جاسمن

لائبریرین
استادِ محترم جناب الف عین ہم سب کے لیے بے حد قابلِ احترام ہیں۔ ہمارے دلوں میں ان کے لیے بہت بہت بہت محبت و عقیدت ہے، جس کا اظہار وقتاً فوقتاً محفلین کرتے رہے ہیں۔
استادِ محترم سے اپنی عقیدت و محبت کے ایسے ہی اظہار کے لیے اپنے ایک دھاگے میں جناب ظہیراحمدظہیر نے جناب اعجاز عبید کو اپنی ایک غزل نذر کی تھی۔
میں نے بھی آج رات جاگ کے محبت و عقیدت کے کچھ پھول جمع کیے ہیں۔
استادِ محترم! ہم سب آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔:)
 
جزاک اللہ جاسمن بجو، بہت ہی خوب صورت Collage بنایا ہے ود اے آئی وائس اوور۔ اس غزل کو اگر ظہیر صاحب نے گا کے لکھا ہوگا تو ان کی ٹیون بھی سننا چاہوں گی!
بابا جانی غالبا حالت سفر میں ہیں اسی لیے ابھی نہیں آ رہے۔ میں تو ان سے ایک محفلین سے ملاقات کی روداد کا انتظار کر رہی تھی لیکن یہاں تو پیچھے سے بساط ہی لپیٹ لی جا رہی ہے ۔ بابا جانی کے لیے جو بھی لکھا جائے یا کہا جائے ہمیشہ تشنگی باقی رہتی ہے، وہ ہیں ہی ایسے! اور اردو محفل میں ایک استاد کی حیثیت سے سب سے بڑا اور دیر پا کردار ان کا ہے۔ اللہ تعالی ہمارے بابا جانی کو صحت اور ایمان والی لمبی زندگی عطا کریں اور ان کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رہے۔ آمین!
 
سیما علی

لائبریرین
بہت خوب جاسمن بٹیا اتناُخوب صورت بنایا ہے
اُستادِ محترم کی شان میں جو بھی لکھا جائے تشنگی باقی رہتی ہے اللہ پاک اُنکو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور اُنکا سایہ ہم سب پر قائم رکھے ۔آمین
 
جاسمن

لائبریرین
جزاک اللہ خیر جاسمن بٹیا، محفل چاہے بند ہو جائے مگر تم سب لوگوں کے پیار اور محبت میں میرے دل کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہے گا
ہمیں معلوم ہے کہ محفل اور محفلین آپ کے دل میں رہتے ہیں۔ اور ہمیں ناز ہے اس پہ۔ :)
ڈسکورڈ پہ آپ سے ملتے رہیں گے اور راہنمائی حاصل کرنے والے ان شاءاللہ آپ سے راہنمائی لیتے رہیں گے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
ا
بہت خوب جاسمن بٹیا اتناُخوب صورت بنایا ہے
اُستادِ محترم کی شان میں جو بھی لکھا جائے تشنگی باقی رہتی ہے اللہ پاک اُنکو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور اُنکا سایہ ہم سب پر قائم رکھے ۔آمین
آمین!
ثم آمین!
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top