برائے اصلاح و رائے

اے زین حسنِ طرزِ محبت کی بات کر

سنگ دل ستم شعار سے الفت کی بات کر


حسنِ وفا کی' صبر کی' ہمت کی بات کر

یارِ غنی کی چشمِ عنایت کی بات کر


منظورئی نظر کی' لطافت کی بات کر

تو اب دعائے حب کی اجابت کی بات کر


۔۔۔۔۔۔واسوخت۔۔۔۔۔


چل زین اب کے ترکِ محبت کی بات کر

دشتِ وغائے شوق سے ہجرت کی بات کر
 

الف عین

لائبریرین
یہ ایک ایک شعر، ایک ایک بند کو اصلاح کے لئے پیش نہ کریں، پہلے مکمل غزل یا واسوخت یا جوبھی نظم ہو، اسے مکمل کر لی جائے پھر پیش کی جائے
اس بند میں
حسن طرز محبت عجیب ترکیب ہے
سنگ دل کا "ن" بحر میں نہیں آ رہا
دشت وغائے شوق؟
 
Top