باغ و بہار

یہ یہاں کون تشریف لایا ہے آج۔۔:)
محب علوی۔۔۔بنا بتائے ہی آ گئے۔۔۔بتا کر آتے میں گلاب کی پتیاں آرڈر کرواتی۔۔۔آپ کا اچھا بھلا استقبال کر کے یہاں تک لاتی۔

کوئی غم نہیں ماورا

آج حکومت نے میرے لیے بہت آتش بازی کی ہے اور خوب رونق لگائے رکھی۔

گلاب کی پتیاں پھر سہی تم نے کہہ دیا یہی بہت ہے ویسے عرق گلاب کا ذہن میں نہیں آیا :cool:
 
:grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin:
محب! دیکھا میں نہ کہتا تھا یہ "ماورائی" قوّتوں کا کمال ہے;)

فاتح میں بھی اب سوچ رہا ہوں کہ 'ماورائی' قوتیں مجھے محور سے دور رکھنے میں مسلسل کامیاب ہو رہی ہیں ، اب کس فتح گر کی خدمات حاصل کروں جو مجھے ماورائی قوتوں کے چنگل سے چھڑا لے۔
 
ماوراء

محفلین
کوئی غم نہیں ماورا

آج حکومت نے میرے لیے بہت آتش بازی کی ہے اور خوب رونق لگائے رکھی۔

گلاب کی پتیاں پھر سہی تم نے کہہ دیا یہی بہت ہے ویسے عرق گلاب کا ذہن میں نہیں آیا :cool:

بھئی آپ کو کس چیز کا غم ہونے لگا۔ سارے غم آپ نے ہمیں جو عنایت کر دئیے ہوئے ہیں۔
حکومت بھی عجیب ہے کبھی گولیوں کی بارش کرواتی ہے تو کبھی خوشیوں کی آتش بازی۔ چلو، تم خوش ہو گئے نا۔۔آتش بازی دیکھ کر۔:)

عرقِ گلاب اتنا فالتو نہیں ہے۔ وہ تمھارے راستے میں گرانے سے بہتر ہے۔ میں اپنے پاس رکھ لوں۔ lol
 
فاتح

لائبریرین
فاتح میں بھی اب سوچ رہا ہوں کہ 'ماورائی' قوتیں مجھے محور سے دور رکھنے میں مسلسل کامیاب ہو رہی ہیں ، اب کس فتح گر کی خدمات حاصل کروں جو مجھے ماورائی قوتوں کے چنگل سے چھڑا لے۔

آپ نے اپنے "محور" کی وضاحت نہیں فرمائی، اگر قباحت نہ جانیں تو بالفصاحت فرما دیں۔
ماورائی قوتوں کی کرامات سے آپ کسی بھی فتح گر کی نسبت زیادہ واقف ہیں اور یقیناً ان کا رد بھی جانتے ہوں گے اگر فی الواقعہ ان کے چنگل سے چھٹنا ہی مقصود ہے۔;)
 
بھئی آپ کو کس چیز کا غم ہونے لگا۔ سارے غم آپ نے ہمیں جو عنایت کر دئیے ہوئے ہیں۔
حکومت بھی عجیب ہے کبھی گولیوں کی بارش کرواتی ہے تو کبھی خوشیوں کی آتش بازی۔ چلو، تم خوش ہو گئے نا۔۔آتش بازی دیکھ کر۔:)

عرقِ گلاب اتنا فالتو نہیں ہے۔ وہ تمھارے راستے میں گرانے سے بہتر ہے۔ میں اپنے پاس رکھ لوں۔ lol

عرق گلاب فالتو نہیں تو کیا گلاب کی پتیاں ہی فالتو تھیں۔

غم تو میں نے اپنے پاس رکھ لیے اب بھی یہ گلہ ہے مجھ سے۔ ویسے چند المناک قسم کے غم بھیجنے کا ارادہ کر رہا ہوں ، اجازت ہو تو بھیجوں۔ :cool:
 
آپ نے اپنے "محور" کی وضاحت نہیں فرمائی، اگر قباحت نہ جانیں تو بالفصاحت فرما دیں۔
ماورائی قوتوں کی کرامات سے آپ کسی بھی فتح گر کی نسبت زیادہ واقف ہیں اور یقیناً ان کا رد بھی جانتے ہوں گے اگر فی الواقعہ ان کے چنگل سے چھٹنا ہی مقصود ہے۔;)

محور کی وضاحت فرما دی اور وہ بھی بالفصاحت تو آپ کا اگلا مطالبہ ہوگا بلاغت کا اور میں‌ ابھی فصاحت و بلاغت کے چھپے اوصاف ظاہر کرنے کے حق میں نہیں :cool:

رد سے کیا خوب یاد دلایا آپ نے ، ردِ‌بلا اور رد کفر تو سنا تھا کیا ردِ ماورا بھی کوئی شے ہوتا ہے
 
نہیں! بلاغت کا مطالبہ ہر گز نہیں کروں گا کہ وہ تو اظہر من الشمس ہے۔

میں نے ماورا نہیں ماورائی قوتوں کے رد کی بات کی تھی;)
 
ماوراء

محفلین
عرق گلاب فالتو نہیں تو کیا گلاب کی پتیاں ہی فالتو تھیں۔

غم تو میں نے اپنے پاس رکھ لیے اب بھی یہ گلہ ہے مجھ سے۔ ویسے چند المناک قسم کے غم بھیجنے کا ارادہ کر رہا ہوں ، اجازت ہو تو بھیجوں۔ :cool:
گلاب کی پتیاں میرے کسی کام کی نہیں۔

ٹھہریں محب علوی صاحب، مجھے پہلے مصلٰی بچھا لینے دیجئے۔ اس کے بعد آپ ان المناک قسم کے غموں کے پہاڑ مجھ پر توڑئیے گا۔ اور اجازت سے تو لگ رہا ہے واقعی کوئی غم ہی ہو گا۔ پہلے آرڈر ہوتے تھے آج اجازت۔۔۔؟؟:)

ابھی غم پاس رکھ لیے ہیں اس کے باوجود یہ حال ہے۔۔توبہ توبہ۔

چلئے کہیئے۔۔ میں سن رہی ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین
محب! اس دفعہ ہم نے اس دھاگے کی گڈی بنانا شروع کر دی ہے لیکن اب کی بار اس دھاگے کی مالکن بھی ساتھ شامل ہیں۔:grin::grin:
 
نہیں! بلاغت کا مطالبہ ہر گز نہیں کروں گا کہ وہ تو اظہر من الشمس ہے۔

میں نے ماورا نہیں ماورائی قوتوں کے رد کی بات کی تھی;)

میں ماوارئی کے اسم تک پہنچ گیا تھا تاکہ فاعل کو پکڑا جا سکے مگر آپ لگتا ہے مفعول تک ہی رہنا چاہتے ہیں

چلیں جیسے آپ کی منشا ;)
 
گلاب کی پتیاں میرے کسی کام کی نہیں۔

ٹھہریں محب علوی صاحب، مجھے پہلے مصلٰی بچھا لینے دیجئے۔ اس کے بعد آپ ان المناک قسم کے غموں کے پہاڑ مجھ پر توڑئیے گا۔ اور اجازت سے تو لگ رہا ہے واقعی کوئی غم ہی ہو گا۔ پہلے آرڈر ہوتے تھے آج اجازت۔۔۔؟؟:)

ابھی غم پاس رکھ لیے ہیں اس کے باوجود یہ حال ہے۔۔توبہ توبہ۔

چلئے کہیئے۔۔ میں سن رہی ہوں۔

گلاب کی پتیوں کو نچوڑا جائے تو عرق گلاب بنتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی غور نہیں کیا ہوگا نہ اس لیے کسی کام کی نہیں لگتی :)

مصلی بچھا کر غم کے پہاڑ میں کیوں توڑوں بھلا پھر تو حضرت شیطان آ جائیں گے وسوسوں کے پہاڑ لے کر ان سے نمٹ کر مجھے یاد کیجیے گا۔

کیا کہوں قصہ غم ، ہم نے سنایا تو سنا نہ جائے گا بہت طویل ہے اور بہت سنگین بھی
 
ماوراء

محفلین
یہ تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ عموماَ لوگوں کو ہر طرف دشمنِ جاں (جو محبوب کا استعارہ ہے) نظر آتے ہیں اور یہاں محض دشمن:grin:
فاتح، ہماری پہلے دن سے صرف اور صرف دشمنی چل رہی ہے۔ یہ ڈیڑھ سال دشمنی میں ہی گزرا ہے۔ (لیکن محب کو ٹھیک سے دشمنی بھی نہیں کرنی آتی۔ کسی نہ کام کا) ابھی میری نیند زوروں پر ہے۔ صبح دشمنی کی داستانیں (داستان کا ہی زمرہ بھی ہے) سناتی ہوں۔:p بلکہ تھریڈ نکال کر دوں گی۔ خود پڑھنا۔ lol ۔ اگر آپ ہماری دشمنی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو۔۔:p
 
ماوراء

محفلین
گلاب کی پتیوں کو نچوڑا جائے تو عرق گلاب بنتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی غور نہیں کیا ہوگا نہ اس لیے کسی کام کی نہیں لگتی :)

مصلی بچھا کر غم کے پہاڑ میں کیوں توڑوں بھلا پھر تو حضرت شیطان آ جائیں گے وسوسوں کے پہاڑ لے کر ان سے نمٹ کر مجھے یاد کیجیے گا۔

کیا کہوں قصہ غم ، ہم نے سنایا تو سنا نہ جائے گا بہت طویل ہے اور بہت سنگین بھی
گلاب کی پتیاں آپ کو کیوں بھجوا رہی ہوں۔۔۔؟؟ تاکہ اس کا عرق نکال کر بھجوا دیں۔ (ورنہ پتیاں کوئی مفت نہیں ملتیں۔)۔lol
آپ کو یاد کرنے کے لیے تھوڑا ہی میں نے مصلٰی بچھانا تھا۔ وہ تو میں نے اپنے غموں کی فہرست میں مزید اضافہ نہ ہونے کے لیے اللہ سے درخواست کرنا تھی۔

ہائے۔۔۔دکھی محب۔۔(نام ہی ایسا ہے، غم کے پہاڑ تو ٹوٹیں گے ہی۔) جب آپ غم سہہ کر ابھی تک زندہ سلامت ہیں تو ہم نے تو صرف قصہ سننا ہے۔ اگر آپ کا غم پاکستان کے حالات سے بھی زیادہ سنگین ہے تو پھر مجھ میں ہمت نہیں ہو گی سننے کی۔ اسے آپ اپنے تک ہی رکھیں تو میرا بھلا ہو جائے گا۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے آج صبح جو 20 صفحے عنایت ہوئے تھے لکھ کر پوسٹ کر دیئے ہیں صفحہ 162 سے 181 تک۔ ملاحظہ فرما کر رسید عنایت کر دیجیئے گا تا کہ سند رہے۔
 
Top