باغ و بہار

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

کافی عرصہ پہلے میں نے باغ و بہار پر کام شروع کیا تھا۔ اس کا کچھ حصہ میں برقیا چکی ہوں۔ اور وہ اردو سینٹر پر موجود ہے۔ لیکن اسے مکمل نہیں کر سکی۔ میں سوچ رہی ہوں کہ اسے مکمل کر ہی لیا جائے۔ اکیلے میرے بس کا تو کام نہیں ہے۔ اس لیے جو جو اس کام میں میری مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ وہ ہاتھ کھڑا کرے۔ تاکہ اسے جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

جس جس نے مدد کرنی ہے۔ وہ بتائیں۔ پھر میں ان کو فائل بھیج دوں گی۔
 

ماوراء

محفلین
lol۔ تم ہوتے ہوئے بھی نہیں ہوتے۔ :p

اچھا۔۔ چلو، کچھ دن میں شروع کرتے ہیں کام۔
 

سارہ خان

محفلین
میں لکھوا سکتی ہوں ماورا ۔۔ لیکن ذرا آرام آرام سے ۔۔کیونکہ یہاں لائٹ کی بہت پروبلم ہے آجکل ۔۔ :( :? ۔۔ تم مجھے فی الحال 10۔۔12 صفحات بھیجو باقی پھر بعد میں لے لوں گی ۔۔یہ لکھ کر ۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے میں تو عمران سیریز اور جاسوسی دنیا پر مصروف ہوں، اگر کوئی کام نکل آئے تو مت بتائیے گا :p
 

ماوراء

محفلین
سارہ، یہ کوئی علی پور کا ایلی جیسی کتاب نہیں ہے۔ چھوٹی سی ہے۔ تم فکر نہ کرو۔ اس سے بھی تھوڑے صفحے تمھیں دوں گی۔

قیصرانی۔۔ :twisted:

شمشاد بھائی۔۔۔آپ کہاں ہیں؟ :twisted:


آپ سب اپنے آپ کو تیار کریں۔ میں جلد ہی فارغ ہو کر سب کو بھیجتی ہوں۔ جلدی جلدی میں مجھ سے کوئی کام ٹھیک سے نہیں ہوتا۔ :(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ماوراء میرا نام بھی شامل کریں

یہ تو بہت جلدی ہو جانا ہے فوراً شروع کر دیں تو ایک ہفتہ بہت ہے ! اور اس کی پروف ریڈنگ بھی ساتھ ہی ساتھ کی جا سکتی ہے۔

ماوراء جلد تقسیم کریں

ایک اور پلیٹ فارم پر بھی عمل کرنا ہے اسی کے ساتھ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ماوراء

صفحات بھیج دیں، جتنے نام یہاں نظر آ رہے ہیں بہت ہیں ایک ہفتے میں داستان مکمل ہو جائے گی۔

آپ کے پاس جو ایڈیشن ہے اس میں صفحات کی کل تعداد کتنی ہے؟ اور آپ کتنے صفحات پر کام کر چکی ہیں؟
 
ارے شگفتہ آپ کو نہیں معلوم فرحت لغت پراجیکٹ میں فعال ہوچکی ہیں اور 100 سے زائد الفاظ لکھ بھی چکی ہیں ماشاءللہ۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم فرحت

لائبریری میں خوش آمدید !

بہت خوشی ہو رہی ہے آپ کو یہاں دیکھ کر !
وعلیکم السلام شگفتہ جی
بہت شکریہ :) اور میری کوشش ہو گی کہ آپ کے کام میں تھوڑا بہت ہاتھ میں بھی بٹا سکوں۔

محب علوی نے کہا:
ارے شگفتہ آپ کو نہیں معلوم فرحت لغت پراجیکٹ میں فعال ہوچکی ہیں اور 100 سے زائد الفاظ لکھ بھی چکی ہیں ماشاءللہ۔ :)

شکریہ ۔۔اب تو واقعی میں نے 100 سے زائد الفاظ کر لئے ہیں۔:) شرمندہ ہوں کہ میری رفتار ذرا کم ہے۔۔لیکن امید ہے کہ بہت پیچھے نہیں رہوں گی۔
 

ماوراء

محفلین
:eek: لگتا ہے میں نے ذرا جلدی تھریڈ کھول دیا ہے۔ :(

بچو بچو۔۔۔ذرا صبر کریں۔۔۔میں ایک وقت میں صرف اور صرف ایک کام ہی کر سکتی ہوں۔ بس کچھ دن۔۔۔صبر سے کام لیں۔۔۔ پھر میں فارغ ہی فارغ۔۔۔۔ابھی میں نے سارے صفحات کی الگ الگ فائلز بنانی ہیں۔ پھر ہی سب کو دے سکوں گی۔

ایک سے دو ہفتے تک سب آرام کریں۔ :p
 
فرحت آپ ذرا اسپیڈ پکڑیں‌اب ورنہ رعایت نہ کی جائے گی۔ :)

ماورا تم بھی حد سے زیادہ جلد باز ہو چلو اچھا ہے کچھ ہفتہ مزید آرام کر لیتے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
--- آرام --- !!

اچھا ٹھیک ہے۔ فی الوقت دوسرے عنوان پر کام شروع کر دیتے ہیں۔

یہ سارے آرام پسند وہاں پہنچیں نا ذرا : )
 

فرحت کیانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
فرحت آپ ذرا اسپیڈ پکڑیں‌اب ورنہ رعایت نہ کی جائے گی۔ :)

ماورا تم بھی حد سے زیادہ جلد باز ہو چلو اچھا ہے کچھ ہفتہ مزید آرام کر لیتے ہیں۔
میرے حصے کا کام بروقت ہو جائے گا۔ یہ شیورٹی ہے۔




سیدہ شگفتہ نے کہا:
--- آرام --- !!

اچھا ٹھیک ہے۔ فی الوقت دوسرے عنوان پر کام شروع کر دیتے ہیں۔

یہ سارے آرام پسند وہاں پہنچیں نا ذرا : )

میں آرام پسندوں کی آخری صف میں ہوں۔۔اگر وہاں تک پہنچنے سے پہلے کام ختم نہیں ہوا تو میں حاضر ہوں :D
مذاق بر طرف۔۔کہاں پہنچنا ہے؟؟ اور اگر میں بر وقت نہ بھی پہنچ پاؤں تو بھی میرا نام شامل سمجھئے گا۔ :)
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماورا تم بھی حد سے زیادہ جلد باز ہو چلو اچھا ہے کچھ ہفتہ مزید آرام کر لیتے ہیں۔
شکر کرو جلد باز ہوں تمھاری طرح۔۔۔۔۔کام چور تو نہیں۔huh۔ :twisted:

اصل میں میں نے اس کی الگ الگ فائلز بنانی ہیں۔ اس کا ٹائم نہیں مل رہا۔ :(
 

ماوراء

محفلین
محب علوی، میں نے آپ کو صفحہ نمبر 18 سے 21 تک کی فائل میل کر دی ہے۔ یہ مکمل ہو جانے کے بعد مزید بھیج دوں گی۔
 
Top