{ برائے اصلاح : تمہارے نام کے ہر حرف سے محبت ہے }

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

$~$~$~$~$~$~$~$~$

بنا غرض کے جو اس سے مجھے محبت ہے
یہی سبب ہے کہ مجھ سے ، اسے محبت ہے

وہ شین گاف ہو ، فے تے ہو ، یا کہ ہِے ، مجھ کو
تمہارے نام کے ہر حرف سے محبت ہے

تِرے کلام کو پڑھ کر گماں یہ ہوتا ہے
کسی سے حد سے زیادہ تجھے محبت ہے

خوشی کے مارے مجھے خود پہ رشک آنے لگا
کہا جب اس نے ، مجھے آپ سے محبت ہے

کبھی کسی کو کسی سے نہیں ہوئی ہوگی
کہ جتنی تم سے مِری جاں ! مجھے محبت ہے

تبھی پسند نہیں آ رہا اسے کوئی
ضرور اب بھی مجھی سے اسے محبت ہے

وہ مے کہ جس کا نشہ عمر بھر اترتا نہیں
وہ مے ہے کون سی ؟ جی ، وہ مئے محبت ہے !

یہ قربتیں ، یہ طلب دید کی ، یہ راز و نیاز !
یہ دوستی نہیں ہے یار ! یے محبت ہے

اسی لیے تو اسے خود پہ ناز ہے اشرف !
کہ جانتا ہے وہ ، اس سے مجھے محبت ہے
 

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

$~$~$~$~$~$~$~$~$

بنا غرض کے جو اس سے مجھے محبت ہے
یہی سبب ہے کہ مجھ سے ، اسے محبت ہے

وہ شین گاف ہو ، فے تے ہو ، یا کہ ہِے ، مجھ کو
تمہارے نام کے ہر حرف سے محبت ہے

تِرے کلام کو پڑھ کر گماں یہ ہوتا ہے
کسی سے حد سے زیادہ تجھے محبت ہے

خوشی کے مارے مجھے خود پہ رشک آنے لگا
کہا جب اس نے ، مجھے آپ سے محبت ہے

کبھی کسی کو کسی سے نہیں ہوئی ہوگی
کہ جتنی تم سے مِری جاں ! مجھے محبت ہے

تبھی پسند نہیں آ رہا اسے کوئی
ضرور اب بھی مجھی سے اسے محبت ہے

وہ مے کہ جس کا نشہ عمر بھر اترتا نہیں
وہ مے ہے کون سی ؟ جی ، وہ مئے محبت ہے !

یہ قربتیں ، یہ طلب دید کی ، یہ راز و نیاز !
یہ دوستی نہیں ہے یار ! یے محبت ہے

اسی لیے تو اسے خود پہ ناز ہے اشرف !
کہ جانتا ہے وہ ، اس سے مجھے محبت ہے
صریر بھائی، صابرہ امین صاحبہ، الف عین سر، گُلِ یاسمیں صاحبہ، محمد عبدالرؤوف بھائی
حوصلہ افزائی کے لیےآپ سب کا بہت بہت شکریہ
اللہ تعالیٰ آپ سب کو شاد و سلامت رکھے، آمین۔
 

اشرف علی

محفلین
بہت بہت شکریہ مقبول بھائی، جزاک اللہ خیر
بھئی!! کمال است۔👍🏻🏆
ہے نا! بہت ممنون ہوں صریر بھائی، جزاک اللہ خیر
واہ بھئی کیا شعر بنایا ہے ۔ بہت خوب!
پذیرائی کے لیے متشکر ہوں، جزاک اللہ خیر
بہت زبردست۔۔۔ تر و تازہ سا شعر

سلامت رہئیے۔
بہت بہت شکریہ، جزاک اللہ خیر


اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے، آمین۔
 

اشرف علی

محفلین
بس یہ شعر پسند نہیں آیا،
مطلب، باقی اشعار آپ کو پسند ہیں سر! یہ تو کمال ہو گیا! پذیرائی کے لیے بے حد ممنون ہوں سر، جزاک اللہ خیر
"یہ" لکھا جاتا تو قافیہ نہیں بنتا۔ صوتی قافیہ کہا جا سکتا ہے لیکن یہ املا ہوتی تب درست ہوتا۔
اس شعر کو نکال دیتا ہوں سر، دوسری غزل میں کوشش کروں گا کہ چل جائے
اصلاح و رہنمائی فرمانے کا بہت بہت شکریہ سر
اللہ تعالیٰ آپ کو اچھی صحت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے، آمین۔
 

اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد
$~$~$~$~$~$~$~$

بنا غرض کے جو اس سے مجھے محبت ہے
یہی سبب ہے کہ مجھ سے ، اسے محبت ہے

وہ شین گاف ہو ، فے تے ہو ، یا کہ ہِے ، مجھ کو
تمہارے نام کے ہر حرف سے محبت ہے

تِرے کلام کو پڑھ کر گماں یہ ہوتا ہے
کسی سے حد سے زیادہ تجھے محبت ہے

خوشی کے مارے مجھے خود پہ رشک آنے لگا
کہا جب اس نے ، مجھے آپ سے محبت ہے

کبھی کسی کو کسی سے نہیں ہوئی ہوگی
کہ جتنی تم سے مِری جاں ! مجھے محبت ہے

تبھی پسند نہیں آ رہا اسے کوئی
ضرور اب بھی مجھی سے اسے محبت ہے

وہ مے کہ جس کا نشہ عمر بھر اترتا نہیں
وہ مے ہے کون سی ؟ جی ، وہ مئے محبت ہے !

اسی لیے تو اسے خود پہ ناز ہے اشرف !
کہ جانتا ہے وہ ، اس سے مجھے محبت ہے
 
Top