:

اور نایاب بھائی بہت اچھے انسان ہیں
وہ ایسی باتوں کا بالکل برا نہیں مناتے :)

ویسے اب ہم آپ کے تعارف والے تھریڈ میں چھلانگ لگاتے ہیں
باقی باتیں وہیں :)
 
برگ حنا

محفلین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید

اردو محفل کے قدردانوں کے لیے محفل میں جگہ ہی جگہ ہے۔

ارے مجھے تو پتہ بھی نہ چلا اور میرے تعارف کی لڑی بھی بن گئی:happy:
بہت خوشی ہوئی ، بہت ہی زیادہ
آپ کا بہت بہت شکریہ جناب ، مجھے لگتا ہے میں اپنوں کے بیچ آگئی ہوں
جہاں اتنے خلوص سے استقبال ہو وہاں سب اپنے ہی ہوتے ہیں
مجھے یقین ہے کہ میں یہاں بہت خوش رہوں گی تو لیجئے ہم نے ڈیرے ڈال دئیے:)
 
فہیم

لائبریرین
چند ایک سوال ہوجائیں اگر آپ ناپسند نہ فرمائیں تو :)

آپ کا اصل نام
اگر نا بتانا چاہیں تو کوئی بات نہیں :)
بس یہ بتادیں کہ آپ کس نام سے پکارا جانا پسند کریں گی :)
"برگ حنا" یا صرف "حنا"

اور باقی باتیں تو دوسرے محفلین پوچھ لیں گے

ہم تو بس یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ
اللہ خیر کرے یہ آپ کا موڈ صدمے میں کیونکر ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارررے ابھی سے۔

ابھی تو اراکین کو خبر ہی نہیں ہوئی۔

آپ کا باقاعدگی سے آنا شرط ہے۔
 
Top