برائے اصلاح

محمل ابراہیم

لائبریرین
ٹوٹتی آس بن کر آؤں گی
آخری سانس بن کر آؤں گی

جس کو محسوس کرکے تڑپوگے
ایسا احساس بن کر آؤں گی

مجھ خذف نے یہ ٹھان رکھی ہے
اب کہ الماس بن کر آؤں گی

عام لوگوں کے عام حلیے میں
میں بہت خاص بن کر آؤں گی

لکھنے بیٹھو گے داستاں اپنی
يا
جب بھی لکھو گے داستاں اپنی
صفحہ قرطاس بن کر آؤں گی

زندگی ہار کر کٹے گا جو
ایسا بن باس بن کر آؤں گی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سانس کا قافیہ ٹھیک نہیں اس طرح کے قوافی کے ساتھ ۔ دوسرا مصرع دوبارہ کہیے۔
خزف میں ذ نہیں ۔
اب کہ کی جگہ اب کے ہونا چاہیئے ۔
خاص کے قافیے پر بھی کلام ہے ۔
صفحہ قرطاس ۔ صفحہ ء قرطاس ہونا چاہیئے صحیح نہیں بیٹھا ۔
آخری شعر سمجھ میں نہیں آیا کچھ عجز بیانی سی ہے ۔

کچھ نظر ثانی کیجیے ان نکات کے ساتھ ۔البتہ کوشش اچھی ہے ۔
 
آخری تدوین:

محمل ابراہیم

لائبریرین
سانس کا قافیہ ٹھیک نہیں اس طرح کے قوافی کے ساتھ ۔ دوسرا مصرع دوبارہ کہیے۔
(ویسے مطلع کچھ معنوی تضاد کا حامل بھی ہے ۔ )
خزف میں ذ نہیں ۔
اب کہ کی جگہ اب کے ہونا چاہیئے ۔
خاص کے قافیے پر بھی کلام ہے ۔
صفحہ قرطاس ۔ صفحہ ء قرطاس ہونا چاہیئے صحیح نہیں بیٹھا ۔
آخری شعر سمجھ میں نہیں آیا کچھ عجز بیانی سی ہے ۔

کچھ نظر ثانی کیجیے ان نکات کے ساتھ ۔البتہ کوشش اچھی ہے ۔
شکریہ سر میں دوبارہ کوشش کرتی ہوں
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
سر نظر ثانی کی درخواست گزار ہوں


ٹوٹتی آس بن کر آؤں گی
خوف اور یاس بن کر آؤں گی

جس کو محسوس کرکے تڑپوگے
ایسا احساس بن کر آؤں گی

مجھ خزف نے یہ ٹھان رکھی ہے
اب کے الماس بن کر آؤں گی

عام لوگوں کے عام حلیے میں
میں بہت خاص بن کر آؤں گی

لکھنے بیٹھو گے داستاں اپنی
يا
جب بھی لکھو گے داستاں اپنی
خامہ، قرطاس بن کر آؤں گی

زندگی بد دعا لگے گی تُجھے
تیرا بن باس بن کر آؤں گی
 
ٹوٹتی آس بن کر آؤں گی
خوف اور یاس بن کر آؤں گی
آس ٹوٹتی ہے تو ختم ہو جاتی ہے، ٹوٹتی آس بن کر آنا کچھ خاص بیان نہیں لگا

لکھنے بیٹھو گے داستاں اپنی
يا
جب بھی لکھو گے داستاں اپنی
خامہ، قرطاس بن کر آؤں گی
قرطاس بغیر اضافی یا عطفی ترکیب کے جچ نہیں رہا میرے خیال میں.
باقی اشعار درست لگے مجھے.
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
آخری تدوین:

محمل ابراہیم

لائبریرین

الف عین

لائبریرین
سادہ قرطاس بن....
کیسا رہے گا؟
اس کے علاوہ ردیف اگر
بن کے آؤں گی
ہو تو روانی میں اضافہ محسوس ہوتا ہے۔ میرا یہ مشورہ کہ جہاں 'کر' آ سکے، وہاں 'کے' باندھنا اچھا نہیں، لیکن یہ الفاظ پورے باندھنے کی صورت میں، استثنا کی صورت یہی ہے جس میں 'آ' کے اسقاط کی جگہ پچھلے حرف سے وصل ہو رہا ہو۔ یعنی آسان الفاظ میں 'کراؤں گی' تقطیع ہونا، بطور خاص جب کہ 'کراؤں' بھی با معنی لفظ بلکہ فعل بن رہا ہے۔ یہاں 'کے' لانا ہی بہتر ہو گا
 

یاسر شاہ

محفلین
اچھی کاوش ہے ما شاءاللہ ۔

تفریح طبع کے لیے ایک مشق یہ بھی دیکھیے:

زندگی پچ ہے۔تم ہو بلے باز
میں بھی فل ٹاس بن کے آؤں گی

لگ رہے ہو جو تم چھکاس تو کیا
میں بھی بن داس بن کے آؤں گی

تم چلے آؤ بن کے خوبانی
میں انناس بن کے آؤں گی
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
اچھی کاوش ہے ما شاءاللہ ۔

تفریح طبع کے لیے ایک مشق یہ بھی دیکھیے:

زندگی پچ ہے۔تم ہو بلے باز
میں بھی فل ٹاس بن کے آؤں گی

لگ رہے ہو جو تم چھکاس تو کیا
میں بھی بن داس بن کے آؤں گی

تم چلے آؤ بن کے خوبانی
میں انناس بن کے آؤں گی

بہت شکریہ
اُستاد محترم آپ نے تو غزل کی واٹ لگا دی:LOL:
 
Top