عائشہ عزیز

لائبریرین
مزدور۔۔یہ لفظ میرے لیے کچھ مہینے پہلے تک صرف ایک پیشے کا نام تھا ۔ کبھی کبھی شہر کا چکر لگتا تو وہاں بوڑھے لوگوں کو کام کرتے دیکھ کر دکھ ہوتا تھا۔ لیکن اب یہاں ہمارے گھر میں کنسٹرکشن ہو رہی تھی ناں تو بہت سی مزدور کام کرتے تھے۔ ایک مزدور کی تو بازو کٹی ہوئی تھی لیکن وہ اتنے اچھے سے سارے کام کرتا تھا میں تو دیکھ کر بہت حیران ہوئی۔ اور ایک بوڑھے سے بابا جی تھے۔ جب بھی ایسا کوئی مزدور آتا تو میں امی جان کو کہتی امی دیکھیں ناں بے چارے اتنے بوڑھے ہو کر کام کرتے ہیں۔ بہت سے دوسرے لوگوں سے جو بوڑھے ہو کر یا کسی اعضاء سے معذور ہو کر بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں یہ مزدور لوگ کتنے اچھے ہوتے ہیں ناں۔ خود اپنا کما کر کھاتے ہیں۔
اجرت تو ان کو ملتی ہی تھی ۔۔اور میں نے ان مزدوروں کے لیے دعا کی تھی سچی میں۔۔میں نے کہا اللہ جی یہ اس حالت میں خود اپنے لیے کما رہے ہیں تو آپ ان کو بہت سا اجر دیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

بالکل گڑیا۔۔۔ :)
 
ماہی احمد

:)
 
عمر سیف

محفلین
انتظار رہے گا عمر بھائی :)
نیرنگ باقی مشرقِ وسطی ممالک کی بات تو نہیں کر سکتا البتہ بحرین میں لیبر لاء موجود ہوتے نہ ہونے کے برابر ہے۔
تنخواہوں کا ڈیلے کرنا، ملازمیں کے ساتھ برا سلوک کرنا عام بات ہے۔وطنِ عزیز میں نہ تو اتنی نوکریاں ہیں ، ہیں تو سفارش ہونی چاہئےا ور اتنی تنخواہ نہیں جتنی ہمارا حق ہے۔ اور پھر ساری فیملی کی ذمہ داری آپ کے کندھوں پہ ، یہی سوچ کر اکثر ملازمیں واپس نہیں جاتے اور ایسے سلوک کو برداشت کرتے رہتے ہیں۔گھر سے دوری کا غم اور پھر مالک کی جانب سے پریشانی ، کیوں نہ ہو انہیں شوگر بلڈ پریشر جیسی مہلک بیماریاں اور جب وہ گھر جاتے ہیں تو وہی لوگ جو سالوں ان کا پیٹ پالتے ہیں انہیں تسلیم نہیں کرتے۔ بچے بڑے ہوچکے ہوتے ہیں اپنی مرضی کے مالک بن چکے ہوتے ہیں اور یہ گھر کے ایک کونے میں بیٹھے زندگی کے آخری دن گنتے رہتے ہیں۔ خیر یہ اور مسئلہ ہے۔۔۔
میرے سامنے کے دو ایسے حالیہ واقعات شئیر کر رہا ہوں۔
پہلا تو میرے ایک کولیگ کا جسے یہاں کام کرتے 2 سال ہونے کو تھے اور نئی نوکری کے تلاش میں تھا۔ اسے سعودیہ سے ایک بہت اچھی آفر ہوئی، اس نے ریزائن لیٹر دفتر بھجوایا اور مالک نے ریسیو نہیں کیا۔ یہاں لاء کے مطابق آپ کو 1 ماہ کا نوٹس دینا ہوتا ہے کہ آپ جاب چھوڑ رہے ہو اور مالک آپ کو فورس نہیں کر سکتا کہ آپ نا جاؤ۔ خیر جب لیٹر ریسیو نہیں ہوا تو وہ پڑا رہا ڈاک خانے۔ اس نے جب دفتر فون کرکے کہا کہ اس کا ٹکٹ تیار کر دیں تو اسی شام دفتر کی جانب سے اسے ایک لیگل نوٹس ملا کہ آپ کی وجہ سے ہمارے کاروبار کو 4000 بحرینی دینار کا نقصان ہوگا وہ اداکریں پھر بےشک آپ جائیں۔ وہ اس جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتا تھا، راتوں رات ٹکٹ کروائی، پاسپورٹ اس کے پاس ہی تھا، اور پاکستان چلا گیا۔
دوسرا واقعہ مالک کے برے سلوک کا کہ یہاں فلپینی گھروں میں کام کرنے والیوں کو لیبر کورٹ کے ذریعے ہائر کیا جاتا ہے۔
ایک گھر میں ملازمہ کی ضرورت تھی، فلپائن سے بلاوائی گئی، بحرین ائیرپورٹ پہ کلئیرنس کے لیے بیٹھی جب میں ایک پیسہ نہیں مالک کو فون کرتی ہے کہ یہاں یہ 8 دینار جو فیس تھی مانگ رہے ہیں۔ مالک فون پہ اسے کہتا ہے "نہیں تمھاری ضرورت تم واپس چلی جاؤ"
اندازہ لگائیں کہ وہ بحرینی ائیرپورٹ پہ بیٹھی کیا کیا خواب لے کر آئی ہوگی اور مالک 8 دینار نہ دے اور کہے کے تمھاری ضرورت نہیں واپس چلی جاؤ۔
ملازمہ کو مارنے کے ان سے زیادتی کے ان سے برا سلوک کرنے کے بہت واقعات سننے کو ملتے ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
اسبغول تے کج نہ پھول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بات نکلی تو پہنچے گی بہت دور تک ۔۔۔۔
بس یہ سچ کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔" اللہ الصمد"
جسم فروشی پر تبصرہ کروں تو " کنیزیں " دلائل کا انبار لگا دیتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
بہت خوب حساسیت سے بھرپور تحریر پر دعائیں محترم خیال بھائی
نہ لگایا کریں ایسی ضربیں" ضمیر انسانی " اکثریت کا شاید گدھے گھوڑے بیچ سویا ہوا ہوتا ہے ۔
ہیں بہت تلخ بندہ مزدور کے اوقات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور گر یہ مزدوری ہو کسی اسلامی ملک میں ۔۔۔۔۔۔۔ تو سونے پہ سہاگہ
یہود و نصاری کا طرز عمل مزدور کے ساتھ ۔۔ یورپ میں رہنے والے ہی جانیں ۔۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اسبغول تے کج نہ پھول ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بات نکلی تو پہنچے گی بہت دور تک ۔۔۔ ۔
بس یہ سچ کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔" اللہ الصمد"
جسم فروشی پر تبصرہ کروں تو " کنیزیں " دلائل کا انبار لگا دیتی ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت خوب حساسیت سے بھرپور تحریر پر دعائیں محترم خیال بھائی
نہ لگایا کریں ایسی ضربیں" ضمیر انسانی " اکثریت کا شاید گدھے گھوڑے بیچ سویا ہوا ہوتا ہے ۔
ہیں بہت تلخ بندہ مزدور کے اوقات ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
اور گر یہ مزدوری ہو کسی اسلامی ملک میں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ تو سونے پہ سہاگہ
یہود و نصاری کا طرز عمل مزدور کے ساتھ ۔۔ یورپ میں رہنے والے ہی جانیں ۔۔۔ ۔۔
بالکل نایاب بھائی۔۔۔ اس ضمن میں عموما آواز نہیں اٹھائی جاتی۔۔۔ اور ہر آدمی بس اپنی کہانی سمجھ کر پی جاتا ہے۔۔۔
 
Top