میر باندھے کمر سحر گہ آیا ہے میرے کیں پر ۔ میر تقی میر

فاتح

لائبریرین
باندھے کمر سحر گہ آیا ہے میرے کیں پر​
جو حادثہ فلک سے نازل ہوا زمیں پر​
اقرار میں کہاں ہے انکار کی سی خوبی
ہوتا ہے شوق غالب اس کی نہیں نہیں پر
کنجِ قفس میں جوں توں کاٹیں گے ہم اسیراں​
سیرِ چمن کے شایاں اپنے رہے نہیں پر​
جوں آب گیری کردہ شمشیر کی جراحت​
ہے ہر خراشِ ناخن رخسارہ و جبیں پر​
آخر کو ہے خدا بھی تو اے میاں جہاں میں​
بندے کے کام کچھ کیا موقوف ہیں تمھیں پر​
غصے میں عالم اس کا کیا کیا نظر پڑا ہے​
تلوار کھینچنا تھی اس کی جبیں کی چیں پر​
تھے چشمِ خوں فشاں پر شاید کہ دست و دامن​
ہیں میرؔ داغ خوں کے پیراہن آستیں پر​
میر تقی میرؔ​

ماروا ضیا کی کیوراسٹی کی نذر
 

ماروا ضیا

محفلین
شکریہ مجھے بھی مل گیا یہ کلیات کی جلد ششم میں ہی ہے

n2olfn.jpg
 

فاتح

لائبریرین

باباجی

محفلین
بہت خوب َ استادِ محترم

آخر کو ہے خدا بھی تو اے میاں جہاں میں​
بندے کے کام کچھ کیا موقوف ہیں تمھیں پر​
 

فاتح

لائبریرین
میں نے اپنے پی سی میں دیکھا تو مجھے مل گیا ، با خدا مجھے اوپر والی پوسٹ کرنے سے پہلے معلوم نہیں تھا
ویسے "با خدا" کا مطلب "اللہ والا" ہوتا ہے اور "بخدا" بطور قسم مستعمل ہے۔۔۔ آپ قسم نہ بھی کھاتیں تو یقین آ جاتا۔۔۔ :)
آپ اپنے پی سی کو ایک مرتبہ غور سے دیکھیں شاید اور بھی کچھ علمی خزانے ہاتھ آ جائیں :)
 

ماروا ضیا

محفلین
جی میرے پی سی میں کافی خزانہ ہے جو میں اپنے علم میں اضافے کے لیے اکٹھا کرتی رہتی ہوں ہم نے آپ سے بھی اس نیک کام میں شرکت کی دعوت دی لیکن ۔۔۔۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
میر واقعی سخن کے امیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقرار میں کہاں ہے انکار کی سی خوبی
ہوتا ہے شوق غالب اس کی نہیں نہیں پر
 
کنجِ قفس میں جوں توں کاٹیں گے ہم اسیراں​
سیرِ چمن کے شایاں اپنے رہے نہیں پر۔​
واہ واہ کیا ہی عمدہ غزل انتخاب فرمائی ہےآپ نے فاتح صاحب۔​
اور ماروا ضیا صاحبہ کا بھی شکریہ جن کی کیوراسٹی کے سبب ہمیں اتنی اچھی غزل پڑھنے کو ملی۔​
 

نیلم

محفلین
آخر کو ہے خدا بھی تو اے میاں جہاں میں
بندے کے کام کچھ کیا موقوف ہیں تمھیں پر
واہ بہت خُوب
 

فاتح

لائبریرین
کنجِ قفس میں جوں توں کاٹیں گے ہم اسیراں​
سیرِ چمن کے شایاں اپنے رہے نہیں پر۔​
واہ واہ کیا ہی عمدہ غزل انتخاب فرمائی ہےآپ نے فاتح صاحب۔​
اور ماروا ضیا صاحبہ کا بھی شکریہ جن کی کیوراسٹی کے سبب ہمیں اتنی اچھی غزل پڑھنے کو ملی۔​
بہت شکریہ مدیحہ گیلانی صاحبہ۔۔۔
 
Top