باغ و بہار

ماوراء

محفلین
اور 26 سے 29 تک میں لکھ رہی ہوں۔ :(

اور کسی اچھے سے بندے نے مدد کروانی ہے تو۔۔۔اس کو بھی میں صرف 4 صفحے بھیج دوں گی۔؟؟
 

ماوراء

محفلین
بن تو آپ پہلے بھی سکتے تھے۔ ضروری نہیں تھا کہ دن گن کر ہی اچھے بنتے۔ huh۔
خیر۔۔۔دو دن بعد ہی۔۔۔چلے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
سارہ، یہ کوئی علی پور کا ایلی جیسی کتاب نہیں ہے۔ چھوٹی سی ہے۔ تم فکر نہ کرو۔ اس سے بھی تھوڑے صفحے تمھیں دوں گی۔

قیصرانی۔۔ :twisted:

شمشاد بھائی۔۔۔آپ کہاں ہیں؟ :twisted:


آپ سب اپنے آپ کو تیار کریں۔ میں جلد ہی فارغ ہو کر سب کو بھیجتی ہوں۔ جلدی جلدی میں مجھ سے کوئی کام ٹھیک سے نہیں ہوتا۔ :(

یہ دھاگہ میں نے دیکھا ہی آج ہے، بھئی ایسی بات ہو تو بندہ ذ پ میں بتا دیتا ہے کہ یہ کام ہے۔ اب اکیلی جان اور ہزار کام، بقول شاعر

عشقِ بتاں، یادِ رفتگاں، غمِ روز گار
اس زندگی میں اب کوئی کیا کیا کِیا کرئے

بتا دو مجھے کیا کرنا ہے؟
 

ماوراء

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔آپ بہت بہت بہت اچھے ہیں۔ اللہ آپ کو بہت بہت خوش رکھے۔ آمین۔

ابھی کافی ٹائم ہو گیا ہے۔ اگر امی کی ڈانٹ سے بچ گئی تو ابھی میل کرتی ہوں۔ ورنہ انشاءاللہ کل۔
 

شمشاد

لائبریرین
مسکہ لگانے کی ضرورت نہیں، کام تو ویسے بھی میں کر ہی دوں گا۔ لیکن جلدی نہیں مچانا کہ لغت پر بھی کام کر رہا ہوں۔

اور ڈانٹ کا کیا ہے وہ تو روز ہی پڑتی ہو گی، آج پھر سہی :wink:
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، میں آپ کو صفحہ 34 سے 37 تک بھیج رہی ہوں۔ اور جلدی نہیں مچا رہی۔ صرف 4 صفحے ابھی بھیجے ہیں۔ باقی بعد میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد بھائی، میں آپ کو صفحہ 34 سے 37 تک بھیج رہی ہوں۔ اور جلدی نہیں مچا رہی۔ صرف 4 صفحے ابھی بھیجے ہیں۔ باقی بعد میں۔

یہ تو سارہ آدھ گھنٹے کا کام تھا، میں سمجھا پتہ نہیں کیا پہاڑ کھودنا ہے۔

لیکن یہ تو تم نے لکھا ہی نہیں کہ ٹائپ کرنے کے بعد پوسٹ کہاں کرنی ہے؟
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی۔۔۔“داستان“ والے حصے میں ہی پوسٹ کر دیں۔ صفحہ نمبر لکھ دیں ساتھ۔
اور میں نے تو صرف 4، 4 صفحے سب کو بھیجے ہیں۔ کیونکہ سب سست ہیں نا۔ آپ تو بہت ہی تیز ہیں۔ کہتے ہیں تو اور صفحات بھیج دوں آپ کو؟
 

شمشاد

لائبریرین
بھیج دو، تمہیں کیسے انکار کر سکتا ہوں اور ہاں تم نے بتایا نہیں کہ فائل مل گئی۔

مل گئی ہو تو خود ہی وہاں پوسٹ کر دو۔
 
Top