برائے توجہ۔ کراچی عینک سازی سے منسلک افراد

imissu4ever

محفلین
السلام علیکم
میں اپنے ایک پرانے عزیز دوست کی تلاش میں ہوں جو میرے ساتھ گورنمنٹ نیشنل کالج شہید ملت روڈ پر سیشن 91-92پری انجینئرنگ میں پڑھتے تھے کوائف حسب ذیل ہیں
نام ؛ محمد توصیف نسیم شیخ
رہائش : گلشن اقبال کراچی غالبا ممتاز منزل
پیشہ : لائٹ ہائوس پر کسی عینک ساز سے منسلک
حلیہ : باریش آنکھوں کا رنگ کلرڈ
بھائ پاکستان ایئر فورس میں اس زمانے میں جی ڈی پی پائلٹ تھے
غالبا دو بھائ اور ایک بہن

ہم نے اس دور میں اکھٹا بہت اچھا وقت گذارا ہے اب ٹینڈے ہونے کی ابتدا پر پرانے دوست و واقعات شدت سے یاد آتے ہیں
امید ہے کہ کچھ رہنمائ ہوگی
ان شا ء اللہ
 
مابدولت اپنی سی کوشش کریں گے کہ آپ کے رفیق دیرینہ کے متعلق کچھ احوال جدیدحاصل ہوں، اور مابدولت آپ کے گوشگذار کرنے کی سعادت حاصل کرکے ثواب دارین کے حصول کے حقدار ٹھہریں ۔
تاہم ، آج کل کے دوروحالات میں کسی اجنبی شخص کے متعلق استفسار مشکل میں بھی ڈال سکتی ہے ۔:):)
 
آخری تدوین:

imissu4ever

محفلین
کوشش کیجئے گا کہ کسی کی پرائویسی مخل نہ ہو، مارکیٹ میں اپنے ساتھیوں سے معلومات لی جاسکتی ہیں ۔
آ نجناب کی جانب سے امید کی کرن دکھانے کا شکریہ
جزاک اللہ بھائ
 
کوشش کیجئے گا کہ کسی کی پرائویسی مخل نہ ہو، مارکیٹ میں اپنے ساتھیوں سے معلومات لی جاسکتی ہیں ۔
آ نجناب کی جانب سے امید کی کرن دکھانے کا شکریہ
جزاک اللہ بھائ
جی انشاءاللہ۔ لیکن جناب آپ نے اپنا اسم گرامی تو بتایا ہی نہیں ، چنانچہ مابدولت کس حوالے سے آپ کے دوست سے متعارف ہوں ؟ اور ان صاحب سے کیا کہناہے ؟
اگر یہاں نام بتانے میں کوئی پس وپیش ہو تو آپ ذاتی مکالمے میں اس مقصد کی بجاآوری کرسکتے ہیں ۔:):)
 
زیک

مسافر

دوست کا تو سب کچھ بتا دیا اور اپنا نام بھی نہیں؟
 
Top