بالی ووڈ لیجنڈ کامیڈین قادر خان انتقال کرگئے

بالی ووڈ کےلیجنڈ کامیڈین قادر خان 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی فلموں کے معروف اداکار قادر خان طویل عرصہ بیمار تھے اور 16 ہفتوں سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
قادرخان کوسانس لینےمیں دشواری کاسامنا تھا،گزشتہ روز ان کی حالت تشویشناک ہو گئی جس کے بعدڈاکٹرزنےان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا ۔
ان کے صاحبزادے سرفراز خان کا کہنا ہے کہ ہمارا پورا خاندان کینیڈا میں ہے لہٰذا ان کے والد کی آخری رسومات یہیں ادا کی جائیں گی۔
مزاحیہ اداکار قادر خان 22 اکتوبر 1937 کو کابل میں پیدا ہوئے، انہوں نے 300 سے زیادہ فلموں میں مختلف حیثیت سے کردارادا کیا۔
انہوں نے کامیڈی فلموں کے لیے 9 فلم فیئرایوارڈز حاصل کیے۔
ان کی مشہورفلموں میں مقصد،نیا قدم،آنکھیں،جڑواں،میں کھلاڑی تو اناڑی شامل ہیں۔
واضح رہے قادر خان کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد بعض بھارتی ویب سائٹس پر ان کی موت کی خبر پھیل گئی، بعد ازاں ان خبروں کی تردید ان کے بیٹے سرفراز خان نے کی تھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

مرحوم صرف اداکار ہی نہیں تھے بلکہ اچھے خاصے فلم رائٹر بھی تھے، کئی ایک مشہور فلمیں انہوں نے لکھی تھیں اور ڈائیلاگ تو بہت سی فلموں کے لکھے۔ ڈائریکٹر بھی تھے۔ بقول وکی پیڈیا سول انجنیئرنگ کے استاد تھے، اور ایک ویب سائٹ کے مطابق مذہبی اسکالر بھی تھے۔
 
آخری تدوین:
Top