باسٹھ تریسٹھ کی بکواس؟؟

قیصرانی

لائبریرین
یہ عوامی سیاست کا میدان ہے، دین کا نہیں کہ صرف ہر گناہ سے پاک "بزرگ" ہی اسمیں کھڑے ہو سکتے ہیں۔ کیا پورا ملک مولویوں کے حوالے کرنے کا ارادہ ہے؟ عمران خان کے سابقہ "گناہ" اسکے ذاتیات سے متعلقہ ہیں۔ انکا باقی قوم پر کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
جو بندہ اپنی بیٹی کو تسلیم کرنے سے انکاری ہو، اس کے جائز (اُس ملک کے قوانین کے مطابق) حقوق پورے کرنے کا منکر ہو، وہ کیسے اس پورے ملک کو سنبھال سکے گا؟ بالخصوص جب بقول اس کے اسے فرشتے بھی نہیں مل رہے :)
 
arifkarim

معطل

جناب اب ہمیں تو نہیں پتا کہ کن حالات میں اس ناجائز بچی کا جنم ہوا ہے۔ پاکستان میں یہ بڑی بات ہوگی، مغرب میں یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ البتہ عمران کو اسکو تسلیم کر لینا چاہئے تھا بغیر عدالتی کاروائی کے۔ اس حد تک میں آپکے مؤقف کی تائید کرتا ہوں۔ لیکن صرف اس ایک فعل کی وجہ سے اسکے باقی کارناموں جیسے شوکت خانم کینسر ہسپتال اور نمل یونی ورسٹی کے قیام پر پانی پھیرنا درست اور قابل قبول نہیں ہے۔ باقی جہاں تک ملک سنبھالنے کا سوال ہے تو وہ تو ہمارے بالکل جائز اسلامی بچے پیدا کرنے والے ماں کے لعل بھی نہیں ابھی تک کر سکے!
 
یار اچھے خاصے سنجیدہ موضوع پر آپ لطیفے چھوڑنے سے باز نہیں آتے؟ بھائی اگر تجربہ ہی شرط ہے تو پی پی پی کے پاس پانچ اور ن لیگ کے پاس دو ادھوری حکومتوں کے تجربے ہیں جبکہ ق لیگ کے پاس پورے پانچ سال کے۔ پھر انہیں کیوں نہ موقع دیا جائے؟ "فرشتے" تو ہر طرف انہی جماعتوں کے پھر رہے ہیں؟
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
جناب اب ہمیں تو نہیں پتا کہ کن حالات میں اس ناجائز بچی کا جنم ہوا ہے۔ پاکستان میں یہ بڑی بات ہوگی، مغرب میں یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ البتہ عمران کو اسکو تسلیم کر لینا چاہئے تھا بغیر عدالتی کاروائی کے۔ اس حد تک میں آپکے مؤقف کی تائید کرتا ہوں۔ لیکن صرف اس ایک فعل کی وجہ سے اسکے باقی کارناموں جیسے شوکت خانم کینسر ہسپتال اور نمل یونی ورسٹی کے قیام پر پانی پھیرنا درست اور قابل قبول نہیں ہے۔ باقی جہاں تک ملک سنبھالنے کا سوال ہے تو وہ تو ہمارے بالکل جائز اسلامی بچے پیدا کرنے والے ماں کے لعل بھی نہیں ابھی تک کر سکے!
عمران خان صاحب نے انتخابات میں حصہ یہیں لینا ہے محترم ۔۔۔ "مغرب" میں نہیں ۔۔۔۔ دوسری بات یہ ہے کہ عمران خان صاحب نے جو تعلیمی ادارہ بنایا ہے، اتفاق سے اس کا نام ہے نمل کالج ۔۔۔ نہ کہ نمل یونیورسٹی ۔۔۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا مناسب نہیں ہو گا ۔۔۔ باسٹھ اور تریسٹھ کی شقوں کی تشریحات سپریم کورٹ کے ذریعے ہو جائیں تو مناسب ہو گا ۔۔۔ خان صاحب تبدیلی کا نعرہ لے کر اٹھے ہیں ۔۔۔ دیکھتے ہیں کہ وہ سونامی بپا کرنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا نہیں ۔۔۔
 
ساجد

محفلین
عمران خان صاحب نے انتخابات میں حصہ یہیں لینا ہے محترم ۔۔۔ "مغرب" میں نہیں ۔۔۔ ۔ دوسری بات یہ ہے کہ عمران خان صاحب نے جو تعلیمی ادارہ بنایا ہے، اتفاق سے اس کا نام ہے نمل کالج ۔۔۔ نہ کہ نمل یونیورسٹی ۔۔۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا مناسب نہیں ہو گا ۔۔۔ باسٹھ اور تریسٹھ کی شقوں کی تشریحات سپریم کورٹ کے ذریعے ہو جائیں تو مناسب ہو گا ۔۔۔ خان صاحب تبدیلی کا نعرہ لے کر اٹھے ہیں ۔۔۔ دیکھتے ہیں کہ وہ سونامی بپا کرنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا نہیں ۔۔۔
میرا دل چاہتا ہے کہ ایک مضمون لکھوں جس کا عنوان ہو ”عمران خان بدنامی سے سونامی تک“۔:)
 
یہ عوامی سیاست کا میدان ہے، دین کا نہیں کہ صرف ہر گناہ سے پاک "بزرگ" ہی اسمیں کھڑے ہو سکتے ہیں۔ کیا پورا ملک مولویوں کے حوالے کرنے کا ارادہ ہے؟ عمران خان کے سابقہ "گناہ" اسکے ذاتیات سے متعلقہ ہیں۔ انکا باقی قوم پر کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
بالکل صیح بات ہے۔
 
سیاست میں آئیں گے تو ماضی کے قصے بھی کھلیں گے ۔۔۔ پوری دنیا میں یہی "دستور" ہے ۔۔۔ ویسے اس مراسلے سے یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ میں عمران خان صاحب کا کٹر مخالف ہوں ۔۔۔ خان صاحب کی شخصیت کے کئی پہلو بڑے روشن ہیں ۔۔۔
 
Top