بالی وڈ کا بڑا ایوارڈ

فہیم

لائبریرین
کسی کو معلوم ہے کیا کہ،
جس طرح ہالی وڈ میں سب سے بڑا ایوارڈ اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) ہوتا ہے اس طرح بالی وڈ انڈیا میں سب سے بڑا ایوارڈ کونسا ہوتا ہے؟
اور گزشتہ سالوں سے یہ ایوارڈ کس کس فلم کو مل چکا ہے؟

دوسری بات یہ بھی کہ کیا آسکر ایوارڈ صرف ہالی وڈ کی موویز اور ایکٹر تک ہوتا ہے یا دنیا بھر کی موویز اور اداکار اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
پہلے وقتوں میں ایکٹرز کو کیا کہتے تھے؟
نہیں ابھی اور سوچئے۔

یہ دھاگہ میں نے آپ کی کسوٹی کھیلنے کے لیے نہیں کھولا ہے
اس کے لیے آپ الگ کچھ کرسکتے ہیں۔
تو عرض یہی ہے اپنی اس کسوٹی کو یہاں سے دور رکھیں۔
 
:love-over:
یہ دھاگہ میں نے آپ کی کسوٹی کھیلنے کے لیے نہیں کھولا ہے
اس کے لیے آپ الگ کچھ کرسکتے ہیں۔
تو عرض یہی ہے اپنی اس کسوٹی کو یہاں سے دور رکھیں۔

بہت افسوس ہوا، آپ کے رویہ سے، میں کوئی کسوٹی نہیں کھیل رہا، آپ میری بات سمجھے نہیں، ابلکہ سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ یک انتہائی غیر ضروری اور غیر اہم سوال کا بہت اہم جواب دیا تھا میں نے۔ لیکن ہائے افسوس صد افسوس:love-over:
 
اسد

محفلین
کسی کو معلوم ہے کیا کہ،
جس طرح ہالی وڈ میں سب سے بڑا ایوارڈ اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) ہوتا ہے اس طرح بالی وڈ انڈیا میں سب سے بڑا ایوارڈ کونسا ہوتا ہے؟
اور گزشتہ سالوں سے یہ ایوارڈ کس کس فلم کو مل چکا ہے؟
فلم فیئر ایوارڈ ہندوستان کا اہم ترین فلمی ایوارڈ ہے۔ https://en.wikipedia.org/wiki/Filmfare_Awards

ذیل کے صفحے میں جیتنے والی فلموں کے نام موجود ہیں۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Filmfare_Award_for_Best_Film
دوسری بات یہ بھی کہ کیا آسکر ایوارڈ صرف ہالی وڈ کی موویز اور ایکٹر تک ہوتا ہے یا دنیا بھر کی موویز اور اداکار اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔
دنیا بھر کی انگلش فلمیں اس میں شامل ہو سکتی ہیں، ان کا امریکا میں ریلیز ہونا ضروری ہے۔ دیگر زبانوں کی فلموں کے لئے (Best Foreign Language Film) کا اعزاز موجود ہے۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
دوسری بات یہ بھی کہ کیا آسکر ایوارڈ صرف ہالی وڈ کی موویز اور ایکٹر تک ہوتا ہے یا دنیا بھر کی موویز اور اداکار اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔
چند برس قبل سلم ڈاگ ملینئر کو بہترین فلم سمیت کئی اکیڈمی ایوارڈ ملے۔ یہ ہالی وڈ کی نہیں بلکہ برطانوی فلم تھی۔
گو آسکر ایوارڈ ہالی وڈ کے علاوہ دوسری فلمی صنعتوں کو بھی مل سکتا ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ آسکر ایوارڈ کا دائرہ بڑی حد تک انگریزی فلم میکنگ تک ہی محدود ہے۔ :)
 
اوشو

لائبریرین
یعنی اگر کوئی پاکستانی بندہ پاکستانی ہی فلم بناتا ہے تو اس کو آسکر کی دوڑ میں لانے کے لیے فلم کا بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ انگلش زبان میں اور لاس اینجلس میں ریلیز ہونا ضروری ہے؟
دیگر زبانوں کی فلموں کے لئے (Best Foreign Language Film) کا اعزاز موجود ہے۔
 
اسد

محفلین
یعنی اگر کوئی پاکستانی بندہ پاکستانی ہی فلم بناتا ہے تو اس کو آسکر کی دوڑ میں لانے کے لیے فلم کا بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ انگلش زبان میں اور لاس اینجلس میں ریلیز ہونا ضروری ہے؟
Best Foreign Language Film کے لیے امریکہ میں ریلیز ہونا ضروری نہیں ہے۔
BEST PICTURE AWARD کے لیے ضروری ہے۔
دیگر زبانوں کی فلمیں دوسرے ایوارڈز کے متعلقہ کیٹیگریز کے قوائد پر پوری اترتی ہوں تو ان کے لیے نامزد ہو سکتی ہیں۔
تفصیلات کے لئے : 87ویں اوسکرز کے قوائد کی پی ڈی ایف۔
 
وجی

لائبریرین
اگر آپ آسکر اور بھارتی و پاکستانی ایوارڈ کا جائزہ کریں تو آپ کو کچھ واضع فرق یا یوں کہیں کہ ترجیہات نظر آئینگی ۔

آسکر ایوارڈ فہرست میں صرف 4 چار اداکاری کے ایوارڈ ملتے ہیں اسد صاحب کے مہیا کردہ لنک پر صفحہ 2 پر پوری فہرست موجود ہے
بہترین اداکار (لیڈینگ ) بڑے کردار میں ۔
بہترین اداکارہ (لیڈینگ ) بڑے کردار میں ۔
بہترین اداکار معاون کردار میں ۔
بہترین اداکارہ معاون کردارمیں ۔

اس کے برعکس بھارتی اور پاکستانی ایوارڈ میں سب اداکاروں کو خوش کرنے کے لیئے ایوارڈ ترتیب نظر آتے ہیں
بہترین اداکار و اداکارہ ہیرو اور ہیروئن کے کردارمیں
بہترین اداکار و اداکارہ معاون کے کردار میں
بہترین اداکارہ و اداکارہ منفی کردار میں
بہترین اداکار و اداکارہ مزاحیہ کردار میں
نئے بہترین اداکار و اداکارہ
نئے چہرے اداکار و اداکار
وغیرہ وغیرہ وغیرہ ۔

اب خود اندازہ کر لیں کہ بڑا ایوارڈ کونسا ہے اور کیوں ہیں ۔
 
آخری تدوین:
Top