برف باری (جاپان، جرمنی، فن لینڈ)

عرفان سعید

محفلین
جرمنی میں میرا قیام فرینکفرٹ کے قریب ایک چھوٹے سے شہر مائینز میں تھا۔ وسط جرمنی کی وہ پٹی جس پر مائینز واقع ہے موسم کے لحاظ سے قدرے گرم شمار کی جاتی ہے۔ موسم سرما میں سردی کی شدت باقی جرمنی کے مقابلے میں عام طور پر کم ہوتی ہے۔ لیکن 2009 کا موسمِ سرما کافی سرد تھا اور برف باری بھی خوب ہوئی۔ 20 دسمبر 2009 کی برف باری کے کچھ مناظر جو میرے گھر سے لیے گئے۔ میرا اپارٹمنٹ ایک رہائشی عمارت کی چھٹی منزل پر تھا۔

عمارت کے سامنے سے گزرنے والی سڑک

عباس اعوان

محفلین
جرمنی میں میرا قیام فرینکفرٹ کے قریب ایک چھوٹے سے شہر مائینز میں تھا۔ وسط جرمنی کی وہ پٹی جس پر مائینز واقع ہے موسم کے لحاظ سے قدرے گرم شمار کی جاتی ہے۔ موسم سرما میں سردی کی شدت باقی جرمنی کے مقابلے میں عام طور پر کم ہوتی ہے۔ لیکن 2009 کا موسمِ سرما کافی سرد تھا اور برف باری بھی خوب ہوئی۔ 20 دسمبر 2009 کی برف باری کے کچھ مناظر جو میرے گھر سے لیے گئے۔
زبردست تصاویر۔
فرینکفرٹ میں عموماً موسم اچھا رہتا ہے، اور درجہ حرارت کبھی کبھی ہی صفر سے نیچے گرتا ہے۔
 
اپارٹمنٹ کی عمارت سامنے سے
تصویر میں دائیں طرف سے دوسرا دروازہ میری رہائش گاہ تھی۔

لبادۂ یخ اوڑھے ان وسائل نقل و حمل نے مابدولت کے جثۂ ناتواں میں ایک عجیب یخ بستگی دوڑادی جس سے مابدولت ایک جھرجھری لے کر رہ گئے ، تاہم در ایں کیفیت دگرگوں بھی مابدولت برادرم عرفان سعید کی پراز کمال و ہنر منظر کشی کو سراہنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔
درحقیقت زبردست ۔ جملہ تصاویر لاجواب ہیں ۔:):)
 
مابدولت کا اقبال بلند ہو!
 
Top