برونائی دارالسلام میں اسلامی شرعی قوانین کا نفاذ

قیصرانی صاحب......آپ کے استدلال سے مجھے سو فی صد اتفاق ہے ............لیکن جس مائنڈ سیٹ کا جواب میں نے دیا تھا...........انہیں چونکہ اسلامی شریعت ہی سے کدہے......جیسا کہ انہوں نے اسے "الہامی وہابی"کہہ کر یاد کیا.......اس سلسلہ میں ریکارڈ کی درستی ضروری ہے...........کہ کچھ لوگوں کو اسلامی شرع اور حدود سے کوئی مسئلہ نہیں، البتہ وہ ملوک کی ذاتی شخصی خرابیوں کی وجہ سے اس عمل پہ تحفظات رکھتے ہیں .........اور دوسرے وہ ہیں ، جو مغرب سے ضرورت سے زیادہ مرعوب ہیں.......اس قدر کہ زمین پہ بنے ہر قانون کو تو صحیفہ آسمانی جانیں .........اور صحیفہ آسمانی کی تضحیک پہ اتر آئیں گے.........
کسی بادشاہ سے نہ ہمیں امداد وصول ہوتی ہے .......نہ درخواست داغنے کا ارادہ رکھتے ہیں........رہی یہ بات کہ آپ خود کو مسلم بھی ظاہر کریں ........اور پھر قرآن و حدیث میں صریح وارد حدود کا انکار و تضحیک کریں .........کسی مسلک، نسل، ملک، سیاسی گروہ یا بادشاہ کی مخالفت کے نام پہ...........تو میرے خیال میں یہ فکری بد دیانتی ہے ............
یہ ہوئی نا شیروں والی بات :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
اچھی فوٹوشاپ ہے، جانوروں کے دانت ویسے انسانی دانتوں سے فرق ہوتے ہیں، بشمول مسوڑھے :)
انسان نما جانوروں کے تو ہوسکتے ہیں نا :) شائد اسی کی ترجمانی کرنے کی کوشش کی ہے انگریزی نام والے خالص مسلمان نے
ویسے دوسروں کے عقائد اور ایمان پر انگلیاں اُٹھانے والے حضرات صرف اپنے گریبان میں ہی جھانک لیا کریں گاہے بگاہے تو اتنے بحث مباحثے کی ضرورت ہی نہ پڑے :)
برونائی کے سلطان اور ان کے اہل و عیال کا صرف ہوائی سفر کا ہی تذکرہ کیا جاے تو انتہائی غیر شرعی ہے جس قدر فضول خرچی اور عیاشی نظر آتی ہے اس کا شریعت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے
یہی حال سعودی حکمرانوں کا بھی ہے ایک ایک شیخہ کے ساتھ کم از کم پچاس کنیزیں ہوتی ہیں اب کوئی خالص مسلمان مجھے سمجھاے کہ انہیں ایک بچے کے لیے پچاس کنیزوں کی ضرورت کیوں ہے ؟؟؟؟؟؟؟
کویت کے سلطان کے پالتو کتوں کے لیے کویت سے یوکے تک 747 آتا ہے جس میں صرف پائلٹ ، ائیر سٹیورڈ اور کتے ہوتے ہیں
حضرت فاطمہ کے پاس کتنی کنیزیں تھیں ؟؟
رسول اللہ :pbuh: کیا ایسی عیاشیاں کرتے تھے یا ایسے شوق پالتے تھے ؟؟؟؟
کیا کسی خلیفہ نے ایسی شاندار عیاشیاں کیں ؟؟؟؟
ان سب کی حیات سادگی اور تقوٰی میں گُذری تو پھر یہ سب کیا ہے ؟؟؟؟
یہ کونسا ورژن ہے اسلام کا جو ان آقاوں کے لیے نہیں صرف غریب عوام کے لیے ہے ؟؟؟؟
یہ بادشاہ اور سلطان پہلے خود کو سنتِ نبوی کے مطابق ڈھال کر تو دکھائیں پھر شریعت کی بات سجتی ہے ان کے مُنہ سے
 
صائمہ شاہ

محفلین
قیصرانی صاحب......آپ کے استدلال سے مجھے سو فی صد اتفاق ہے ............لیکن جس مائنڈ سیٹ کا جواب میں نے دیا تھا...........انہیں چونکہ اسلامی شریعت ہی سے کدہے......جیسا کہ انہوں نے اسے "الہامی وہابی"کہہ کر یاد کیا.......اس سلسلہ میں ریکارڈ کی درستی ضروری ہے...........کہ کچھ لوگوں کو اسلامی شرع اور حدود سے کوئی مسئلہ نہیں، البتہ وہ ملوک کی ذاتی شخصی خرابیوں کی وجہ سے اس عمل پہ تحفظات رکھتے ہیں .........اور دوسرے وہ ہیں ، جو مغرب سے ضرورت سے زیادہ مرعوب ہیں.......اس قدر کہ زمین پہ بنے ہر قانون کو تو صحیفہ آسمانی جانیں .........اور صحیفہ آسمانی کی تضحیک پہ اتر آئیں گے.........
کسی بادشاہ سے نہ ہمیں امداد وصول ہوتی ہے .......نہ درخواست داغنے کا ارادہ رکھتے ہیں........رہی یہ بات کہ آپ خود کو مسلم بھی ظاہر کریں ........اور پھر قرآن و حدیث میں صریح وارد حدود کا انکار و تضحیک کریں .........کسی مسلک، نسل، ملک، سیاسی گروہ یا بادشاہ کی مخالفت کے نام پہ...........تو میرے خیال میں یہ فکری بد دیانتی ہے ............
کیا ہم کبھی بھی کسی مخالف نظریے کو کھلے دل سے دیکھ سکتے ہیں ؟
شریعت سے کد ؟؟
مغرب سے ضرورت سے زیادہ مرعوب ؟؟؟
کیا مخالف نظریے کا جواب صرف تنقید اور الزام تراشی ہی ہے :)
یہ بھی تو فکری بد دیانتی ہی ہوئی نا :)
میرے خیال سے ان کی ہر بات میں تضحیک ہے ان لوگوں کے لیے جو منافقانہ نظام رائج کرنا چاہتے ہیں اور منافقت کی تضحیک ہر صاحبِ فہم کا حق ہے
آپ اسے کس نظر سے دیکھتے ہیں یہ آپ پر منحصر ہے مگر اصل بد دیانتی یہ ھے کہ آپ کسی کے حقائق اور دلا ئل صرف اس لیے جھٹلا دیں کہ وہ آپ کے خیالات سے میل نہیں کھاتے
 
قیصرانی

لائبریرین
نواز شریف تو سیاسی شیر ہے۔ لیکن فلک شیر بھائی نے فکری شیر والی بات کی ہے۔
آپ نے ویلنٹائن کی چوتھی قسط پر تبصرہ نہیں کیا حالانکہ میں منتظر تھا :)
فکر کے حوالے سے ہمیں اشرف المخلوقات انسان ہی رہنا چاہئے، جانور بن کر سوچنے سے ہی شدت پسندی اور دیگر نیچ حرکات جنم لیتی ہیں :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوئی مندرجہ ذیل اصطلاحات کی معیاری تعریف کر سکتا ہے۔یا درست معلومات فراہم کر سکتا ہے ؟
فوجداری جرائم (قوانین)
قابل دست اندازی جرائم(قوانین)
غیر قابل دست اندازی جرائم(قوانین)
 
قیصرانی

لائبریرین
کوئی مندرجہ ذیل اصطلاحات کی معیاری تعریف کر سکتا ہے۔یا درست معلومات فراہم کر سکتا ہے ؟
فوجداری جرائم (قوانین)
قابل دست اندازی جرائم(قوانین)
غیر قابل دست اندازی جرائم(قوانین)
وضاحت کر دیجئے کہ مذہبی کہ ریاستی قوانین۔ اور اگر ریاستی تو کون سی ریاست کے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وضاحت کر دیجئے کہ مذہبی کہ ریاستی قوانین۔ اور اگر ریاستی تو کون سی ریاست کے :)
مجھے صحیح معلوم نہیں کہ مذہبی قوانین میں بھی یہی تقسیم ہے ؟(مذہب سے مراد اسلام)
البتہ میرے سوال میں پاکستان سے مراد ہے۔
 
فکر کے حوالے سے ہمیں اشرف المخلوقات انسان ہی رہنا چاہئے، جانور بن کر سوچنے سے ہی شدت پسندی اور دیگر نیچ حرکات جنم لیتی ہیں :)
شیر سے مراد ہمیشہ بہادر لیا جاتا ہے۔ درندگی نہیں۔ تو فکری شیر سے مراد ہوا بہادری سے حق بات پیش کرنے والا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
شیر سے مراد ہمیشہ بہادر لیا جاتا ہے۔ درندگی نہیں۔ تو فکری شیر سے مراد ہوا بہادری سے حق بات پیش کرنے والا :)
چونکہ جانوروں کے بارے میری معلومات ایسی نہیں کہ میں انہیں انسان پر منطبق کر سکوں، اس لئے اس بحث سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہوں :)
 
دوست

محفلین
پہلے مجھے کھانے کو روٹی دو۔ پھر میں چوری کروں تو ہاتھ کاٹنا۔
حیف ہے کہ تمہارا اسلام شروع ہی ہاتھ کاٹنے سے ہوتا ہے۔
 
میرا خیال ہے جتنی امارت برونائی میں ہے، اور جتنا انکے عوام کا معیارِ زندگی بلند ہے، اس اعتبار سے یہ سوال ہی نہیں بنتا کہ پہلے مجھے کھانے کو دو پھر چوری کرنے پر ہاتھ کاٹنا۔۔۔دنیا کا امیر ترین ملک ہے چنانچہ وہاں تو غربت کا جواز پیش کرکے اسلامی سزاؤں کی مخالفت کرنا نہیں بنتا۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے جتنی امارت برونائی میں ہے، اور جتنا انکے عوام کا معیارِ زندگی بلند ہے، اس اعتبار سے یہ سوال ہی نہیں بنتا کہ پہلے مجھے کھانے کو دو پھر چوری کرنے پر ہاتھ کاٹنا۔۔۔ دنیا کا امیر ترین ملک ہے چنانچہ وہاں تو غربت کا جواز پیش کرکے اسلامی سزاؤں کی مخالفت کرنا نہیں بنتا۔۔۔ ۔
برادرم، آپ ایک کیس سیناریو دیکھئے
میں جلی طور پر لکھ کر اعلان کرتا ہوں کہ آج سے، جو بھی چوری کرے گا، اس کے ہاتھ کاٹے جائیں گے، زنا کی صورت میں کوڑے اور سنگساری، صورت کے مطابق، وغیرہ وغیرہ۔ پھر آخری سطر پر انتہائی چھوٹے حروف میں یہ درج کر دیتا ہوں کہ یہ قوانین میرے یا میرے خاندان پر لاگو نہیں ہوں گے۔ اب بتائیے کہ یہ سارا چکر اسلام کا ہے کہ اسے آپ فراڈ کا نام دیں گے؟
 
آپکی بات درست ہے۔۔۔لیکن ابھی سے اتنے اندیشہ ہائے دور دراز مین پڑنے کی کیا ضرورت ہے۔۔ذرا دیکھتے ہیں ۔ اگر ایسی منافقتیں کی گئیں تو دنیا میں میڈیا جتنا آگے چلا گیا ہے، اسکے ہوتے ہوئے ان چیزوں کا دفاع کرنا بہت مشکل ہوجائے گا۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپکی بات درست ہے۔۔۔ لیکن ابھی سے اتنے اندیشہ ہائے دور دراز مین پڑنے کی کیا ضرورت ہے۔۔ذرا دیکھتے ہیں ۔ اگر ایسی منافقتیں کی گئیں تو دنیا میں میڈیا جتنا آگے چلا گیا ہے، اسکے ہوتے ہوئے ان چیزوں کا دفاع کرنا بہت مشکل ہوجائے گا۔۔۔ ۔
دیکھئے، برونائی کا سیاسی منظر دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ محض ایک لالی پاپ ہے جو بادشاہ کی طرف سے عوام کو دیا گیا ہے۔ بادشاہ کے چھوٹے بھائی کی عیاشیوں کا تذکرہ ہو یا پھر بادشاہ کی ذاتی ملکیت کا، اب ان پر بھی انگلیاں اٹھنے لگ گئی ہیں کہ کس وجہ سے بادشاہت کے پاس دولت کا ارتکاز ہے؟ کچھ عرصہ قبل بادشاہ کی بیٹی کی شادی ہوئی تھی شاید، دیکھئے کہ اس پر کتنی اسلامی چھاپ لگی تھی؟
 
قیصرانی

لائبریرین
سلطان کی بیٹی کی شادی پر اٹھنے والے اخراجات کا ایک اندازہ 20 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ بادشاہ کے پاس 1000 کمروں کا محل ہے۔ لگژری کاروں کا دنیا کا سب سے بڑا فلیٹ اسی کے پاس ہے۔ اس کے باوجود اگر اسلام کا نفاذ ہو رہا ہے تو عوام پر؟ کوئی اسلام پسند مجھ جیسے کوڑھ مغز کو ذرا اس بات کی افادیت سمجھائے کہ اسلامی سزائیں عوام کے لئے ہی کیوں، اور بادشاہ کیا خدا کا نائب یا نعوذباللہ خدا ہے؟
یہ بات واضح کر دوں کہ اگر ان اسلامی قوانین کا اطلاق عوام اور خواص بشمول بادشاہ اور اس کے خاندان کے ہو تو مجھ اس پر کوئی اعتراض نہیں :)
 
Top