بدتمیزیاں

بی ٹی بھائي : میں آج کل بیمار ہوں ۔ مجھے گرمی ہو گئی ہے ۔ اور بہت زیادہ لسی اور ٹھنڈی ‏چیزیں کھا رہا ہوں اور امی جان کمپیوٹر بھی نہیں چلانے دے رہیں ۔ ‏ :shock:
 
بدتمیز

محفلین
بہاولپور میں ہو کر گرمی ہو گئی ہے وہ بھی سردیوں‌میں :shock: ، آنٹی کو کس نے کہہ دیا کہ کمپیوٹر سے گرمی نکلتی ہے؟ :p اور ابھی کیسے چھپ چھپ کر آئے ہو؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمیل طبیعت خراب کر لی آپ نے :( جلدی سے گرمی کو بھگائیں اور لائبریری میں آئیں ۔ ویسے بدتمیز نے دلچسپ لکھا ہے آپ کے بارے میں آپ ایسا کریں امی کو یہ پڑھوا دیں اور اجازت لے لیں کمپیوٹر کے لئے :)
 
خرم

محفلین
اللہ بخش کا سوہن حلوہ کھائیں۔ تمام امراض کیلئے اکسیر ہے۔ ہم تو بچپن سے یہی سمجھ کر کھاتے ہیں۔ اس کے بعد وہیں پاس سے فالودہ کھائیں اور اگر پھر بھی افاقہ نہ ہو تو بکری کے دودھ کی کچی لسی پیئیں۔ انشاء اللہ آپکی حالت میں بہتری ہوگی۔
 
بدتمیز

محفلین
microsoft expression web

جب تک ہم سی لینگویج میں کوڈنگ کرتے تھے بڑے تنگ تھے۔ جب سی پلس پلس کے بعد ویژول سی کے لئے وژیول اسٹوڈیو استعمال کیا تو پتا چلا کہ پروگرامنگ کتنی آسان بنا دی گئی تھی۔ اس کو استعمال کرنے والے صاحبان ہی جان سکتے ہیں کہ اس میں کوڈنگ کرنے میں اور ڈوس بیس پروگرام میں کوڈنگ کرنے میں کتنا بڑا فرق ہے۔
اسی طرح ایچ ٹی ایم ایل خود لکھنا یا فرنٹ پیج استعمال کرنا۔ ان دونوں کے درمیان بڑا فرق تھا۔ فرنٹ پیج ختم ہو چکا۔
مائیکروسافٹ کا ایک پروگرام میں کچھ ماہ سے استعمال کر رہا ہوں اور یہ بڑے مزے کا نکلا ہے۔ اردو کے نت نئے فورم اور سائیٹس دیکھ کے میں نے سوچا اس کو شئیر کر لوں کیا پتہ کسی کے بہت کام آئے۔
جو لوگ ویب سائیٹس کا کوڈ خود سے موڈیفائی کرتے ہیں ان کے لئے یہ بہترین سافٹ وئیر ہے۔

http://www.microsoft.com/products/expression/en/default.mspx
 
بدتمیز

محفلین
نبیل صاحب

(آج میرا ارادہ نبیل پر مضمون لکھنے کا ہے۔ پہلے قدیر سر کھاتا رہا اور اس کے بعد کسی نے کچھ ڈھونڈ کر پرنٹ کرنے کے لئے فون کر دیا۔ لہذا وقت کی کمی کے باعث اس کو میں درمیان میں چھوڑ بھی سکتا ہوں)

جی تو اگر آپ نبیل صاحب پر مضمون لکھیں تو احتجاج کے طور پر آپ کو کچھ ایسے لکھنا چاہیے

نبیل صاحب ہمارے ایڈمن اعظم ہے۔ باقی باتیں میں بعد میں کرونگا۔

اور بس مضمون ختم کر دیں۔ لیکن میری مجبوری مجھے لکھنا ہی ہے۔

اگر سکندر اعظم کو علم ہوتا کہ کل کلاں کو کوئی ایڈمن اعظم بھی نکل آنا ہے تو وہ کبھی سکندر اعظم کا لقب اختیار نہ کرتا (اگر یہاں کسی نے وضاحت کی کہ سکندر اعظم اس کو اردو میں کسی نے لقب دیا یا ترجمہ کیا ہے تو مجھے ان پر بھی مضمون لکھنا پڑے گا)
پورے فورم پر آپ کو کسی جگہ لکھا ملے کہ “باقی باتیں میں بعد میں کرونگا“ تو اس سے دو بنیادی باتیں ضرور اخذ کر لیں کام آئیں گی۔ ایک کہ یہ بات نبیل نے لکھی ہے دوسری کہ جب تک دوبارہ دو تین سالوں میں اس کا تذکرہ نہ کیا جائے نبیل کی بعد کبھی نہیں آنے کی۔ لہذا ان کو یاد کرا دیں تو بہتر ہے۔
انہوں نے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کی۔ ہم سب کمپیوٹر کی خرافات پر دھیان دئے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اس کے بنیادی تصورارت پر توجہ دی لہذا اب یہ بھی کمپیوٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔ جی نہیں میں نے انکو جن نہیں کہا۔ جن کسی دوسرے صاحب کا نام ہے یہ جیسے کمپیوٹر ایک وقت میں کئی کام کرنے کی کرتا ہے ویسے ہی نبیل نے بھی ایک وقت میں کئی کام شروع کئے ہوتے ہیں۔
جس کے نتجے میں ان کے پاس وقت بچتا ہی نہیں۔
ذرا اندازہ لگائے کہ بیگم کو اس طرح انسٹرکشن ملتی ہونگی

بیگم،۔ بیگم ذرا جلدی سے ناشتہ بنا دو اور انڈا ہاف بوائل کرنا باقی باتیں میں بعد میں کرونگا۔

اب بیگم بیچاری ہکا بکا کہ یہ ہوا کیا ہے۔ شنید ہے کہ کچھ عرصہ پہلے کا ایک مشہور لطیفہ جس میں شوہر بیوی کی ہر بات کا جواب کمپیوٹر کی زبان میں دیتا ہے وہ نبیل کا ہی واقعہ تھا اس میں سب سے مزے دار بات بیوی کے پیسے مانگنے پر نبیل کا کہنا تھا "بیڈ کمانڈ ایرر"
ویسے میرا دل کرتا ہے کہ نبیل کے ان باکس میں جھانکو۔ کچھ اس طرح کا منظر ہو گا۔
از فلاں: مضمون: میری چوٹی فلاں نے کھینچی
از فلاں: مضمون: نہیں میں نے نہیں کھینچی خود ہی کچھینج گئی
از فلاں: مضمون: re باقی باتیں میں بعد میں کرونگا

نبیل کو نکاح خواں نے پوچھا قبول ہے؟ انہوں نے کہا کہ قبول ہے دوسری دفعہ پوچھنے پر کہا باقی باتیں بعد میں کرونگا۔ اب نکاح خواں نے تیسری دفعہ پوچھا تو نبیل نے ان کو پہلی وارننگ جاری کر دی۔

آپ میں سے کسی نے نبیل کی تصویر دیکھی ہوئی ہے؟ اگر نہیں تو ذرا ہاتھ کھڑا کر لیں تا کہ ان سے درخواست کی جا سکے کہ سر اپنی تصویر دیکھا دیں بھلے جوانی کی دیکھا دیں۔ لیکن زیادہ دیر ہاتھ کھڑا رکھنے سے پرہیز کریں۔

ابھی جانے کا وقت ہو گیا۔ اگر مزید کچھ یاد آیا تو رات کو لکھوں گا۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
تمہاری آبزرویشن میں کچھ ایرر آ گئی ہے۔ اصل میں میں اپنی بیگم کو ناشتہ بنا کر دیتا ہوں۔۔ :oops:

یہ ان باکس والی بات تم نے لاجواب کی ہے۔ :wink:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:haha: :haha:

بہت دلچسپ بدتمیز، آپ نے تو دل کی سن لی ، میں بھی ایک پیرا لکھا ہوا ہے نبیل بھائی کیباقی باتیں بعد میں پر ، بندہ انتظار ہی کرتا رہ جائے :)
 
دوست

محفلین
نبیل صاحب

بدتمیز نے کہا:
(آج میرا ارادہ نبیل پر مضمون لکھنے کا ہے۔ پہلے قدیر سر کھاتا رہا اور اس کے بعد کسی نے کچھ ڈھونڈ کر پرنٹ کرنے کے لئے فون کر دیا۔ لہذا وقت کی کمی کے باعث اس کو میں درمیان میں چھوڑ بھی سکتا ہوں)

جی تو اگر آپ نبیل صاحب پر مضمون لکھیں تو احتجاج کے طور پر آپ کو کچھ ایسے لکھنا چاہیے

نبیل صاحب ہمارے ایڈمن اعظم ہے۔ باقی باتیں میں بعد میں کرونگا۔

اور بس مضمون ختم کر دیں۔ لیکن میری مجبوری مجھے لکھنا ہی ہے۔

اگر سکندر اعظم کو علم ہوتا کہ کل کلاں کو کوئی ایڈمن اعظم بھی نکل آنا ہے تو وہ کبھی سکندر اعظم کا لقب اختیار نہ کرتا (اگر یہاں کسی نے وضاحت کی کہ سکندر اعظم اس کو اردو میں کسی نے لقب دیا یا ترجمہ کیا ہے تو مجھے ان پر بھی مضمون لکھنا پڑے گا)
پورے فورم پر آپ کو کسی جگہ لکھا ملے کہ “باقی باتیں میں بعد میں کرونگا“ تو اس سے دو بنیادی باتیں ضرور اخذ کر لیں کام آئیں گی۔ ایک کہ یہ بات نبیل نے لکھی ہے دوسری کہ جب تک دوبارہ دو تین سالوں میں اس کا تذکرہ نہ کیا جائے نبیل کی بعد کبھی نہیں آنے کی۔ لہذا ان کو یاد کرا دیں تو بہتر ہے۔
انہوں نے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کی۔ ہم سب کمپیوٹر کی خرافات پر دھیان دئے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اس کے بنیادی تصورارت پر توجہ دی لہذا اب یہ بھی کمپیوٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔ جی نہیں میں نے انکو جن نہیں کہا۔ جن کسی دوسرے صاحب کا نام ہے یہ جیسے کمپیوٹر ایک وقت میں کئی کام کرنے کی کرتا ہے ویسے ہی نبیل نے بھی ایک وقت میں کئی کام شروع کئے ہوتے ہیں۔
جس کے نتجے میں ان کے پاس وقت بچتا ہی نہیں۔
ذرا اندازہ لگائے کہ بیگم کو اس طرح انسٹرکشن ملتی ہونگی

بیگم،۔ بیگم ذرا جلدی سے ناشتہ بنا دو اور انڈا ہاف بوائل کرنا باقی باتیں میں بعد میں کرونگا۔

اب بیگم بیچاری ہکا بکا کہ یہ ہوا کیا ہے۔ شنید ہے کہ کچھ عرصہ پہلے کا ایک مشہور لطیفہ جس میں شوہر بیوی کی ہر بات کا جواب کمپیوٹر کی زبان میں دیتا ہے وہ نبیل کا ہی واقعہ تھا اس میں سب سے مزے دار بات بیوی کے پیسے مانگنے پر نبیل کا کہنا تھا "بیڈ کمانڈ ایرر"
ویسے میرا دل کرتا ہے کہ نبیل کے ان باکس میں جھانکو۔ کچھ اس طرح کا منظر ہو گا۔
از فلاں: مضمون: میری چوٹی فلاں نے کھینچی
از فلاں: مضمون: نہیں میں نے نہیں کھینچی خود ہی کچھینج گئی
از فلاں: مضمون: re باقی باتیں میں بعد میں کرونگا

نبیل کو نکاح خواں نے پوچھا قبول ہے؟ انہوں نے کہا کہ قبول ہے دوسری دفعہ پوچھنے پر کہا باقی باتیں بعد میں کرونگا۔ اب نکاح خواں نے تیسری دفعہ پوچھا تو نبیل نے ان کو پہلی وارننگ جاری کر دی۔

آپ میں سے کسی نے نبیل کی تصویر دیکھی ہوئی ہے؟ اگر نہیں تو ذرا ہاتھ کھڑا کر لیں تا کہ ان سے درخواست کی جا سکے کہ سر اپنی تصویر دیکھا دیں بھلے جوانی کی دیکھا دیں۔ لیکن زیادہ دیر ہاتھ کھڑا رکھنے سے پرہیز کریں۔

ابھی جانے کا وقت ہو گیا۔ اگر مزید کچھ یاد آیا تو رات کو لکھوں گا۔
وسلام
لاجواب :D
 
بدتمیز

محفلین
نبیل: :shock: ہاہاہہا اوہ گاڈ ویسے آپ کیسے لگتے ہونگے کچن میں کام کرتے ہوئے؟ میں اگر تصور کروں تو کچھ ایسا منظر ہو گا کہ کی بورڈ اور ماؤس وائرلیس ہو گا تو آپ کچن سے بھی کمپیوٹر پر ہی کام کر رہے ہونگے اب پیاز مرچیں وغیرہ آملیٹ کے لئے کاٹی ہونگی پر ان کو چائے میں ڈال دیں گے اور چینی اور پتی آملیٹ میں ڈال دیں گے۔ ٹرے کی جگہ کی بورڈ ہی استعمال کر لیں گے۔ اور بیگم کے کہنے پر “نبیل یہ کیا“
آپ کہیں گے۔ “بیگم باقی باتیں بعد میں“
لاجواب باتیں تو میں اور بھی بڑی کر دیتا لیکن حدود و قیود شروع ہو جاتے ہیں اور پھر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آہم آہم
ویسے وجہ نہیں بتائی کہ ناشتہ بنانا آپ کی کیوں ذمہ داری ہے اور لنچ اور ڈنر کے متعلق خاموشی کیوں :twisted: :p

شگفتہ: اچھا تو آپ بھی نبیل کے تکیہ کلام سے تنگ ہیں۔ اس کا بڑا آسان سا حل ہے ہر دوسرے دن ان کو میسج بھیج دیا کریں۔ تنگ آ کر خود ہی ایک ہی نشست میں ساری بات بھیج دیتے ہیں۔ آزمائی ہوئی بات ہے اور گارنٹی شدہ۔ ٹرائی کر کے دیکھیں
اور آپ کا پیراگراف ان کے بارے میں کہا ہے؟

قیصرانی: آپ ابھی سے انسپائریشن پکڑ رہے ہیں۔ :twisted: ویسے میرا خیال نہ جانے آپ کے بارے میں پکا ہے کہ آپ نے بیگم کی بڑی خدمت کرنی ہے :twisted:

دوست: آپ جناب بھی لسٹ میں موجود ہیں۔ جب کبھی موڈ ہوا آپ کی باری بھی آ جانی ہے :twisted:
 
دوست

محفلین
شہزادے میں منتظر رہوں گا۔
تعارف کا دھاگہ یہیں کہیں موجود ہے مجھے خوشی ہوگی اسے دوبارہ فعال کرکے۔ شاید اسی بہانے کچھ لکھ لوں میں بھی۔
کس پر لکھوں گا کہنے کی ضرورت نہیں۔ ہاں گھیہوں سے ساتھ کئی گھن بھی پس جائیں گے۔ 8)
 
ماوراء

محفلین
نبیل نے ایک بار مجھے اور امن کو مشورہ دیا تھا کہ آپ دونوں ایسا کریں کہ کچن میں ہی کمپیوٹر کو رکھ لیں۔ تاکہ ہمارا کھانا جلا نہ کرے۔ لگتا ہے وہ نبیل بھائی اپنا تجربہ ہی بتا رہے تھے۔ اور ان کا کمپیوٹر بھی کچن میں ہی ہوتا ہے۔
اور آملیٹ کی ترکیب تو کچن کارنر میں انھوں نے پوسٹ بھی کی تھی۔ شکر ہے پوسٹ کرتے ہوئے تو انہوں نے پیاز، مرچوں کا استعمال صحیح کیا تھا۔

اور مجھے تو لگتا ہے بیگم سے باتیں پوری ہی کرتے ہوں گے اسی لیے تو باقی جگہوں پر “باقی باتیں بعد میں“ میں کہہ دیتے ہیں یہی سوچ کے کہ اب کس کس سے مکمل بات کروں۔
 
بدتمیز

محفلین
Looking for something fun to do this summer? All college and university students around the world are invited to apply to get paid $4,500 USD to work on your favorite open source project this summer. WordPress is among the 131 accepted to Google Summer of Code, of more than 300 projects that applied

We have eight committed volunteers who are enthusiastic to mentor, learn, and make WordPress a little better in the process.

Check out our ideas for projects, or propose your own. You must apply
by March 24. Good luck!

must visit the page at http://wordpress.org/development/2007/03/google-summer-of-code/
to see all the links in the post.

see thats why i want to get rid of phpbb and move on to that asp one so we may get a rich text editor :(
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک مرتبہ میں نے بھی اپنے بلاگ پر گوگل سمر آف کوڈ‌ کے بارے میں پوسٹ کیا تھا۔ مجھے یہ معلوم نہیں کہ کیا آج تک کسی پاکستانی نے گوگل سمر آف کوڈ کے کسی پراجیکٹ میں حصہ لیا ہے؟
 
بدتمیز

محفلین
مجھے ابھی اس بارے میں علم نہیں۔ لیکن میں اس سمت میں کوشش کرونگا۔
آپ کا آرٹیکل چھپ رہا ہے اس کے بعد کافی سارے لوگ آئیں گیں۔ میں کوشش کرونگا کہ ان کے اورکٹ یا کسی اور جگہ کی پروفائل کا ربط حاصل کر سکوں تا کہ یونیورسٹیز کو اس طرف مائل کر سکوں۔
میرا نہیں خیال فاسٹ کے علاوہ کسی اور یونیورسٹی کی طرف سے اس سمت میں پیش رفت ہوئی ہو گی۔
 
بدتمیز

محفلین
یہ ایسے نہیں‌ ہے

زکریا اجمل۔ یہ ہمارے دوسرے نمبر کے ایڈمن اعظم ہیں۔ اگر کسی کو لگے کہ میں‌ نے ان کو دو نمبر ‌‌‌ کہا ہے تو کوئی بات نہیں مجھے کونسی پرواہ ہے آپ جو مرضی سمجھیں۔ آپ کو زکریا خود ہی سمجھ لیں‌ گے۔
چونکہ میں لوگوں کی مخصوص نشانیاں بھی بتا رہا ہوں تو ان کی مخصوص نشانی ہے “یہ ایسے درست نہیں ہے۔“ جہاں کہیں یہ ایک لائن یا اس سے ملتا جلتا جملہ ہو سمجھ لیں کہ زکریا کا لکھا ہوا ہے۔
میرے خیال سے یہ زکریا کا تکیہ کلام ہے۔ ذرا تصور کریں کہ استاد نے کوئی چیز بلیک بورڈ پر لکھی اور زکریا نے آواز لگا دی یہ ایسے نہیں ہے۔ یا لنچ بریک میں نیچے لکھ ڈالا کہ یہ ایسے نہیں ہے۔ زکریا اس عادت کے ہاتھوں اس قدر مجبور ہوئے کہ بیگم کو کچن سے نکالا اور اب خود کوکنگ کرتے پائے جاتے ہیں۔ وجہ وہی، “بیگم یہ ایسے نہیں ہوتا ہے“ :p
قدیر کو زکریا سے بہت پیار ہے۔ مجھے ہر وقت ان کی مثال دیتا رہتا ہے۔ میری اور قدیر کی ہر چیٹ میں زکریا کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔ اس کو مجھ سے جتنی چڑ ہو چکی ہے اس کے باعث اس کا کہنا ہے کہ مجھے زکریا کے ساتھ کام کرنا چاہئے تھا کیونکہ وہی مجھے صیح کر سکتے ہیں۔ میرا خیال اس کے برعکس ہے۔ جب مجھے اتنے سارے نہیں ٹھیک کر سکے تو اکیلے زکریا کیسے کر سکتے ہیں۔
زکریا کو قدیر سے بالکل پیار نہیں ہے۔ اس کے الٹ ان کو شاکر سے پیار ہے۔ بقول شاکر اس کو ہر دوسرے دن زکریا کی جانب سے میل آئی ہوئی ہوتی ہے۔ شاکر کے برعکس مجھے وارننگ کہیں اور سے جاری ہوتی ہیں :twisted:

زکریا کے میل باکس میں کچھ اس قسم کا منظر ہو گا

از: فلاں مضمون: re یہ ایسے نہیں ہے۔
از: فلاں مضمون: re یہ ویسے بھی نہیں ہے۔
از: فلاں مضمون: تو پھر یہ کیسے ہے؟

زکریا کو وکی پیڈیا سے بہت انسیت ہے۔ لہذا وکی پیڈیا برداشت کرنے کی عادت ڈال لیں اور اگر میری طرح وکی پیڈیا سے الرجک ہیں تو زکریا کو برداشت کرنے کی عادت ڈال لیں :twisted:
زکریا چار پانچ سال سے بلاگنگ کر رہے ہیں۔ اس قدر لکھ چکے ہیں کہ کوئی بات پوچھ لیں یہ "بائی دا بلاگ" کہہ کر ٹال دیتے ہیں۔ ہمارے صدر ان سے متاثر ہو کر بائے دا بک کا نعرہ مستانہ بلند کرتے واپس چلے گئے۔ ویسے میرے خیال سے منکر نکیر کو بھی زکریا یہی مشورہ دیں گے کہ "بائی دا بلاگ" ویسے یہ بھی ممکن ہے کہ زکریا ان کے سوالات کے جواب میں کہہ دیں کہ "یہ سوال ایسے نہیں ہے " :twisted: میرے بس میں ہو تو منکر نکیر کو مشورہ دوں کہ پہلے بلاگ پڑھ کر جانا لیکن اس کے لئے مرنا پڑے گا اور چونکہ نام کے مسلمان موت سے بہت ڈرتے ہیں لہذا میں بھی ڈر کے مارے نہیں مر رہا :p
 
زیک

مسافر
یہاں تو میرے متعلق کچھ لکھا ہوا ہے اور میں نے آج دیکھا ہے۔

قدیر کو زکریا سے بہت پیار ہے۔ مجھے ہر وقت ان کی مثال دیتا رہتا ہے۔ میری اور قدیر کی ہر چیٹ میں زکریا کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔

:shock:

زکریا کو وکی پیڈیا سے بہت انسیت ہے۔

آپ کی خاطر بریٹانیکا کے حوالے دے دیا کروں؟
 
Top