برائے اصلاح و رہنمائی

الف عین صاحب

رہ-سفر-عاشقی کے یاد گار ہیں صدیق
رسول-ہاشمی کے یار-غار ہیں صدیق

فقط نثار نہیں کی ہے دولت-دنیا
حضور پر دل و جاں سے نثار ہیں صدیق

شراب-دید سے جو پیاس کو بجھاتے رہے
وہی رفیق-نبی یار- مزار ہیں صدیق
 
الف عین

لائبریرین
پہلا اور چھٹا مصرع بحر سے خارج ہے۔ مطلع میں یادگار کا قافیہ بھی عجیب لگتا ہے، کسی شخصیت کو یادگار کہنا ان کے اسلاف کی تاریخ کے سلسلے میں تو مستعمل ہیں جیسے کسی استاد شاعر کے انتقال کے بعد ان کے کسی شاگرد کو یادگارِ داغ یا یادگارِ سیماب کہنا، لیکن ہجرت کے سفر کے یادگار کے طور پر تو مجھے حضرت ابوبکر کی اہانت کا شک گزرتا ہے
آخری مصرعہ
وہی رفیق، وہ یارِ مزار ہیں صدیق

مزید یہ کہ موبائل پر کون سا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں جو زیر استعمال نہیں کر پاتے؟ میں بھی انڈرائڈ پر ہی یہ پوسٹ کر رہا ہوں اور میرا کی بورڈ سوئفٹ کی بورڈ ہے، جو دوسرے کی بورڈ دیکھے تھے، ان میں بھی زیر زبر موجود تھے! انسٹال کرو کوئی بہتر کی بورڈ۔ میری ذاتی پسند تو سوئفٹ کی بورڈ ہی ہے جس میں اردو اعداد بھی موجود ہیں
 
اب یہ لکھا ہے سر

ریاض-ملت -شہ کا نکھار ہیں صدیق
بہار-دین کی جان-بہار ہیں صدیق

فقط نثار نہیں کی ہے دولت-دنیا
حضور پر دل و جاں سے نثار ہیں صدیق

کٹھن سفر میں رہے ہیں حضور کے ساتھ ساتھ
رسول-ہاشمی کے یار-غار ہیں صدیق

کیے ہیں بند خطرناک سانپ کے سبھی بل
یہاں بھی جان-جہاں کا حصار ہیں صدیق

بتا رہا ہے زمانہ سبھی یہی خلافت کا
نبی کے سچے اطاعت گزار ہیں صدیق

محبت-نبی ہی کا صلہ ہے یہ عابد
کہ بعد موت کے یار-مزار ہیں صدیق
 
الف عین

لائبریرین
ریاض-ملت -شہ کا نکھار ہیں صدیق
بہار-دین کی جان-بہار ہیں صدیق
... درست

فقط نثار نہیں کی ہے دولت-دنیا
حضور پر دل و جاں سے نثار ہیں صدیق
... درست

کٹھن سفر میں رہے ہیں حضور کے ساتھ ساتھ
رسول-ہاشمی کے یار-غار ہیں صدیق
.. ساتھ ساتھ' مصرع کو بحر سے خارج کر دیتا ہے' ہمراہ' کیا جا سکتا ہے

کیے ہیں بند خطرناک سانپ کے سبھی بل
یہاں بھی جان-جہاں کا حصار ہیں صدیق
...' سبھی بل' میں تنافر کی کیفیت ہے۔ کوشش کیا کرو کہ حروف علت کا اسقاط کم سے کم ہو۔ دوسرے مصرعے میں بھی جان جہاں رومانی لگتا ہے، نعت یا منقبت کے الفاظ نہیں، اس شعر کو بدل دو یا نکال دو
بتا رہا ہے زمانہ سبھی یہی خلافت کا
نبی کے سچے اطاعت گزار ہیں صدیق
...' سبھی' شاید ٹائپ کرنے کی غلطی ہے، صرف' یہی' درست یے

محبت-نبی ہی کا صلہ ہے یہ عابد
کہ بعد موت کے یار-مزار ہیں صدیق
... پہلا مصرع روانی چاہتا ہے
صلہ ملا ہے یہ عشقِ رسول کا عابد
بہتر ہو گا
 
بہت نوازش سر۔۔۔
 
Top