برائے اصلاح " شاپریتِ دوم"

نگاہِ عشق و مستی میں عجب دستور دیکھا ہے
کہ جس سے درد پایا ہو ، دوا اسی سے ملتی ہے
مگر یہ حیفِ قسمت کہ ہمارا درد بڑھتا ہے
انہیں دیکھیں نگاہیں تو سزا کچھ ایسی ملتی ہے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نگاہِ عشق و مستی میں عجب دستور دیکھا ہے
کہ جس سے درد پایا ہو ، دوا اسی سے ملتی ہے
مگر یہ حیفِ قسمت کہ ہمارا درد بڑھتا ہے
انہیں دیکھیں نگاہیں تو سزا کچھ ایسی ملتی ہے

مدثر علی صاحب ! خیال تو اچھا ہے لیکن ایک دو باتیں دیکھ لیں ۔
دوسرا مصرع وزن میں نہیں ہے ۔ اسی کے بجائے اس ہی لکھنے سے وزن پورا ہوتا ہے (جو کہ غیر فصیح ہے۔)
نگاہ میں دستور دیکھنا ؟؟ نگاہ کے بجائے جہان رکھ کر دیکھئے ۔
حیف کا اس طرح استعمال پہلی دفعہ دیکھا ہے ۔ حیف تو فجائیہ ہے اور اس کو مرکب اضافی میں استعمال کرنا میری رائے میں درست نہیں۔ اگر آپ نے کہیں کوئی نظیر دیکھی ہے تو براہِ کرم مجھے بھی مطلع کریں ۔ ممنون رہوں گا ۔
قوافی کے بارے میں محترمی اعجاز صاحب پہلے ہی نشاندہی کرچکے ہیں ۔

بھائی اگر آپ اپنا نام بھی اردو رسم الخط میں تبدیل کرلیں تو بہتر ہوگا ۔ ٹیگ کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور ویسے بھی اردو شاعروں کو اپنا نام اردو ہی میں لکھنا چاہیئے ۔ :):):):)
 
شکریہ ظہیر صاحب ، آپ کی اصلاح پسند آئی ، نام اردو میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، پر کامیاب نہ ہو سکا ، میرا خیا ل ہے ایڈمن کو درخواست کرنی پڑے گی۔۔۔۔۔۔
 
شکریہ ظہیر صاحب ، آپ کی اصلاح پسند آئی ، نام اردو میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، پر کامیاب نہ ہو سکا ، میرا خیا ل ہے ایڈمن کو درخواست کرنی پڑے گی۔۔۔۔۔۔
آپ اپنا نام یہاں اردو میں لکھ دیں، ہم کوشش کریں گے کہ تبدیلی کر دی جائے، بشرطیکہ وہ نام کسی اور اکاؤنٹ کے ساتھ پہلے سے مستعمل نہیں۔ :) :) :)
ابن سعید بھائی، ان معاملات میں سب کی مدد کرتے ہیں
:) :) :)
 
اس نام سے تبدیلی تو کی جا سکتی ہے، لیکن ہمارا مشورہ ہوگا کہ آپ تخلص والی علامت لگانے سے گریز کریں کیوں کہ کبھی کوئی ایسا کی بورڈ استعمال میں ہوا جس میں وہ علامت موجود نہ ہو یا آسانی سے نہ مل سکے تو نام لکھنے میں نہ صرف آپ کو کوفت ہوگی بلکہ دیگر اراکین جو آپ کا نام لکھنا چاہین گے ان کو بھی مشکل ہوگی۔ ہمارا مشورہ ہے کہ سادہ حروف پر گزارہ کریں۔ یہ صرف مشورہ ہے، فیصلہ آپ کی مرضی پر ہے۔ :) :) :)
 
Top