برائے اصلاح : درد حد سے گزر گیا ہے کیا

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

§§§§§§§§§§

ٹوٹ کر تو بکھر گیا ہے کیا
یعنی اندر سے مر گیا ہے کیا

کیوں خزاں ہے یہاں ، بہار وہاں
وہ اِدھر سے اُدھر گیا ہے کیا

پاس پھر اس کے جا رہا ہے تو
زخم پھر کوئی بھر گیا ہے کیا

تو محبت سے بھاگتا ہے کیوں
تو محبت سے ڈر گیا ہے کیا

دیکھ کر مجھ کو اپنی محفل میں
اس کا چہرہ اتر گیا ہے کیا

ہر طرف کیوں بپا ہے ہنگامہ
سر سے پانی گزر گیا ہے کیا

حُسن جچتا نہیں نگاہوں میں
جذبۂ عشق مر گیا ہے کیا

جو تِرے دل کے گھر میں رہتا ہے
تو کبھی اس کے گھر گیا ہے کیا

اشک آنکھوں سے کیوں چھلکتے ہیں
صبر کا جام بھر گیا ہے کیا

کام کرتی نہیں دوا ، اشرف !
درد حد سے گزر گیا ہے کیا
 

الف عین

لائبریرین
میرے علاوہ کوئی اور نہیں آ رہا؟ میں بھی اب اصلاح سخن سے دور بھاگنا چاہتا ہوں، بہت ہو گئی اصلاح!
درست لگ رہی ہے غزل
 

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

§§§§§§§§§§

ٹوٹ کر تو بکھر گیا ہے کیا
یعنی اندر سے مر گیا ہے کیا

کیوں خزاں ہے یہاں ، بہار وہاں
وہ اِدھر سے اُدھر گیا ہے کیا

پاس پھر اس کے جا رہا ہے تو
زخم پھر کوئی بھر گیا ہے کیا

تو محبت سے بھاگتا ہے کیوں
تو محبت سے ڈر گیا ہے کیا

دیکھ کر مجھ کو اپنی محفل میں
اس کا چہرہ اتر گیا ہے کیا

ہر طرف کیوں بپا ہے ہنگامہ
سر سے پانی گزر گیا ہے کیا

حُسن جچتا نہیں نگاہوں میں
جذبۂ عشق مر گیا ہے کیا

جو تِرے دل کے گھر میں رہتا ہے
تو کبھی اس کے گھر گیا ہے کیا

اشک آنکھوں سے کیوں چھلکتے ہیں
صبر کا جام بھر گیا ہے کیا

کام کرتی نہیں دوا ، اشرف !
درد حد سے گزر گیا ہے کیا
پذیرائی اور حوصلہ افزائی کے لیے شکر گزار ہوں امین شارق بھائی صریر بھائی
اللّٰہ آپ دونوں کو شاد و آباد رکھے ، آمین ۔
 

اشرف علی

محفلین
میرے علاوہ کوئی اور نہیں آ رہا؟ میں بھی اب اصلاح سخن سے دور بھاگنا چاہتا ہوں، بہت ہو گئی اصلاح!
پھر میرا کیا ہوگا سر !

الحمد للّٰہ
بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ، آمین ۔
 

یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم اشرف بھائی۔
پہلے کے مقابلے میں یہ غزل کچھ بہتر ہے ۔نوک پلک سنوارنے کی خاطر دو ایک تجاویز پیش کرتا ہوں
پاس پھر اس کے جا رہا ہے تو
زخم پھر کوئی بھر گیا ہے کیا
پاس پھر اس کے جا رہا ہے تو
زخم پہلے کا بھر گیا ہے کیا

تو محبت سے بھاگتا ہے کیوں
تو محبت سے ڈر گیا ہے کیا
"محبت سے" کی تکرار خاص لطف نہیں پیدا کر رہی۔
حسن والوں سے کیوں گریزاں ہے
تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


حُسن جچتا نہیں نگاہوں میں
جذبۂ عشق مر گیا ہے کیا
"عشق" کی جگہ "شوق "رکھ کے دیکھیں
جو تِرے دل کے گھر میں رہتا ہے
تو کبھی اس کے گھر گیا ہے
خانہ_دل میں رہ رہا ہے جو
تو کبھی اس کے گھر گیا ہے کیا
 

اشرف علی

محفلین
السلام علیکم اشرف بھائی۔
و علیکم السلام و رحمتہ اللّٰہ و برکاتہ

پہلے کے مقابلے میں یہ غزل کچھ بہتر ہے ۔
الحمد للّٰہ
پذیرائی اور حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں سر
جزاک اللّٰہ خیراً
نوک پلک سنوارنے کی خاطر دو ایک تجاویز پیش کرتا ہوں
بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً


پاس پھر اس کے جا رہا ہے تو
زخم پہلے کا بھر گیا ہے کیا
جی سر بہتر ہے
بہت شکریہ

"محبت سے" کی تکرار خاص لطف نہیں پیدا کر رہی۔
حسن والوں سے کیوں گریزاں ہے
تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت اچھا مصرع ہے سر
بہت بہت شکریہ


حسن والوں سے کیوں گریزاں ہے
تو محبت سے ڈر گیا ہے کیا

سر اگلے شعر کا پہلا مصرع بھی اسی طرح کا ہے تو کیا ان میں سے کوئی ایک شعر غزل میں رکھانا ہوگا ؟

"عشق" کی جگہ "شوق "رکھ کے دیکھیں
بہت شکریہ

حُسن جچتا نہیں نگاہوں میں
جذبۂ شوق مر گیا ہے کیا

اب ٹھیک ہے سر ؟


ایک شعر اس طرح کا ہے تو کیا یہ شعر رکھ سکتے ہیں ؟

جذبۂ شوق مر نہ جائے کہیں
احتیاطاً ہی روٹھ جا پیارے
... نصرت صدیقی


خانہ_دل میں رہ رہا ہے جو
تو کبھی اس کے گھر گیا ہے کیا
یہ بھی اچھا ہے سر
بہت بہت شکریہ

کیا یہ مصرع چل سکتا ہے ؟
وہ جو رہتا ہے خانۂ دل میں

اصلاح و رہنمائی کے لیے تہہِ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ، آمین ۔
 

یاسر شاہ

محفلین
سر اگلے شعر کا پہلا مصرع بھی اسی طرح کا ہے تو کیا ان میں سے کوئی ایک شعر غزل میں رکھانا ہوگا ؟
دونوں رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
حُسن جچتا نہیں نگاہوں میں
جذبۂ شوق مر گیا ہے کیا

اب ٹھیک ہے سر ؟
اچھا ہے۔
ایک شعر اس طرح کا ہے تو کیا یہ شعر رکھ سکتے ہیں ؟

جذبۂ شوق مر نہ جائے کہیں
احتیاطاً ہی روٹھ جا پیارے
... نصرت صدیقی
رکھ سکتے ہیں۔صرف ترکیب جذبہ شوق وہی ہے۔اور بات یہ ہے کہ جذبہ شوق کم زیادہ یا بالکل ختم ہوتا ہے جذبہ عشق تو رہتا ہے، رخ بدل لیتا ہے مجازی سے حقیقی کی طرف۔
کیا یہ مصرع چل سکتا ہے ؟
وہ جو رہتا ہے خانۂ دل میں
اچھا ہے۔
اعجاز مانپوری صاحب کا مجموعہ "رنگِ سخن"

آپ بھی کچھ مشورہ دیجیے سر !
کیا پڑھوں( کون سی کتاب ) ؟
بہتر ہے ،کچھ نہ کچھ مطالعے میں رکھیے۔میں تو مشورہ دے چکا۔
اصلاح و رہنمائی کے لیے تہہِ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ، آمین ۔
جزاک اللہ خیر۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بھی دنیوی اور اخروی ترقیات سے نوازے۔آمین
 

اشرف علی

محفلین
دونوں رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
ٹھیک ہے سر
شکریہ

جزاک اللّٰہ خیراً

رکھ سکتے ہیں۔صرف ترکیب جذبہ شوق وہی ہے۔اور بات یہ ہے کہ جذبہ شوق کم زیادہ یا بالکل ختم ہوتا ہے جذبہ عشق تو رہتا ہے، رخ بدل لیتا ہے مجازی سے حقیقی کی طرف۔
اچھا !
بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً

او کے سر

بہتر ہے ،کچھ نہ کچھ مطالعے میں رکھیے۔میں تو مشورہ دے چکا۔
جی ، ان شاء اللّٰہ

اللہ تعالیٰ آپ کو بھی دنیوی اور اخروی ترقیات سے نوازے۔آمین
آمین ثمہ آمین

جزاک اللّٰہ خیراً
 

اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد
§§§§§§§§§§

ٹوٹ کر تو بکھر گیا ہے کیا
یعنی اندر سے مر گیا ہے کیا

کیوں خزاں ہے یہاں ، بہار وہاں
وہ اِدھر سے اُدھر گیا ہے کیا

پاس پھر اس کے جا رہا ہے تو
زخم پہلے کا بھر گیا ہے کیا

حُسن والوں سے کیوں گریزاں ہے
تو محبت سے ڈر گیا ہے کیا

دیکھ کر مجھ کو اپنی محفل میں
اس کا چہرہ اتر گیا ہے کیا

ہر طرف کیوں بپا ہے ہنگامہ
سر سے پانی گزر گیا ہے کیا

حُسن جچتا نہیں نگاہوں میں
جذبۂ شوق مر گیا ہے کیا

وہ جو رہتا ہے خانۂ دل میں
تو کبھی اس کے گھر گیا ہے کیا

اشک آنکھوں سے کیوں چھلکتے ہیں
صبر کا جام بھر گیا ہے کیا

کام کرتی نہیں دوا ، اشرف !
درد حد سے گزر گیا ہے کیا
 

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

§§§§§§§§§§

ٹوٹ کر تو بکھر گیا ہے کیا
یعنی اندر سے مر گیا ہے کیا

کیوں خزاں ہے یہاں ، بہار وہاں
وہ اِدھر سے اُدھر گیا ہے کیا

پاس پھر اس کے جا رہا ہے تو
زخم پھر کوئی بھر گیا ہے کیا

تو محبت سے بھاگتا ہے کیوں
تو محبت سے ڈر گیا ہے کیا

دیکھ کر مجھ کو اپنی محفل میں
اس کا چہرہ اتر گیا ہے کیا

ہر طرف کیوں بپا ہے ہنگامہ
سر سے پانی گزر گیا ہے کیا

حُسن جچتا نہیں نگاہوں میں
جذبۂ عشق مر گیا ہے کیا

جو تِرے دل کے گھر میں رہتا ہے
تو کبھی اس کے گھر گیا ہے کیا

اشک آنکھوں سے کیوں چھلکتے ہیں
صبر کا جام بھر گیا ہے کیا

کام کرتی نہیں دوا ، اشرف !
درد حد سے گزر گیا ہے کیا
پذیرائی کے لیے ممنون ہوں صابرہ امین صاحبہ
جزاک اللّٰہ خیراً
آپ کیسی ہیں ؟اور اتنے دنوں سے کہاں ہیں ؟
 
Top