برطانوی فوجیوں پر قتل ثابت

ساجد

محفلین
لندن…جنگ نیوز…برطانوی فوجیوں پر عراقی شہری کو بدترین تشدد کر کے ہلاک کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 2003ء میں برطانوی فوجیوں نے مقامی ہوٹل میں کام کرنے والے عراقی شہری موسی کو بدترین تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ تین سال کی تحقیقات کے بعد اب یہ الزام برطانوی فوجیوں پر ثابت ہو گیا ہے۔ برطانوی تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ یائن نے کہا ہے کہ عراقی شہری کو برطانوی فوجیوں نے غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ کسی بھی حالات میں اس قسم کا فعل ناقابل قبول ہے۔ انکوائری کمیشن کے ایک اور ممبر ریٹائرڈ جج ولیم گیج نے کہا ہے کہ برطانوی فوجیوں نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے۔ موسی کے جسم پر تشدد کے 93 نشانات ہیں، کوئی بھی قانون اس قسم کی تحقیقات کی اجازت نہیں دیتا۔ سکیورٹی فورسز کو تمام تفتیش آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کرنی چاہئے۔
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=125530
 

اظفر

محفلین
ہاں جہاں 1000 قتل کیے ہوں وہاں ایک آدھا مان لیا ۔ دنیا کو دکھا دیا ہم سچے ہیں اور منصف ہیں ۔ اور مسلمانوں کا ستیاناس بھی کر دیا
 
Top