برائے اصلاح و تنقید (غزل32) بڑی دیر سے چپ ہوں

امان زرگر

محفلین
میں سوز کا دریا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
اک آس پہ بہتا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں

میں تیری طلب میں، کبھی رقصاں کبھی سوزاں
دنیا میں تماشا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں

کیوں ابرِ بہاراں کو ہوا شوقِ روانی
گلشن لبِ صحرا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں

اک فرطِ مسرت ہے نہاں خانۂ دل میں
کس آس پہ بہلا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں

پروردہِ انوار ہیں سب خواب جنوں کے
تعبیر سناتا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں

کب تیرے محاسن کا بیاں لب سے ادا ہو
میں خاک سراپا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں

خیرات عطا ہو مجھے بخشش کی خدایا!
دامن ہوں میں پھیلا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
میں سوز کا دریا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
اک آس پہ بہتا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
۔۔درست

میں تیری طلب میں، کبھی رقصاں کبھی سوزاں
دنیا میں تماشا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
۔۔ردیف درست نہیں۔ رقصاں سوزاں بھی خاموشی سے ہی ہوئے؟

کیوں ابرِ بہاراں کو ہوا شوقِ روانی
گلشن لبِ صحرا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
ردیف؟

اک فرطِ مسرت ہے نہاں خانۂ دل میں
کس آس پہ بہلا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
÷÷فرطِ مسرت؟ موجِ مسرت کہو تو کچھ بات بنے۔

پروردہِ انوار ہیں سب خواب جنوں کے
تعبیر سناتا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
÷÷کوموشی سے تعبیر سنائی جا سکتی ہے؟

کب تیرے محاسن کا بیاں لب سے ادا ہو
میں خاک سراپا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
÷÷درست

خیرات عطا ہو مجھے بخشش کی خدایا!
دامن ہوں میں پھیلا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
دوسرا مصرع سمجھ میں نہیں آیا۔
جھولی لیے بیٹھا ہوں
یا اس قسم کا کچھ مصرع ہو تو بات بنے
 

امان زرگر

محفلین
میں سوز کا دریا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
اک آس پہ بہتا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
۔۔درست

میں تیری طلب میں، کبھی رقصاں کبھی سوزاں
دنیا میں تماشا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
۔۔ردیف درست نہیں۔ رقصاں سوزاں بھی خاموشی سے ہی ہوئے؟

کیوں ابرِ بہاراں کو ہوا شوقِ روانی
گلشن لبِ صحرا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
ردیف؟

اک فرطِ مسرت ہے نہاں خانۂ دل میں
کس آس پہ بہلا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
÷÷فرطِ مسرت؟ موجِ مسرت کہو تو کچھ بات بنے۔

پروردہِ انوار ہیں سب خواب جنوں کے
تعبیر سناتا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
÷÷کوموشی سے تعبیر سنائی جا سکتی ہے؟

کب تیرے محاسن کا بیاں لب سے ادا ہو
میں خاک سراپا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
÷÷درست

خیرات عطا ہو مجھے بخشش کی خدایا!
دامن ہوں میں پھیلا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں
دوسرا مصرع سمجھ میں نہیں آیا۔
جھولی لیے بیٹھا ہوں
یا اس قسم کا کچھ مصرع ہو تو بات بنے
بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے اغلاط کی نشاندہی فرمائی، اب اس میں بہتری کی کوشش کرتا ہوں سر، اللہ آپ کو خوشیاں دے سلامت رکھے
 
Top