برائے اصلاح۔۔۔

لکھنے کا زیادہ شوق تو نہیں پر یہ چند اشعار اساتذہ کی خدمت میں تصحیح کے لیے پیشِ خدمت ہیں۔ اُمید ہے رہنمائی ملے گی۔
پایا ہے راز میں نے دل و جان وار کے
پیسے سے استوار ہیں رشتے بھی پیار کے

آئے تھے دل لگی کے لیے اس جہاں میں ہم
تنہا ہی آج چل دیے تنہا گزار کے

دامن بچا کے چلنا مرے ہم سفر یہاں
پھولوں کی وادیوں میں بھی رستے ہیں خار کے

ملنے کی تم سے دل میں تمنا تو ہے مگر
لوٹیں گے اب نہ گزرے ہوئے دن بہار کے

کاشفؔ ہمیں جہاں میں سکوں کی تلاش تھی
بیٹھے رہے ہیں سائے میں ہم زلفِ یار کے

اَبُو مدین
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ! بہت خوب کاشف صاحب!! اچھی غزل ہے !
عروضی سقم تو کوئی نظر نہیں آرہا جو کہ بہت اچھی علامت ہے ۔ بس کچھ اشعار میں حشو و زائد کترنے کی ضرورت ہے ۔ اور کچھ نوک پلک درست کرنے کی ۔

آئے تھے دل لگی کے لئے اس جہاں میں ہم : یہ والا مصرع پسند نہین آیا ۔ کیا واقعی یہی کہنا چاہتے ہیں آپ اس میں؟!

:):):)
 
واہ واہ! بہت خوب کاشف صاحب!! اچھی غزل ہے !
بہت بہت شکریہ سر حوصلہ افزائی کے لیے۔ ڈھیروں دعائیں۔
عروضی سقم تو کوئی نظر نہیں آرہا جو کہ بہت اچھی علامت ہے ۔ بس کچھ اشعار میں حشو و زائد کترنے کی ضرورت ہے ۔ اور کچھ نوک پلک درست کرنے کی ۔
دراصل اپنے تعلیمی کیریئر میں اردو سے زیادہ انگریزی ہی پڑھی ہے۔ اس لیے اردو کی اصطلاحات سے زیادہ واقف نہیں ہوں اور لغت بھی زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ امید ہے آپ اور دیگر اساتذہ رہنمائی فرمائیں گے۔
آئے تھے دل لگی کے لئے اس جہاں میں ہم : یہ والا مصرع پسند نہین آیا ۔ کیا واقعی یہی کہنا چاہتے ہیں آپ اس میں؟!
میں کہنا تو یہ ایک پیغام کے طور پہ چاہتا ہوں کہ ایک انسان جو یہاں دل لگانے کی سوچتا رہتا ہے آخری وقت تک تنہا ہی رہتا ہے اور یہ دنیا بھی تنہا ہی چھوڑ کر جاتا ہے۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آئے تھے دل لگی کے لئے اس جہاں میں ہم : یہ والا مصرع پسند نہین آیا ۔ کیا واقعی یہی کہنا چاہتے ہیں آپ اس میں؟!

میں کہنا تو یہ ایک پیغام کے طور پہ چاہتا ہوں کہ ایک انسان جو یہاں دل لگانے کی سوچتا رہتا ہے آخری وقت تک تنہا ہی رہتا ہے اور یہ دنیا بھی تنہا ہی چھوڑ کر جاتا ہے

لیکن مصرع کی زبان سے تو یہ مطلب نہیں نکلتا ۔ اس میں کلیدی لفظ ’’جو‘‘ کی کمی ہے ۔ جب تک اپنے بیان کو مشروط نہین کریں گے تب تک یہ مطلب ادا نہین ہوگا ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بس کچھ اشعار میں حشو و زائد کترنے کی ضرورت ہے ۔ اور کچھ نوک پلک درست کرنے کی ۔

دراصل اپنے تعلیمی کیریئر میں اردو سے زیادہ انگریزی ہی پڑھی ہے۔ اس لیے اردو کی اصطلاحات سے زیادہ واقف نہیں ہوں اور لغت بھی زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ امید ہے آپ اور دیگر اساتذہ رہنمائی فرمائیں گے۔

بہتر ہے کہ محفل پر موجود مواد سے استفادہ کریں ۔ محفل کا سرچ انجن آپ کی رہنمائی کرے گا ۔ مختصراً یہ کہ جن الفاظ کو نکالنے سے شعر کے معنی میں کوئی فرق نہین پڑتا انہیں نکال سکیں تو بہتر ہوگا۔ وقت اور بغورمطالعہ کے ساتھ ساتھ آپ انشا اللہ سیکھتے جائیں گے ۔
 
انشاء اللہ سر۔ میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ مطالعے کو وقت دوں۔ آپ کی رہنمائی کا بے حد شکر گزار ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی آپ سے رہنمائی درکار رہے گی۔
 
Top