برقعہ اوینجر (کارٹون)

سید ذیشان

محفلین
پاکستان کا پہلا کارٹون سیریز جس میں سپر ہیرو ایک ٹیچر ہوتی ہے جو برقعہ پہن کر برے لوگوں کیساتھ لڑتی ہے۔ اس کو مشہور پاکستانی گلوکار ہارون رشید نے پروڈیوس کیا ہے۔

سید ذیشان

محفلین
وہ ایسے کہ مذہبی انتہاء پسندوں نے برقع کا کاپی رائٹ لیا ہوا ہے۔ کوئی بھی شخص جو اسکا مذہب سے ہٹ کر استعمال کرے گا وہ انکے نزدیک مذاق ہی سمجھا جائے گا۔

نہیں میں واقعی میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس میں برقعے کا مذاق کیسے اڑایا گیا ہے۔ اس کے جواب میں میں دلچسپی رکھتا ہوں۔
 
عثمان

محفلین

سید ذیشان

محفلین
عارف کریم کا جواب غالباً درست ہے۔ یہ جماعت اسلامی والوں کے ایک بلاگ پر ان کا موقف اس کی تائید کرتا ہے۔ :)

ہاں لگتا تو ایسا ہی ہے۔ ویسے بلاگ کا یہ جملہ مجھے بہت مزاحیہ لگا:

"۔یہ بلاگ ان تفصیلات کا متحمل نہیں ہوسکتا اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو ذرا burka avenger کو کلک کر کے دیکھیں ( برا ئے آ گہی!)"

یعنی آگاہی کے لئے تھوڑی دیر کے لئے دیکھ لیں ایسا نا ہو کہ پورا ہی دیکھنے بیٹھ جائیں۔ ہاہاہا
 
سید ذیشان

محفلین
کارٹون پر میرا تبصرہ:

عمومی طور پر ایک اچھی کاوش ہے کہ شروعات اسی طرح سے ہوتی ہیں۔ اگرچہ اس کا مسیج اچھا ہے جو کہ لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں ہے لیکن بچوں کو شائد اتنا politicize کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہلکا پھلکا موضوع ہوتا تو بہتر تھا۔ اس کا میوزک اس کا strong point ہے۔ ہارون اور پاکستان کے دیگر گلوکاروں نے اس کے گانے بنائے ہیں، تو صرف میوزک کی وجہ سے ہی یہ اچھی سیریز بن سکتی ہے۔ انیمیشن اور گرفکس میں ڈنڈی ماری گئی ہے، چونکہ یہ اس قسم کا پہلا پراجیکٹ ہے تو ہم اس لحاظ سے کسی حد تک اس کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر مجھے پسند آیا۔
 
رانا

تقریبا یہی خیالات سیریز دیکھنے کے بعد میرے ہیں۔ میوزک واقعی بہت عمدہ ہے اور ایسی اینیمیشن سیریز کو ایٹریکٹ کرنے کے لئے بہترین ہے۔ البتہ گرافکس اور اینیمیشن میں مجھے بھی بہت کمی محسوس ہوئی۔ اگر یہ حصہ بھی بہتر کرلیتے تو واقعی مقابلے کی سیریز بن جاتی۔ لیکن وہی بات کہ ابتدائی کاوش کے لحاظ سے بہت عمدہ ہے۔

بلاگ کے باقی خیالات پر تو کوئی تبصرہ نہیں لیکن ان کی اس بات سے متفق ہوں کہ جیو نے ہمارے کلچر کا ستیاناس کرنے میں ٹیم لیڈ کا کردار ادا کیا ہے۔ اور دوسرے چینلز نے جیو کے قدم پر قدم مارا ہے۔ ورنہ کئی سال پہلے کی بات ہے جب ایک جگہ جیو پر ایک خبر میں جو کسی انڈین فلم کے بارے میں تھی اس میں خبر کے دوران فلم کے جس سین کا کلپ دکھایا گیا تو کافی دیر تک تو مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ میں نے جو دیکھا ہے وہ واقعی ٹی وی پر دکھایا گیا ہے۔ میں کافی دیر تک سوچتا رہا کہ شائد میں نے ایک جھلک دیکھی ہے اس لئے میری آنکھوں کا قصور ہوگا ویسا کچھ نہیں ہوگا لیکن اب جب کہ جیو اور کیبل بہت عام ہے تو اس سے کہیں زیادہ سوا ستیاناس نظر آتا ہے جو جیو سے پہلے پی ٹی وی دیکھنے والے تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔ جبکہ جیو نے تو ایسا بند توڑا کہ اب کئی چینلز جیو کے بھی کان کاٹنے کی کوشش کررہے ہیں جیسے ترکی ڈراموں کی ابتدا۔

البتہ برقعہ ایوینجر کے حوالے سے میرے ایسے کوئی خیالات نہیں ہیں یہ سیریز ابھی تک کی میری ناقص عقل کے مطابق مجھے اچھی ہی لگی ہے۔;)
 
ٹی وی چینل تو میں نہ پہلے دیکھتا تھا اور نہ اب دیکھتا ہوں۔ خبروں کے لئے اخباروں کا ہی سہارا لیتا ہوں۔ اس لئے جیو کے بارے میں مجھے کچھ زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

لیکن یہ سیریز البتہ کافی مزیدار لگی مجھے۔ اسی لئے یہاں پر شیئر کی۔ انٹریشنل پریس میں بھی اس کو کافی مثبت کوریج ملی ہے۔ بلکہ کچھ لوگوں نے تو ڈزنی والوں کے لئے اس سیریز کو رول ماڈل قرار دیا ہے (ربط)۔ جو میرے خیال میں کچھ اوور ہو گیا ہے۔
 
دوست

محفلین
جماعت والوں کے پروپیگنڈہ بلاگ والوں کی منطق سب سے وکھری ہوتی ہے۔
یہ فلم بس ٹھیک ہی ہے۔ ہیروئن کا دوڑنے کا ایکشن چینی فلموں سے چرایا ہوا لگتا ہے، ان کے ہیرو ایسے دوڑتے ہیں۔ اور بولتے ہوئے ہونٹوں کی حرکات ڈبنگ سے میچ نہیں ہوتیں، جس سے غیر فطری احساس ہوتا ہے۔ کہانی بھی ٹھیک ہی ہے۔ کنسرٹ والا لُچ نہ بھی تلا جاتا تو ایک اچھی کہانی ہوتی یہ، ایویں ایک چول سا گانا گھسیڑ دیا ہارون نے اپنا گلا پھاڑنے کے لیے۔
 
اگر میں کہوں ۔۔۔ مجھے برقعے والی اس سیریز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تو کوئی فتویٰ تو نہیں آلگے کا میرے ماتھے پر ۔۔۔؟
 
شمشاد

لائبریرین
پہلے تو آپ کو ایک لمببببببببببببببببے (لمبے) عرصے بعد محفل میں پھر سے خوش آمدید۔
 
سید ذیشان

محفلین
جماعت والوں کے پروپیگنڈہ بلاگ والوں کی منطق سب سے وکھری ہوتی ہے۔
یہ فلم بس ٹھیک ہی ہے۔ ہیروئن کا دوڑنے کا ایکشن چینی فلموں سے چرایا ہوا لگتا ہے، ان کے ہیرو ایسے دوڑتے ہیں۔ اور بولتے ہوئے ہونٹوں کی حرکات ڈبنگ سے میچ نہیں ہوتیں، جس سے غیر فطری احساس ہوتا ہے۔ کہانی بھی ٹھیک ہی ہے۔ کنسرٹ والا لُچ نہ بھی تلا جاتا تو ایک اچھی کہانی ہوتی یہ، ایویں ایک چول سا گانا گھسیڑ دیا ہارون نے اپنا گلا پھاڑنے کے لیے۔

یہ تو پہلی قسط تھی ابھی بارہ اقساط اور باقی ہیں۔ ویسے کنسرٹ والا سین مجھے بھی بے جا لگا تھا لیکن گانا تو مجھے اچھا لگا۔
 
سید ذیشان

محفلین
اگر میں کہوں ۔۔۔ مجھے برقعے والی اس سیریز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تو کوئی فتویٰ تو نہیں آلگے کا میرے ماتھے پر ۔۔۔ ؟

ہاہاہا- فتویٰ لگنے کے امکان تو کسی صورت میں رد نہیں کیا جا سکتا۔

ع
جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے
 
پہلے تو آپ کو ایک لمببببببببببببببببے (لمبے) عرصے بعد محفل میں پھر سے خوش آمدید۔
شکریہ شمشاد بھائی ۔ عرصہ لمبا نہیں بلکہ آج کل کچھ گھریلو مسائل کی وجہ سے وقت نہیں دے پا رہا۔ امید ہے درگزر کریں گے ۔ دعاؤں میں یاد رکھیں
 
Top