محمد وارث

لائبریرین
مولانا ظفر علی خان اپنے دور کے قادر الکلام شاعر تھے۔ ایک محفل میں مولانا ظفر علی خان اور مولانا ابوالکلام آزاد اکٹھے تشریف فرما تھے۔ مولانا آزاد نے کسی کو پکار کر پینے کیلئے پانی طلب کیا، فورا ہی ایک سفید ریش بزرگ نے بڑی عقیدت سے مولانا کی خدمت میں پانی پیش کیا۔ مولانا آزاد نے پانی کا گلاس ہاتھ میں لے کر برجستہ کہا۔

لے کے خود پیرِ مغاں ساغر و مینا آیا

یہ سن کر مولانا ظفر علی خان نے جن کا برجستگیٔ کلام کیلئے ساری اردو دنیا میں جواب نہ تھا، فورا گرہ لگائی اور فرمایا۔

مے کشو شرم تمھیں پھر بھی نہ پینا آیا

یہ سننا تھا کہ سارے مجمع نے واہ واہ کے نعرے بلند کئے۔
 
Top